geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فلسطین: خواتین کے متنازعہ سفری احکامات پر نظرثانی کا فیصلہ

February 17, 2021 0 1 min read
Protest
Share this:

Protest

فلسطین (اصل میڈیا ڈیسک) حماس کے زیر کنٹرول غزہ کے علاقے میں غیر شادی شدہ خواتین کو سفر پر جانے کے لیے مرد سر پرستوں سے اجازت لینی ضروری قرار دیا گیا تھا تاہم بڑے پیمانے پر نکتہ چینی کے بعد عدالت نے اس فیصلے پر نظر ثانی سے اتفاق کیا ہے۔

فلسطین میں مقامی میڈیا کے مطابق حماس کے کنٹرول والے غزہ کے علاقے کے اعلی ترین شرعی جج نے منگل 16 فروری کو کہا کہ وہ اس حالیہ متنازعہ فیصلے پر نظر ثانی کریں گے جس میں غیر شادی شدہ خواتین کو اپنے مرد سر پرستوں سے اجازت نامہ حاصل کیے بغیر سفر پر جانے کو حرام قرار دیا گیا ہے۔

اس متنازعہ فیصلے کا اعلان گزشتہ اتوار کو کیا گیا تھا جس پر انسانی حقوق کے علمبرداروں نے سخت نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ حکم فلسطین میں صنفی مساوات سے متعلق قوانین کی صریحا ًخلاف ورزی ہے۔

علماء کے اس فیصلے کو غزہ کی کونسل کے چیئرمین حسان جوجو نے بھی منظوری دیدی تھی لیکن اس کے خلاف غم و غصے کا اظہار کرنے کے لیے مظاہرین نے جب ان کے دفتر تک مارچ کیا تو انہوں نے اس میں تبدیلی کی بات کہی ہے۔

اس حوالے سے حسان جوجو نے خبر رساں ادارے روئٹرز سے بات چیت میں کہا، ”ہم نے اس فیصلے کے مسودے پر نظر ثانی پر اتفاق کیا ہے۔” تاہم انہوں نے یہ وضاحت نہیں کہ اس میں ممکنہ کیا تبدیلیاں کی جا سکتی ہیں۔

سعودی عرب میں لڑکیاں اس طرح کبھی اسکول نہیں جا سکتی تھیں، جیسا کہ ریاض میں لی گئی اس تصویر میں نظر آ رہا ہے۔ سعودی عرب میں لڑکیوں کو اسکولوں میں داخلے کا موقع پہلی مرتبہ سن 1955 میں ملا تھا۔ اسی طرح سعودی عرب میں خواتین کی اعلیٰ تعلیم کا پہلا ادارہ سن 1970 میں قائم کیا گیا تھا۔

حماس کی حمایت یافتہ غزہ کی شرعی عدالت کی سپریم کونسل نے اتوار کے روز اپنے ایک متنازعہ فیصلے میں اٹھارہ برس سے کم عمر کے لڑکوں، طلاق شدہ والدین کے بچوں اور غیر شادی خواتین کو اپنے مرد سرپرستوں سے اجازت لیے بغیر سفر کو ممنوع قرار دیا تھا۔

اس سلسلے میں کونسل کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا تھا، ”ایک غیر شادی شدہ خاتون، چاہے وہ کنواری ہو یا نہ ہو، اسے اپنے سرپرست کی اجازت کے بغیر سفر پر نہیں نکلنا چاہیے۔” اس فیصلے میں ان بچوں کو سفر پر لے جانے سے متعلق بھی ہدایات تھیں جن کے والدین طلاق کی وجہ سے علیحدہ ہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے کہا گیا تھا، ”جو چھوٹے بچے اپنی ماں کے پاس ہیں انہیں اس وقت تک اپنے باپ کے ساتھ بھی سفر پر جانے کی اجازت نہیں ہے جب تک انہیں ان کے سرپرست کی جانب اس کی اجازت حاصل نہ ہو، اور اگر ماں متفق ہو، تو بھی اس کے لیے عدالت سے سرٹیفیکیٹ حاصل کرنا لازمی ہے۔”

مقامی میڈیا کے مطابق شرعی کونسل کے فیصلے پر سیاسی جماعتوں اور انسانی حقوق کی تنظیمیں شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ عالمی انسانی حقوق کے گروپوں نے بھی اس فیصلے پر نکتہ چینی کی ہے۔

فلسطین کے لیے یورپی وفد نے بھی اس فیصلے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ اس نے اس حوالے سے ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا، ”یہ فیصلہ جانبدارانہ سلوک پر مبنی ہے جس سے فلسطینی خواتین کے حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے اور واضح طور پر یہ غلط سمت میں اٹھا گیا ایک قدم ہے۔”

جینوا میں واقع ‘دی یورو میڈی ٹیریئن ہیومن رائٹس مانیٹر’ کا کہنا ہے کہ اس فیصلے سے تو خود فلسطینی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہے۔

ادارے نے ایک بیان میں کہا، ”غزہ پٹی کے حکمرانوں کو چاہیے کہ وہ انسانی حقوق کے اصولوں کے نفاذ اور احترام کو یقینی بنائیں اور ایسی جانبدارانہ ہدایت یا سرکلر جاری کرنے سے باز رہیں جن سے ملکی اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہوتی ہو۔”

Share this:
Protest
Previous Post دبئی: شہزادی لطیفہ جیل نما گھر میں قید ہیں
Next Post الجزائر: احتجاجی تحریک دوبارہ شروع، ہزاروں مظاہرین سڑکوں پر نکل آئے
Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.