geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’کشمیر میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان سے مذاکرات ضروری‘، فاروق عبداللہ

February 22, 2021 0 1 min read
Farooq Abdullah
Share this:

Farooq Abdullah

کشمیر (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پاکستان کے ساتھ مذاکرات ضروری ہیں۔

نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ خطے میں ترقی کے لیے دوستی بنیادی اہمیت کی حامل ہے اور اس علاقے میں دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنا ضروری ہے۔

سابق مرکزی وزیر فاروق عبداللہ نے کہا،”دہشت گردی کو کچل دینے کے حکمراں بھارتیہ جنتا پارٹی کے دعوؤں کے برخلاف (جموں و کشمیر میں) دہشت گردی اب بھی موجود ہے۔ اگر آپ اسے ختم کرنا چاہتے ہیں تو ہمیں اپنے پڑوسی سے بات چیت کرنی ہوگی۔”

جموں و کشمیر سابق وزیر اعلی نے بھارت کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کے اس مشہور جملے کا حوالہ بھی دیا جو واجپئی نے سن1998میں بھارت کے جوہری تجربے کے بعد کہتے تھے، ”ہم اپنے دوست بدل سکتے ہیں لیکن پڑوسی نہیں۔ یا تو آپ دوستی اور خوشحالی کو مستحکم کریں یا پھر دشمنی برقرار رکھیں لیکن اس سے کوئی خوشحالی نہیں آئے گی۔”

19 فروری کو دہشت گردانہ حملے میں دو پولیس اہلکاروں کی ہلاکت کا ذکر کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی کا کہنا تھا،”یہ آج کی حقیقت ہے۔ میں حکومت سے اپیل کرتا ہوں کہ نئی دہلی اسی طرح کا اپروچ اختیار کرے جیسا کہ لداخ میں چین کے ساتھ تعطل کے معاملے پر اپنی فوج کو واپسی کے سلسلے میں کیا ہے۔ جموں و کشمیر سے بھی فوج کو اسی طرح ہٹانے کی ضرورت ہے۔”

فاروق عبداللہ نے حدبندی کمیشن کی میٹنگ کے بائیکاٹ کرنے کے اپنی پارٹی کے فیصلے کا دفاع کرتے ہوئے کہا، ”انہوں (بی جے پی حکومت) نے پانچ اگست 2019 ء کو جو کچھ کیا ہم نے اسے قبول نہیں کیا ہے۔ جب ہم نے اسے قبول نہیں کیا ہے تو ہم جموں و کشمیر کے لیے نئی حد بندی کمیشن کو کیسے قبول کر سکتے ہیں۔”

مرکزی حکومت نے پانچ اگست سن 2019 کو جموں و کشمیر کو حاصل خصوصی آئینی حیثیت کو ختم کر کے ریاست کو مرکز کے زیر انتظام دو علاقوں میں تقسیم کردیا تھا۔ اب مرکزی حکومت پارلیمانی اور اسمبلی حلقوں کی نئی حد بندی کرنا چاہتی ہے۔ نیشنل کانفرنس کا کہنا ہے کہ یہ عمل غیر قانونی ہے۔

فاروق عبداللہ کا کہنا تھا،”میں نے خود (وزیر اعلی کی حیثیت سے) حدبندی کے اقدام کو موخر کیا تھا کیوں کہ ملک میں نئی حد بندی کا عمل سن 2026میں شروع ہوناہے۔ آخر ابھی حد بندی شروع کرنے کی کیا ضرورت پیش آ گئی؟ اگر یہ اتنا ہی ضروری ہے تو چند ریاستوں کے بجائے پورے ملک میں حد بندی کیوں نہیں کررہے ہیں؟”

سابق وزیر اعلی کے بقول، ”اگر حکومت پورے بھارت میں حد بندی شروع کرتی تو نیشنل کانفرنس اس میں بخوشی شامل ہوتی لیکن وہ جان بوجھ کر صرف جموں و کشمیر میں ایسا کر رہی ہے اسی لیے ہم اس کے خلاف ہیں۔”

فاروق عبداللہ نے کشمیریوں کے روایتی لباس ‘فیرن‘ پر پابندی عائد کرنے کے شدت پسند ہندو جماعت بجرنگ دل کے مطالبے کو افسوس ناک قرار دیا۔

فاروق عبداللہ نے کہا ”فیرن کشمیریوں کی شناخت ہے اور اگر کوئی اس کا غلط استعمال کرتا ہے تو اس کو بنیاد بناکر ا س پوشاک کو بدنام نا کیا جائے۔” ان کا مزید کہنا تھا”فیرن کے بغیر منفی دس ڈگری سیلسیس میں کوئی کیسے رہ سکتا ہے؟ ہم اس کے اندر کانگڑی رکھتے ہیں۔ کشمیری تو عسکریت پسندی کے عروج کے دوران بھی اسے پہنتے تھے،ہم فیرن کو کبھی ترک نہیں کرسکتے۔”

بتایا جاتا ہے کہ پچھلے دنوں پولیس پر حملہ کرنے والے ایک حملہ آور نے فیرن کے اندر ہتھیار چھپا رکھے تھے۔اس واردات کے بعد بجرنگ دل نے عام لوگوں کے فیرن پہننے پر پابندی لگانے کا مطالبہ دہرایا ہے۔

سن 2018میں مودی حکومت نے کشمیر میں سرکاری دفاتر میں فیرن پہننے پر پابندی عائد کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔عام کشمیری اسے کشمیریوں کو ان کے صدیوں پرانے تشخص اور مخصوص شناخت سے محروم کرنے کی سازش قرار دیتے ہیں۔

Share this:
Frank Walter Steinmeier
Previous Post جرمن صدر کا سامیت مخالفت میں اضافے پر انتباہ
Next Post بظاہر نظر آ رہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ مکمل طور پر نیوٹرل ہے: یوسف رضا گیلانی
Yousuf Raza Gilani

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے سائے میں گھاس پر ابھرنے والے پراسرار اعداد ’86 47′ نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.