geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سی پیک کا سب سے مہنگا منصوبہ سست روی کا شکار

February 18, 2021 0 1 min read
Pakistan-China Economic Corridor
Share this:

Pakistan-China Economic Corridor

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) پاکستان چین اقتصادی راہداری کا سب سے مہنگا پروجیکٹ ایم ایل ون سست روی کا شکار ہوگیا ہے۔ بیجنگ اس مہنگے پروجیکٹ کی فنانسنگ کے حوالے سے شرائط کو تبدیل کرنے کا خواہاں ہے۔

یہ پروجیکٹ چھ بلین ڈالرز سے زیادہ کا ہے، جس کو پاکستان ریلوے کی بحالی کے لیے بہت اہم گردانا جاتا ہے۔ اس سست روی اور شرائط نے کئی حلقوں میں یہ سوال بھی پیدا کردیا ہے کہ آیا سی پیک کا مستقبل تاریک ہے یا روشن۔

واضح رہے کہ پاکستان میں کچھ عرصے سے یہ باتیں گردش کررہی ہیں کہ بیجنگ پاکستان سے اضافی گارنٹیز چاہتا ہے۔ وزارت خزانہ کے ایک افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، “پاکستان چین پر یہ واضح کر چکا ہے کہ وہ کوئی اضافی گارنٹی نہیں دے گا اور یہ کہ کام مقتدر گارنٹی پر ہی ہونا چاہیے کیونکہ پاکستان کبھی کسی قرضے پر ڈیفالٹ نہیں ہوا۔”

اب یہ باتیں سامنے آرہی ہیں کہ چین ایم ایل ون کی فنانسنگ کے حوالے سے شرائط میں تبدیلی چاہتا ہے۔ پشاور ریلوے سے تعلق رکھنے والے اشفاق باچا کا کہنا ہے کہ انہیں ایم ایل ون کے حوالے سے کوئی کام عملی طور پر ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا۔ “ہمیں بتایا گیا ہے کہ نقشے تیار ہوئے ہیں لیکن لیکن نصر پور سے لنڈی کوتل کی طرف ایک لائن جانی تھی، جس پر کام کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے۔ اسی طرح پشاور میں بھی اس حوالے سے زمین پر کوئی کام نہیں ہے۔”

حکومت کی طرف سے اس پروجیکٹ کی خبر رکھنے والے پلاننگ کمیشن کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر ڈی ڈبلیو کو بتایا، “یہ پروجیکٹ دوہزار سولہ میں شروع ہونا تھا۔ پھر مختلف پروجیکٹس کے آنے کی وجہ سے اس میں تاخیر ہوئی۔ پھر یہ طے ہوا کہ یہ جنوری دوہزار اکیس میں شروع ہوگا لیکن اب پھر تاخیر ہورہی ہے۔ چین اور حکومت پاکستان کے درمیان اس کی فناسنگ کی شرائط پر بات چیت ہورہی ہے۔ جس میں وقت لگ سکتا ہے اور یہ مزید تاخیر کا شکار ہو سکتا ہے۔”

کچھ ناقدین کا خیال ہے کہ ایم ایل ون پروجیکٹ کی مد میں لیے جانے والے قرضے کی شرح سود پاکستان اور چین کے درمیان وجہ نزاع ہے اور یہ کہ چین اس شرح میں خاطر خواہ اضافہ چاہتا ہے۔ ڈی ڈبلیو کے اس سوال پر کہ کیا یہ ایک اہم مسئلہ ہے، اس اعلیٰ عہدیدار نے جواب دیا، ” ایم ایل ون پر شرح سود صرف ایک فیصد ہے، جو واقعی بہت کم ہے کیونکہ چینی کمپنیاں اپنے ملک کے کمرشل بینکوں سے قرضہ لے رہی ہیں اور اس حوالے سے ایک فیصد بہت کم ہے۔ ہم نے چین کو دو اعشاریہ اڑتیس فیصد آفر کیا ہے۔ یہ شرح ہم سی پیک کے تمام پروجیکٹس پر لیے جانے والے قرضوں پر شرح سود کے طور پر دے رہے ہیں لیکن چین نے اب تک ہماری اس پیشکش کا جواب نہیں دیا۔”

سینیٹ کی سی پیک کمیٹی کے رکن سینیٹر میر کبیراحمد محمد شہی کا کہنا ہے کہ ایم ایل ون، اسپیشل اکنامک زونز سمیت تقریبا تمام سی پیک پروجیکٹس پر کام رکا ہوا ہے۔ “اور اس کی وجہ یہ ہے کہ چین ناراض ہے اور اس کی دلچسپی موجودہ حکومت کی نااہلی کی وجہ سے کم ہوتی جارہی ہے۔ یہ حکومت سی پیک میں سنجیدہ نہیں ہے۔ ہم نے سی پیک کی کمیٹی میں افسران سے سی پیک پروجیکٹس میں پیش رفت کے حوالے سے پوچھا لیکن وہ کوئی بھی ایسی رپورٹ نہ دے سکے، جس سے ثابت ہو کہ کسی پروجیکٹ پر کوئی عملی کام بھی ہورہا ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ ممکن ہے کہ چین فناسنگ کی شرائط پر بات کر رہا ہو۔ “لیکن پارلیمنٹ اور اس کی کمیٹیوں کو اس بارے میں لا علم رکھا گیا ہے کیونکہ حکومت نے سی پیک کے حوالے سے کیے جانے والے معاہدوں کو پارلیمنٹ سے چھپایا ہوا ہے۔ لہٰذا ہمیں اس بارے میں کچھ نہیں پتا۔”

سینیٹ کی سی پیک کمیٹی کے رکن سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں اب ایک پائی بھی دینے کے لیے تیار نہیں ہے۔ “اس ڈھائی سال میں چین نے دس پیسے بھی پاکستان کو نہیں دیے کیونکہ چین اس حکومت سے سخت ناراض ہے، جس نے آتے ساتھ ہی چینی کمپنیوں پر ملتان کراچی موٹروے کی تعمیر میں کرپشن کا الزام لگایا۔ ایم ایل ون پر کام کچھ نہیں ہوا اور اسکے علاوہ سی پیک کے جتنے بھی پروجیکٹس ہیں۔ ان پر کام جوں کا توں ہے۔ یہاں تک کہ ملتان کراچی موٹروے کا افتتاح بھی نہیں ہوا۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک کا مستقبل تاریک ہے اور اس کی وجہ یہ نا اہل حکومت ہے، جس نے چین کو ناراض کیا ہوا ہے۔ “مغربی روٹ، گوارد پورٹ کے منصوبے اور دیگر تمام پروجیکٹس روکے ہوئے ہیں اور وجہ صرف اس حکومتی کی نااہلی ہے۔”

ڈی ڈبلیو نے سیکریٹری ریلوے سے کئی بار موقف جاننے کی کوشش کی لیکن نہ ہی انہوں نے فون اٹھایا اور نہ اس خبر کے فائل ہونے تک تحریری سوالات کے جواب دیے۔

Share this:
Foreign Diplomats, Kashmir Visit
Previous Post غیر ملکی سفارت کار کشمیر کے دورے پر
Next Post فضائی آلودگی، مستقل نابینا پن کی وجہ بن سکتی ہے
Pink Eye

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.