geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 20, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

درویشی بھی عیاری، سلطانی بھی عیاری

February 16, 2021 0 1 min read
Corruption
Share this:

Corruption

تحریر : الیاس محمد حسین

کیا اس ملک کے وسائل صرف اشرافیہ کے لئے ہیں مسائل کا مارا عام آدمی اکثر یہ سوال اپنے آپ سے کرتا ہے کسی دوسرے سے کرے بھی تو اس کا جواب نہیں ملتا ایک عرصے سے آصف علی زرداری کی کرپشن کی ہوشربا کہانیاں مشہور ہیں ایک زمانے ہوا میاں نواز شریف نے انہیں مسٹر ٹین پرسنٹ کا خطاب دیا آج اگر غورکیا جائے تو پاکستان کی سیاست، معیشت اور جمہوریت کو ان دو خاندانوںنے یرغمال بنارکھا ہے آصف زرداری، ان کا ہونہار بیٹا بلال بھٹو زرداری، ہمشیرہ محترمہ فریال تالپور جبکہ شریف فیملی کے میاںنواز شریف،ا ن کے دو بیٹے حسن نواز ،حسین نواز، مریم نواز ،ان کے شوہر کیپٹن صفدر اور ان کے نو عمر بچے بچیاں اس کے علاوہ میاں شہباز شریف ان کے دونوں صاحبزادے حمزہ شہباز ،سلمان شہباز ،ان کی اہلیہ نصرت شہباز، داماد علی عمران پھر میاںنواز شریف کے سمدھی اسحاق ڈار سب پر منی لانڈرنگ اور کرپشن کے سنگین الزامات پر نیب میں مقدمات چل رہے ہیں ان پر ہی موقوف نہیں ان کے ملازمین کے اکائونٹں سے اربوں کھربوں کی منی لانڈرنگ کے ثبوت ملے ہیں۔

پاپڑ والا، بجری والا اور نہ جانے کس کس کا نام استعمال کر کے درجنوں بے نامی اکائونٹس بناکر مال کمایا گیا بعنی پڑے ٹیکنیکل طریقے سے اس ملک کو لوٹا گیا ہے کرپشن کی غضب ناک کہانیاںا سکے علاوہ ہیں کیا یہ سچ ہے یا جھوٹ؟ آپ کا کیا تبصرہ ہے یہ پ ہی جانتے ہیں کہا جاسکتاہے کہ یہ تمام کے تمام دنیادار لوگ ہیں اور دنیا داروں کادولت کے پیچھے بھاگنا وطیرہ ہے لیکن علماء کرام کو ایک رول ماڈل ہونا چاہیے پاکستان کی سیاست میں مذہبی جماعتوں کاہمیشہ ایک رول رہاہے اس لحاظ سے مولانا مفتی محمود بڑے معتبر سیاستدان تھے آپ صوبہ سرحد کے وزیر ِ اعلیٰ بھی رہے انہوں نے اچھی جمہوری اقدار کو فروغ دیا جس کوآج بھی قدرکی نگاہ سے دیکھا جاتاہے ان کے بعد سیاست کا کیا حال ہوا یا ان کے وارثوںنے سیاست کا کیا حال کردیا اس کا ایک محتاط جائزہ لیا جائے تو یہ صورت ِ حال سامنے آتی ہے ۔ مولانا مفتی محمود کو اللہ نے پانچ صاحبزادوں سے نوازا، سب سے پہلے تو ان کے عہدے ملاحظہ کرلیںمولانا فضل الرحمن، 6 مرتبہ ایم این اے، تیسری مرتبہ کشمیر کمیٹی کا چیئرمین، مراعات وفاقی وزیر کے برابر تھیں آپ کاایک بھائی مولانا عطا الرحمن آج کل سینیٹر ہے۔

تیسرا بھائی مولانا لطف الرحمن خیبرپختون خواہ اسمبلی کا اپوزیشن لیڈر ہے، مراعات وزیراعلی کے برابر لے رہے ہیں چوتھا بھائی مولانا ضیا الرحمان 2007 غیرقانونی ڈیپوٹیشن کے زریعے افغان مہاجرین کا ایڈیشنل سیکرٹری مقرر ہوا ـ پانامہ لیکس میں فضل الرحمن نے نوازشریف کے حق میں بیان دیا تو نوازشریف نے ضیا الرحمن کو کمشنر افغان مہاجرین کے عہدے پر ترقی دے دی مراعات اور اوپر کی آمدنی کے لحاظ سے یہ گریڈ 20 کے 30 افسروں کی آمدن سے بھی زیادہ پرکشش عہدہ ہے(پی ٹی آئی کی حکومت نے اب اسے برطرف کر دیا ہے اور نیب میں کیس چل رہا ہے) پانچواں بھائی مولانا عبیدالرحمن ضلع کونسل ڈیرہ اسماعیل خان میں اپوزیشن لیڈر ہے۔ اس سے پہلے میڈیا میں خبر آچکی ہے کہ فضل الرحمن کے ایک بھائی کو پی آئی اے میں ایک نیا شعبہ ” اسلامی ” تخلیق کرکے اہم عہدے پر فائز کردیا گیا۔ مولانا صاحب کو بطور انسٹرکٹر پی آئی اے مسجد کے امام اور مؤذن کی ” ٹریننگ ” کرنا تھی لیکن موصوف ظہر کی چار فرض رکعات پڑھ کر ہی مسجد سے چلے جاتے تھے پھر یہ چھٹیاں لے کر، پی آئی اے کی بزنس کلاس کی مفت کی ٹکٹ پر امریکہ گئے۔

وہاں خود ہی اپنے آپ کو پی آئی اے کی طرف سے امریکہ میں پورا رمضان تراویح پڑھانے کی ڈیوٹی تفویض کردی اور 6 ہفتے امریکہ گزارنے کے بعد واپس آئے تو لاکھوں روپے ٹی اے ڈی اے کی مد میں چارج کرلئے۔ پھر ایک دن شعبہ اسلامی میں رکھا قیمتی سامان، فرنیچر، کمپیوٹر، ٹی وی وغیرہ غائب ہوگیا مولانا نے پی آئی اے میں ترقی پا کر اگلے گریڈ میں جانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس مقصد کیلئے ان کیلئے علیحدہ سے ایک آسان سا اسلامی امتحان رکھا گیا جس میں مولانا بمشکل 50 نمبر ہی لے پائے اور بعد میں سارا الزام ممتحن پر ڈال دیا کہ اس نے ” آؤٹ آف سلیبس ” پرچہ لیا ہے یہ بات طے ہے کہ اللہ والے تو دنیاوی عیش و آرام سے بہت دور بھاگتے ہیں تو پھر یہ کون سے اللہ والے ہیں کہاں سے آئے ہیں کیا ہے ان کی زندگی کا مقصد اور یہ کیا چاہتے ہیں؟ مذہبی شخصیات کو رول ماڈل ہونا چاہیے لیکن یہاں مفادات کا تحفظ کیا جائے تو بیشتر ہم جیسے ” گناہگار” یہ کہنے پر مجبور ہیں۔

خداوند یہ تیرے سادہ دل بندے کدھرجائیں؟
درویشی بھی عیاری ،سلطانی بھی عیاری

علماء کرام کاظاہرباطن ایک ہونا چاہیے یہی ان کی شخصیت کا حسن ہے وگرنہ یہی کہاجاسکتاہے یہ ایسے نہیں ہیں جیسے نظر آتے ہیں خدارا مذہب کی آڑ میں سادہ لوح لوگوں کو بے وقوف بنا نے والوں کے جھانسے میں مت آئیے اور سوچ سمجھ کر پاکستان کے استحکام اور ترقی میں محب وطن قوتوں کا ساتھ دیجئے اسی طرح ملک ،سیاست اور جمہوریت کی خدمت کی جا سکتی ہے۔
Ilyas Mohmmad Hussain

تحریر : الیاس محمد حسین

Share this:
Coronavirus
Previous Post مستقبل کی جنگیں
Next Post پاکستان بار کونسل نے اسلام آباد ہائیکورٹ پر حملے کی مذمت کردی
Pakistan Bar Council

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.