geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

فیس بک نے میانمار کی فوج سے مربوط تمام اکاؤنٹ بند کر دیے

February 26, 2021 2 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) سوشل نیٹ ورکنگ ویب سائٹ فیس بک نے میانمار کی فوج اور اس کے ذیلی اداروں کو اپنے پلیٹ فارم استعمال کرنے سے روک دیا ہے۔ فیس بک کی جانب سے اس پابندی کا اعلان کیا گیا۔

فیس بک کی طرف سے لگائی گئی اس پابندی کے بعد میانمار کی فوج کے ساتھ ساتھ اس کی نگرانی میں چلنے والی تمام کمپنیاں انسٹاگرام کو بھی اپنے مقاصد کے لیے استعمال نہیں کر سکیں گی۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے اپنے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ پابندی کی بنیادی وجہ یکم فروری کو ملکی فوج کی طرف سے جمہوری حکومت کا ختم کیا جانا اور میانمار میں اقتدار پر قبضہ بنا۔

فیس بک کے مطابق یکم فروری کے بعد عوامی مظاہروں کے شرکاء پر کیا جانے والا تشدد بھی اس پابندی کی ایک اور بڑی وجہ ہے۔ پابندی کے اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ فیس بک اور انسٹاگرام کے ملکی فوج اور اس سے منسلک اداروں کی طرف سے استعمال کا بڑا خطرہ ہے۔

اس پابندی کا اطلاق فوری طور پر کیا گیا ہے۔ قبل ازیں فیس بک نے میانمار کی فوج کے پیجز پر بھی پابندی عائد کر دی تھی۔

فیس بک اور میانمار کے جرنیل
سن 2018 میں فیس بک نے میانمار کی فوج کے سینیئر ترین جنرل من آنگ ہلینگ اور دیگر اعلیٰ افسران کے اکاؤنٹ منجمد کر دیے تھے۔ رواں برس یکم فروری کو آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت قومی لیگ برائے جمہوریت کی جمہوری طور پر منتخب شدہ حکومت کو اقتدار سے علیحدہ کرنے میں بھی جنرل من آنگ ہلینگ ہی سب سے نمایاں ہیں۔

جنرل ہلینگ موجودہ فوجی حکومت کے سربراہ بھی ہیں۔ اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد فوجی حکومت نے ملک میں فیس بک کو بلاک کرنے کی کوشش بھی کی تھی، جو ناکام رہی تھی۔

فوج کے اقتدار سنبھالنے کے بعد کی صورت حال کو ختم کرنے کے لیے سفارتی عمل شروع ہو چکا ہے۔ انڈونیشیی وزیر خارجہ رتنو مارسودی نے بدھ چوبیس فروری کو میانمار کی خاتون وزیر خارجہ سے ان کے ملک کی بحرانی صورت حال پر گفتگو کی۔

یہ بات چیت تھائی لینڈ میں ہوئی۔ مشرقِ بعید کے ملک انڈونیشیا اور اسی خطے کے ممالک کی تنظیم آسیان بھی میانمار کا بحران حل کرنے کی کوششوں میں ہے۔ انڈونیشی وزیر خارجہ مارسودی کا کہنا ہے کہ بحرانی حالات کے تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں تا کہ حالات پرتشدد نہ ہو جائیں۔ مغربی اقوام بھی میانمار کے بحران کے سفارتی حل کی حامی ہیں۔

دوسری جانب میانمار کے عوام جمہوری حکومت کی بحالی کی حمایت میں ینگون سمیت کئی شہروں میں اپنے پرامن مظاہرے جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آج جمعرات کو بھی کئی بڑے شہروں میں احتجاجی ریلیاں نکالی گئیں۔ ان مظاہروں میں فوج کی حکومت سے دستبرداری اور سوچی حکومت کی بحالی کے لیے آوازیں بلند کی گئیں۔

رواں ہفتے کے دوران پیر کے روز بھی فوجی حکومت کے سخت انتباہ کے باوجود ملک گیر ہڑتال کے دوران بڑی ریلیاں نکالی گئی تھیں۔ فوجی حکومت ایک سال بعد نئے پارلیمانی الیکشن کرانے کا اعلان کر چکی ہے۔

Share this:
Joe Biden
Previous Post سابق صدر اوباما ایسی غلطی کا اعادہ نہ کریں: امریکی کانگریس کے ارکان کا صدر بائیڈن کو مشورہ
Next Post برلن: انتہا پسند مسلم تنظیموں پر پابندی عائد
Berlin Police

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.