geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میونخ سکیورٹی کانفرنس، توقعات کیا کیا؟

February 20, 2021 1 1 min read
Joe Biden
Share this:

Joe Biden

میونخ (اصل میڈیا ڈیسک) ڈونلڈ ٹرمپ کے چار سالہ دور صدارت میں امریکا اور یورپ کے باہمی تعلقات میں شدید کھچاؤ رہا۔ میونخ کانفرنس میں بائیڈن، میرکل، ماکروں اور جانسن ان تعلقات میں دوبارہ بہتری کی جانب بڑھیں گے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی بنا پر جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس کے منتظمین کو اس سالانہ کانفرنس کے انعقاد میں کئی طرح کی مشکلات کا سامنا ہے۔ کئی روز پر محیط یہ سکیورٹی کانفرنس سن 1963 سے ہر برس فروری کے مہینے میں منعقد ہوتی ہے۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ یہ کانفرنس آن لائن منعقد ہو رہی ہے اور اس بار اس کا دورانیہ میں بھی نہایت مختصر ہے۔

کانفرنس کے دوران ایک تقریب میں امریکی صدر جو بائیڈن، جرمن چانسلر میرکل، فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکروں اور برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن شریک ہو رہے ہیں، تاہم وقت کی کمی اور ایونٹ کے فارمیٹ کے تناظر میں ان رہنماؤں کی باہمی گفتگو کا امکان خاصا کم ہے۔

میونخ سکیورٹی کانفرنس کے چیئرمین وولف گانگ اِشنگر نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت میں کہا، ”اگر یہ نارمل سکیورٹی کانفرنس ہوتی، تو صدر درجنوں اسٹاف ممبران کے ہمراہ اس میں شریک ہوتے۔ ان افراد سے ملا جا سکتا تھا اور ان سے اپنی دلچسپی اور تشویش سے متعلق موضوعات پر گفتگو ہو سکتی تھی۔ مگر موجودہ صورت حال میں یہ ممکن نہیں۔‘‘

اس سکیورٹی کانفرنس میں عام عالات میں تمام اہم ممالک بہ شمول چین اور روس شریک ہوتے ہیں جب کہ مشرق وسطیٰ کے ممالک سے بھی نمائندے شامل ہوتے ہیں، تاہم اس بار چین اور روس سمیت کئی اہم ممالک اس سکیورٹی کانفرنس میں شریک نہیں ہیں۔ اِشنگر کے مطابق، ”اسے آپ ایک امریکی یورپی تقریب کہہ سکتے ہیں تاکہ ماحولیات، عالمی وبا اور دہشت گردی جیسے عالمی امور پر مشترکہ لائحہ عمل تربیت دیا جا سکے۔‘‘

جوبائیڈن کی بہ طور امریکی صدر میونخ سکیورٹی کانفرنس میں یہ پہلی شرکت ہو گی۔ اس سے قبل وہ اس کانفرنس میں دو مرتبہ صدر باراک اوباما کے ہم راہ بہ طور نائب صدر شریک ہو چکے ہیں۔

جرمنی میں تقریباﹰ 35 ہزار امریکی فوجی تعینات ہیں جن کی اکثریت ملک کے مغرب اور جنوب میں ہے۔ لیکن اب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اس 75 سالہ پرانے تعلق میں تبدیلیاں لانے کے خواہشمند ہیں۔ حال ہی میں انہوں نے جرمنی سے بارہ ہزار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔ فوج کی واپسی کا یہ عمل امریکا اور جرمنی کے مابین فوجی اتحاد کے لیے ایک بہت بڑا امتحان ثابت ہو سکتا ہے۔

اس بار تین گھنٹوں پر محیط اس کانفرنس میں پہلا گھنٹا عالمی وبا جیسے بڑے مسائل کے لیے مختص کیا گیا ہے، جس میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹیرش، عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس گیبریسیوس اور بل گیٹس جیسی اہم شخصیات شریک ہوں گی۔

سن 2017 میں اسی کانفرنس میں بل گیٹس نے عالمی وبا کے خطرات سے متنبہ کیا تھا، اشنگر کے مطابق، ”تب کسی نے بات نہیں سنی تھی۔ اگر ہم نے تب بل گیٹس کی بات پر توجہ دی ہوتی، تو آج دنیا کو اس تباہ کن صورت حال کا سامنا نہ ہوتا۔‘‘

اس کانفرنس میں ماحولیاتی بحران کے موضوع پر جو بائیڈن کے مندوب برائے ماحولیات جان کیری شریک ہو رہے ہیں۔ اس کانفرنس میں ایک ایونٹ میں جو بائیڈن، میرکل، ماکروں اور جانسن بھی شریک ہو رہے ہیں۔ اس نشست میں ہر رہنما کے لیے پندرہ منٹ کا وقت رکھا گیا ہے۔

Share this:
USA Nuclear Agreement
Previous Post ‘جوہری معاہدے پر ایران سے ملاقات کے لیے تیار ہیں’ امریکا
Next Post عالم ترک موسمیاتی یونین ترک اتحاد کی جانب گرانقدر اقدام ہے: صدر ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.