geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غیر ملکی سفارت کار کشمیر کے دورے پر

February 18, 2021 1 1 min read
Foreign Diplomats, Kashmir Visit
Share this:

Foreign Diplomats, Kashmir Visit

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) چوبیس ملکوں کے سفارت کاروں کا ایک وفد بھارتی زیر انتظام کشمیر کے دو روزہ دورے پر بدھ سترہ فروری کو سری نگر پہنچ گیا ہے۔ تجزیہ کار تاہم اسے ‘سرکاری اسپانسرڈ وِزِٹ‘ قراردے رہے ہیں۔

یورپی یونین کے سفیر اُوگو آسٹُوٹو کی قیادت میں چوبیس ملکوں کے سفارت کاروں کا ایک وفد بھارتی کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔ دورے کے دوران انہیں بھارتی حکومت کی جانب سے جموں و کشمیر میں سکیورٹی، بالخصوص پچھلے دنوں ‘کامیابی کے ساتھ‘ منعقدہ بلدیاتی انتخابات اور تازہ ترین سیاسی صورت حال کی جان کاری دی جائے گی۔

مودی حکومت کی طرف سے اگست سن 2019 میں جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت ختم کر دینے اور ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد غیر ملکی سفارت کاروں کا یہ تیسرا دورہ ہے۔

حکومتی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ سابقہ دوروں کے برخلاف اس مرتبہ سفارت کاروں کا وفد سری نگر سے باہر بھی جائے گا اور ایک سرکاری کالج میں طلبہ سے براہ راست بات چیت بھی کرے گا۔ سول سوسائٹی گروپوں، منتخب نمائندوں اور مقامی صحافیوں کی بھی وفد کے ساتھ ملاقات طے ہے۔

وفد کل جمعرات کو جموں جائے گا، جہاں گورنر منوج سنہا کے علاوہ سرکاری عہدیداروں اور عوامی نمائندوں کے ساتھ ان کی ملاقات ہو گی۔

کشمیر میں سیاسی تجزیہ کاروں کا تاہم کہنا ہے کہ غیر ملکی سفارت کاروں کے اس دورے کے دوران بھی کشمیر اور کشمیری عوام کو درپیش حقیقی مسائل اور مشکلات کا صحیح اندازہ نہیں ہو سکے گا۔

سری نگر سے صحافی ظہور حسن بھٹ نے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”یہ تو ایک طرح سے اسپانسرڈ وزٹ ہے۔ حکومت کی ایجنسیاں ان سفارت کاروں کو بلاتی ہیں اور پہلے سے ہی یہ طے ہوتا ہے کہ کون کون لوگ وفد کے اراکین سے ملاقات کریں گے۔ اگر صحافی ملیں گے تو وہ کون کون صحافی ہوں گے، اگر عوامی نمائندے ہوں گے تو وہ کون کون ہوں گے۔ یہ سب کچھ پہلے سے ہی طے ہوتا ہے۔”

ظہور بھٹ کا کہنا تھا کہ یہ ٹھیک ہے کہ وفد کے اراکین سری نگر کے آس پاس کے علاقوں کا دورہ بھی کریں گے لیکن اس دورے کے دوران بھی وہ صرف ان’سلیکٹیڈ لوگوں‘ سے ہی ملاقات کر سکیں گے، انتظامیہ جنہیں ضروری سمجھے گی۔

بھٹ نے مزید بتایا کہ پچھلے دورے کے دوران غیر ملکی سفارت کار توصرف ایک آرمی کیمپ میں جا کر بیٹھ گئے تھے اور وہیں سے کشمیر کی ‘زمینی صورت حال‘ کے بارے میں معلومات حاصل کر لی تھیں۔

کشمیری صحافی ظہور حسن بھٹ کا کہنا تھا، ”کشمیر کے عوام اس دورے سے بالکل لاتعلق ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ اس طرح کے دورے سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے۔ حکومت پہلے ہی طے کر لیتی ہیں کہ کن لوگوں کو کشمیر بھیجنا ہے، انہیں وہاں کیا چیزیں دیکھانی ہیں اور کن لوگوں سے ملاقاتیں کروانی ہیں۔”

ان کا مزید کہنا تھا کہ اس دورے کی افادیت کتنی ہے اس کا اندازہ اسی بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اس وقت بیشتر کشمیری رہنما جیلوں میں بند یا گھروں میں نظر بند ہیں۔ حتی کہ بھارت نواز رہنما بھی نظر بند ہیں۔

اس دورے میں یورپی یونین کے علاوہ فرانس، اسپین، بیلجیم، اٹلی، سویڈن، آئرلینڈ، ہالینڈ، فن لینڈ، چلی، برازیل، کیوبا، بولوویا، پرتگال، بنگلہ دیش، ملاوی، آئیوری کوسٹ، گھانا، سنیگال، ملائشیا، تاجکستان اور کرغزستان کے سفارت کار بھی شامل ہیں۔

اگست سن 2019 میں جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کرنے اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کرنے کے بعد غیر ملکی سفارت کاروں کا یہ تیسرا دورہ کشمیر ہے۔

اس سے قبل گزشتہ برس غیر ملکی سفارت کاروں کے دو الگ الگ گروپوں نے جموں و کشمیر کا دورہ کیا تھا جبکہ پچھلے برس یورپی یونین کے سفارت کاروں کا ایک مجوزہ دورہ کووڈ انیس کی وبا کے سبب ملتوی کردیا گیا تھا۔ سابقہ دونوں دوروں کی افادیت پر سوالات اٹھائے گئے تھے۔

بھارت کی کشمیر کے حوالے سے پالیسیوں اور اقدامات پر تنقید کرنے والی برطانوی رکن پارلیمان ڈیبی ابراہمس کو گزشتہ برس فروری میں حکومت نے کشمیر جانے سے روک دیا تھا۔ انہیں دہلی کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچنے کے بعد ملک میں داخل ہونے سے منع کر دیا گیا تھا۔ نئی دہلی کا تاہم کہنا تھا کہ ڈیبی ابراہمس کے پاس مناسب ویزا نہیں تھا اس لیے انہیں بھارت میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔

Share this:
Jordan
Previous Post ایران کو صرف فوجی کارروائی کی دھمکی سے ہی مذاکرات پر لایا جا سکتا ہے، اسرائیل
Next Post سی پیک کا سب سے مہنگا منصوبہ سست روی کا شکار
Pakistan-China Economic Corridor

Related Posts

US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026
Pakistan Cuts Petrol by Rs4, Diesel by Rs2 Per Litre

عوام کو بڑا ریلیف: پٹرول 4 روپے اور ڈیزل 2 روپے فی لیٹر سستا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.