geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمن صدر کا سامیت مخالفت میں اضافے پر انتباہ

February 22, 2021 0 1 min read
Frank Walter Steinmeier
Share this:

Frank Walter Steinmeier

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں یہودیوں کی موجودگی کے سترہ سو سالہ جشن کے موقع پر صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے جرمن سماج کو یہودیوں کے تعاون کی تعریف کی اور ان کی تاریخ پر ‘ایماندارانہ نگاہ‘ ڈالنے کی اپیل کی۔

جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے جرمن ثقافت کومالا مال کرنے میں یہودیوں کے کردار کی تعریف کی۔ انہو ں نے کہا کہ اس ملک میں ان کی تاریخ ایک طرف”آزادی اور خوشحالی‘‘ کی تو دوسری طرف”تحقیر، جانبداری اور حق رائے دہی سے محرومی” کی رہی ہے۔

کولون کے ایک سیناگاگ میں اتوار کے روز جرمنی میں یہودیوں کی موجودگی کے سترہ سو برسوں کی مناسبت سے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اشٹائن مائر نے کہا ”فلسفہ، ادب، آرٹ اور موسیقی ہو یا سائنس، طب اور تجارت، یہودیوں نے ہماری تاریخ کو بنانے اور ہمارے کلچر کو روشن کرنے میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔”

جرمن صدر نے کہا کہ جرمنی کو جدید دور میں لانے میں یہودیت نے ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

صدر اشٹائن مائر نے کہا کہ یہودیوں کے ساتھ دہائیوں تک جانبداری برتی گئی اور ان پر ظلم و ستم ہوا اور ہمیں یہودیت کی تاریخ کو”ایماندارانہ نگاہ” سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ ”یہ واحد طریقہ ہے جس کی مدد سے ہم حال اور مستقبل کے لیے سبق سیکھ سکتے ہیں۔ یہ ہماری ذمہ داری ہے اور رہے گی۔“

جرمن صدر نے اعتراف کیا کہ سامیت مخالفت کی وجہ سے یہودیوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس کا مقابلہ کرنا ضروری ہے۔

نازی نیم فوجی دستے ’ایس اے‘ کی قیادت میں سامیت مخالف شہریوں کا مجمع جرمنی کی سڑکوں پر نکلا۔ مشرقی جرمن شہر کیمنٹس کی اس یہودی عبادت گاہ کی طرح دیگرعلاقوں میں بھی یہودیوں کی املاک پر حملے کیے گئے۔ اندازے کے مطابق صرف ایک رات میں یہودیوں کے زیر ملکیت کم ازکم ساڑھے سات ہزار کاروباری مراکز کو نقصان پہنچایا گیا اور سامان لوٹا گیا۔

جرمنی میں یہودیوں کی مرکزی کونسل کے صدر جوسف شوسٹر نے کہا کہ یہودی اداروں پر حالیہ حملے اور بڑھتی ہوئی سامیت مخالفت کے مد نظر یہودی یہ یادگاری سال نہیں منائیں گے۔

اسرائیلی صدر رووین ریولین نے جرمنی اور اسرائیل کے درمیان گہری دوستی پر زور دیتے ہوئے کہا”گو کہ ہم ماضی کے سانحوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکیں گے لیکن ہماری ایک مشترکہ وراثت ہے۔”

کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے اس افتتاحی تقریب کو پہلے سے ہی ریکارڈ کرلیا گیا تھا اور تقریب کے دوران کوئی بھی موجود نہیں تھا۔

جرمنی میں آنے والے مہینوں میں یہودیت کے حوالے سے تقریباً ایک ہزار پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

جرمنی میں یہودیوں کے سترہ سو برس تقریبات کے منتظم آندرئی کوواس نے ڈی ڈبلیو کو بتا یا ”ہم یہودیوں او رغیر یہودیوں کے درمیان کی مشترکہ تاریخ کو دکھانا چاہتے ہیں۔ ایک مشترکہ حال۔ جرمنی میں ڈیڑھ لاکھ یہودی رہتے ہیں اور ہم بھی ایک مشترکہ مستقبل چاہتے ہیں۔ اس مشترکہ مستقبل کے لیے یہ ضروری ہے کہ ہم کچھ معیاری وقت ایک دوسرے کے ساتھ گزاریں اور ہمدردی کو فروغ دیں۔ اور اس ہمدردی کے ذریعہ ہی ہم سامیت مخالف اور سازشی نظریات کا مقابلہ کرسکتے ہیں۔”

ڈی ڈبلیو کی چیف سیاسی نامہ نگا ر ملینڈا کرین کا کہنا ہے کہ جرمنی میں ہولوکاسٹ کے علاوہ بھی یہودیت کے لیے بہت کچھ ہے۔ ”یہودیوں نے سینکڑوں برسوں سے جرمن کلچر، جرمن شناخت اور جرمن تاریخ کو بہت کچھ دیا ہے۔ یہودیت اور جرمن کے درمیان تال میل کو ہولو کاسٹ تک محدود نہیں رکھا جاسکتا۔”

انہوں نے مزید کہا کہ ”جولوگ سامیت مخالف نظریات رکھتے ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ یہودیت کوئی بیرونی چیز ہے۔ اس پورے سال کے دوران یہ بتانے کی کوشش کی جائے گی کہ یہودیت جرمنی کے لیے کوئی غیر ملکی چیز نہیں ہے بلکہ یہ تو اس کی شناخت کا فطری حصہ ہے۔”

Share this:
IAEA
Previous Post ایران نے معائنہ کاروں کی رسائی محدود کر دی
Next Post ’کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے مذاکرات ضروری‘، فاروق عبداللہ
Farooq Abdullah

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.