geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

الجزائر: احتجاجی تحریک دوبارہ شروع، ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے

February 17, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

الجزائر (اصل میڈیا ڈیسک) الجزائر میں کورونا وائرس کی وجہ سے عائد بندشوں کے ایک برس بعد حِراک تحریک کو ایک بار پھر نئی زندگی مل گئی ہے۔ اسی تحریک کے نتیجے میں سابق صدر عبدالعزیز بوطفلیکہ کو اقتدار سے دست بردار ہونا پڑا تھا۔

حراک احتجاجی تحریک کی دوسری سالگرہ سے چند روز قبل منگل کے روز شمالی الجزائر کے شہر خراطہ میں پانچ ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے۔ ملک میں سب سے طویل مدت تک عہدہ صدارت پر فائز رہنے والے عبدالعزیز بوطفلیکہ کو حراک تحریک کے نتیجے میں ہی سن 2019 میں اقتدار سے دست بردار ہونا پڑا تھا۔

مظاہرین دارالحکومت الجزائرسے تقریباً دوسو کلومیٹر دور خراطہ شہر میں یکجا ہوئے جہاں دو برس قبل تحریک کا آغاز ہوا تھا۔ مظاہرین کو امید ہے کہ کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے ایک برس تک موقوف رہنے کے بعد وہ اب دوبارہ مظاہرے شروع کرسکیں گے۔

مظاہرے میں شامل نسیمہ نامی ایک خاتون نے روئٹرز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا”ہم حراک تحریک کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے آئے ہیں جس کو صحت کے اسباب کی بنا پر روک دیا گیا تھا۔ انہوں نے ہمیں نہیں روکا تھا۔ ہم نے خود اسے روک دیا تھا کیوں کہ ہمیں عوام کی فکر ہے۔”

مظاہرین الجیریائی قومی پرچم لہرا رہے تھے اور نعرے لگا رہے تھے”فوجی مملکت نہیں بلکہ ایک سویلین حکومت” اور ”گینگ واپس جاو“۔

حراک تحریک سے وابستہ مظاہرین ملک میں سب سے طویل مدت تک صدارت کے عہدے پر فائز رہنے والے عبد العزیز بو طفلیکہ کو اقتدار سے دست بردار کرنے میں کامیاب رہے تھے۔ تاہم اس کے بعد بھی لاکھوں افراد کا یہ مظاہرہ چلتا رہا۔

مظاہرین الجیریا کے سیاسی طبقہ اشرافیہ کو مکمل طور پر ہٹانے کی مانگ کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ بوطفلیکہ کے استعفے کے بعد ہونے والے انتخابات محض دکھاوا تھے۔

دسمبر 2019 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں عبد المجید تبون صدر منتخب ہوئے، انہوں نے حراک تحریک کی تعریف کی تھی لیکن کوئی اہم اصلاحات منظور کرانے میں نا کام رہے۔

سی این ایل ڈی پریزنرس نامی گروپ کا کہنا ہے کہ حراک مظاہروں کے سلسلے میں فی الوقت تقریباً ستر افراد جیل میں ہیں۔

احتجاجی تحریک کی ایک نمایاں شخصیت کریم تبون بھی منگل کے روز خراطہ میں ہونے والے مظاہرے میں موجود تھے۔ انہیں ‘قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے‘ کے الزام میں دسمبر میں ایک سال کی سزا سنائی گئی تھی۔ تاہم اس پر عمل در آمد موخر کر دیا گیا تھا۔

حراک ایک ایسی تحریک ہے جس کا کوئی رہنما نہیں ہے تاہم اس کے حامی لاک ڈاون کے دوران ایک دوسرے کے ساتھ آن لائن تبادلہ خیال اور اسے دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے صلاح مشورے کرتے رہے۔

حالیہ ہفتوں کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں چھوٹے چھوٹے مظاہرے بھی ہوئے ہیں جس کا مقصد 22 فروری کو تحریک کی سالگرہ کے موقع پر ملک گیر احتجاجی مظاہرے کے لیے ماحول تیار کرنا ہے۔

خراطہ کے مظاہرے میں شامل حامد نامی ایک شخص نے کہا”یہ ایک انتہائی واضح مقصد کے حصول کے لیے انقلابی عمل ہے۔ ہم موجودہ نظام کو اس کے تمام تر اجزاء کے ساتھ تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔”

اس تحریک کا مقصد سن 1962 میں فرانس سے آزاد ہونے والے اس ملک کے سیاسی نظام میں ہمہ گیر تبدیلی لانا ہے۔

Share this:
Protest
Previous Post فلسطین: خواتین کے متنازعہ سفری احکامات پر نظرثانی کا فیصلہ
Next Post میانمار میں بڑے مظاہرے، شاہراہیں بلاک
Myanmar Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.