geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 12, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

چین کی غربت کے خاتمے میں کامیابی، حقیقت یا سرکاری پروپیگنڈا

February 26, 2021 0 1 min read
Xi Jinping
Share this:

Xi Jinping

بیجنگ (اصل میڈیا ڈیسک) چینی صدر شی جن پنگ کی جانب سے دیہی علاقوں میں غربت کے خاتمے کی کوششوں میں ’مکمل کامیابی‘ حاصل کرنے کا جشن منایا جا رہا ہے۔ لیکن کیا چین میں واقعی غربت کا خاتمہ ہو گیا ہے؟

چین میں تقریباﹰ دس کروڑ افراد کو غربت سے نجات دلانےکا سہرا سرکاری میڈیا کی جانب سے صدر شی کی قیادت کے سر پر سجایا جا رہا ہے۔ شی جن پنگ نے گزشتہ برس دسمبر میں اس کارنامے کا اعلان کرتے ہوئے اسے حکومتی جماعت چائنیز کمیونسٹ پارٹی کی ایک سو ویں سالگرہ کا تحفہ قرار دیا تھا۔ صدر شی جن پنگ کے آٹھ سالہ دور اقتدار میں اس اعلان کو ایک سنگِ میل تصور کیا جا رہا ہے۔

بیجنگ میں پچیس فروری بروز جمعرات غربت کے خاتمے کے جشن کی ایک تقریب کے دوران صدر شی نے ایک گھنٹے کی طویل تقریر میں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور چین کے سیاسی نظام کے فوائد کو ایک وصیت قرار دیا۔ شی کے بقول، ”چین کی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت اور چین کا سوشلسٹ نظام خطرات، چیلنجز اور مشکلات کے خلاف بنیادی ضمانت ہے۔‘‘

بعد ازاں بیجنگ کے گریٹ ہال آف پیپلز میں جاری اس تقریب میں غربت کے خلاف مہم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے افراد کو تمغوں سے نوازا گیا۔

عالمی پالیسی کے کچھ ماہرین سمجھتے ہیں کہ بیجنگ حکومت غربت کی سطح کی حد کم مقرر کرتی ہے اور یہ کہ ایک پائیدار معیشت کے لیےغریب ترین علاقوں میں مسلسل سرمایہ کاری کی ضرورت ہوتی ہے۔

چین میں غربت تصور کرنے کا معیارعالمی پیمانے سے مختلف اور کم ہے۔ مثال کے طور پر چین میں سالانہ 4000 یوآن یعنی 620 امریکی ڈالر یا پھر یومیہ 1.69 امریکی ڈالر کمانے والا شخص غریب خیال کیا جاتا ہے جبکہ ورلڈ بینک عالمی سطح پر یومیہ 1.90 ڈالرکمانے والے شخص کو غریب تصور کرتا ہے۔

صدر شی کے مطابق پچھلے آٹھ برسوں میں چین نے غربت کے خلاف جنگ میں 1.6 ٹریلین یوآن کی سرمایہ کاری کی ہے لیکن انہوں نے اگلے پانچ برسوں میں کی جانے والی سرمایہ کاری کے اعداد و شمار بیان نہیں کیے۔

غربت کے خاتمے کے لیے ‘نمبر ون پالیسی‘
قبل ازیں پچھلے اتوار کو جاری کیے گئے ”نمبر ون پالیسی دستاویز‘‘ میں چین نے غربت کے خاتمے کی پالیسیوں پر عمل جاری رکھنے کا عہد کیا تھا۔ تاہم اس دستاویز میں آئندہ پانچ سالوں کے دوران ‘دیہی بحالی‘ کے نام سے کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

اس تناظر میں بیجنگ میں ایک نیا ‘نیشنل رورل ری وائٹلائزیشن بیورو‘ قائم کیا گیا ہے جو کہ سن 1993 سے جاری غربت کے خاتمے اور ترقی کے دفتر کا متبادل بن جائے گا۔

چین کا سرکاری میڈیا قومی کامیابیوں کو صدر شی کے ساتھ منسلک کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگاتا پھر چاہے بیجنگ حکومت کی کورونا وائرس کے خلاف حکمت عملی ہو، نئی ٹیکنالوجی کی تخلیق ہو یا پھر چاند کے ٹکڑے واپس زمین پر لانے والا چینی خلائی مشن۔ اس مرتبہ بھی سرکاری میڈیا میں غربت کے خاتمے کے سلسلے میں صدر شی کے کردار کی تعریف کے پل باندھے جا رہے ہیں۔ کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی اخبار ‘پیپلز ڈیلی‘ کے دو صفحات پر مشتمل طویل کمنٹری میں 139 مرتبہ شی جن پنگ کے نام کو تعریفی کلمات سے نوازا گیا۔

Share this:
Berlin Police
Previous Post برلن: انتہا پسند مسلم تنظیموں پر پابندی عائد
Next Post عالمی وبا: اموات کی تعداد 25 لاکھ سے زیادہ ہو گئی،11 کروڑ 31 لاکھ متاثر
Coronavirus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.