geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

برلن: انتہا پسند مسلم تنظیموں پر پابندی عائد

February 26, 2021 0 1 min read
Berlin Police
Share this:

Berlin Police

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن دارالحکومت برلن اور اس کے مضافاتی علاقے برانڈنبرگ میں پولیس نے انتہا پسند مسلمانوں کی ایک انجمن کے خلاف ایک بڑی چھاپہ مار کارروائی کی اور اس گروپ پر فوری طور سے پابندی عائد کر دی گئی۔

اس شدت پسند گروہ کا نام ‘جماعة برلن‘ بتایا گیا ہے۔ اس گروپ کے اراکین پر الزام ہے کہ یہ جرمن آئینی احکامات کی خلاف ورزی کرتا ہے۔ مقامی اخبار ٹاگس اشپیگل کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گروہ شدت پسند تنظیم داعش کا حامی ہے اور یہودیوں کے قتل کا مطالبہ بھی کرتا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اس گروہ کے ممبران کی آپس میں واقفیت ایک ایسی مسجد میں ہوئی جو اب بند ہو چکی ہے۔ اس کے علاوہ برلن کے برائٹ شائڈٹ پلاٹز پر سن 2016 میں دہشت گردانہ حملہ کرنے والے انیس عامری کی بھی اسی مسجد سے وابستگی کی اطلاعات ہیں۔

برلن کے داخلہ امور کے سینیٹر اور سوشل ڈیموکریٹک پارٹی ایس پی ڈی کے سیاستدان آندریاز گائزل نے ایک بیان میں کہا کہ شدت پسند گروہ ‘جماعة برلن‘ اور ‘توحید برلن‘ دونوں انتہائی بنیاد پرست جہادی سلفییوں کی ایسوسی ایشن ہے اور یہ کچھ عرصہ پہلے ہی وجود میں آئی ہے۔ اس کا نظریہ بین الاقوامی نظریہ تفہیم سے متصادم ہے اور اس کے اراکین جرمن آئین کے قواعد کے خلاف کام کرتے ہیں۔

برلن اور برنڈنبرگ میں متعدد مقامات پر چھاپے۔

ان تنظیموں کی پابندی کی آئینی حیثیت ہے۔ داخلہ ریاستی انتظامیہ کے مطابق یہ پابندی آئین کے آرٹیکل 9 کے تحت لگائی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق انتہا پسند مسلمانوں کی تنظیموں کے ٹھکانوں پر چھاپے مار کر کُل 26 ایسی اشیا برآمد کی گئی ہیں جن کی مدد سے ان تنظیموں کے اثاثوں اور ان کی ممنوعہ سرگرمیوں کی کھوج لگائی جا سکے گی۔ ان اثاثوں کو ضبط کر لیا گیا ہے۔

جمعرات کی صبح سویرے کی جانے والی اس چھاپہ مار کارروائی میں 850 پولیس اہلکار شامل تھے۔ برلن اور برانڈنبرگ کی پولیس کے ساتھ ساتھ وفاقی پولیس کو بھی اس آپریشن میں شامل کیا گیا تھا۔ برلن کے داخلہ امور کے سینیٹر آندریاز گائزل نے ایک بیان میں کہا، ”ان تنظیموں پر عائد کی جانے والی پابندی تمام دیگر انتہا پسند عناصر کے لیے ایک واضح اشارہ ہے کہ ہم کسی بھی صورت میں انتہا پسندی کو برداشت نہیں کریں گے۔ دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے پرچار اور دہشت گردی کے پروپگینڈا کی کوئی گنجائش نہیں دی جائے گی۔‘‘ ساتھ ہی جرمن سیاستدان نے اس امر پر زور دیا کہ مسلم انتہا پسندی کے خطرات ہنوز کافی زیادہ پائے جاتے ہیں۔ اس طرح کی تنظیموں پر پابندی عائد کرنا انتہا پسندانہ تشدد کے خلاف جنگ کا ایک بنیادی ستون ہے۔

اسینیٹ انتظامیہ کی جانب سے ایک اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں مذکورہ تنظیموں کو کالعدم قرار دینے کے فیصلے کے دفاع میں یہ دلیل پیش کی گئی ہے کہ ‘جماعة برلن‘ اور ‘توحید برلن‘ اپنی دیگر انتہا پسندانہ خصوصیات کے علاوہ جہاد اور شہریوں پر دہشت گردانہ حملے کی وکالت کرتی ہیں۔ اس سے قتل اور دہشت گردی کو ترغیب دی جاتی ہے اور اس طرح ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے نظریات کی تشہیر ہوتی ہے۔ مزید یہ کہ یہ عناصر جرمنی کے بنیادی قوانین اور جمہوری قوانین کی حکمرانی کو ماننے سے انکار کرتی ہیں۔

Share this:
Myanmar Protest
Previous Post فیس بک نے میانمار کی فوج سے مربوط تمام اکاؤنٹ بند کر دیے
Next Post چین کی غربت کے خاتمے میں کامیابی، حقیقت یا سرکاری پروپیگنڈا
Xi Jinping

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.