geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: سوشل میڈیا کے لیے نئے ضابطے، اپوزیشن برہم

February 27, 2021 5 1 min read
Social Media
Share this:

Social Media

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) نئے ضابطے کے تحت سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایک مقررہ وقت کے اندر قابل اعتراض مواد حذف کر دینا ہو گا اور انہیں ‘شر انگیز‘ ٹوئٹس یا پیغام کا ماخذ بھی بتانا ہوگا۔ اپوزیشن جماعتوں نے اس اقدام پرنکتہ چینی کی ہے۔

بھارت سرکار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز، آن لائن اسٹریمنگ سروسز اور ڈیجیٹل نیوز کو’ لگام دینے کے لیے‘ نئے ضابطوں کا اعلان کیا ہے۔ فیس بک، واٹس ایپ اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ان نئے ضابطوں کا خاصا اثر پڑے گا۔

نئے ضابطے کے تحت کسی متنازعہ ‘آن لائن کنٹینٹ‘ مثلاً ‘فیک نیوز‘ اور پرتشدد مواد کے متعلق شکایتوں کے ازالے کے لیے سوشل میڈیا کمپنیوں کو ایک باقاعدہ میکانزم قائم کرنا ہوگا اور متعلقہ عہدیداروں کے ناموں اور ان کی دیگر تفصیلات حکومت کو بتانا ہوگی۔ ان عہدیداروں کی ذمہ داری ہوگی کہ وہ ایک دن کے اندر شکایتوں کی وصولیابی کی توثیق کریں اور پندرہ دنوں کے اندر اسے حل کریں۔

سوشل میڈیا کمپنیوں نے کہا ہے کہ وہ ان نئے ضابطوں کا مطالعہ کررہی ہیں۔ دوسری طرف اپوزیشن جماعتوں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے گھبراہٹ میں ایسے اقدامات کررہی ہے۔

بائیں بازو کی جماعت کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا کے قومی سکریٹری اتول کمار انجان نے ڈی ڈبلیو اردو کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا ”میرا خیال ہے حکومت گھبرا گئی ہے کیونکہ اب اس کی حقیقت اور اس کی ناکامی سوشل میڈیا کے ذریعہ عام ہورہی ہے۔ ورنہ پچھلے برسوں میں کیا ان کو یہ چیز نظر نہیں آرہی تھی جب بی جے پی اور آر ایس ایس کے80 ہزار لوگ اس میں سرگرم تھے او ر35 ہزار لوگوں کو اس کام کے لیے تنخواہ پر رکھا گیا تھا۔”

اتول کمار انجان مزید کہتے ہیں ”بی جے پی کے آئی ٹی سیل کے ذریعہ گندی گندی باتیں، فرقہ واریت اور ‘ماب لنچنگ‘ کو سوشل میڈیا کے ذریعہ پھیلایا جارہا تھا۔ آخر اس وقت اسے کیوں کنٹرول نہیں کیا گیا ؟”

مارکسی رہنما نے یاد دلایا کہ چند برس قبل بی جے پی آئی ٹی سیل مدھیہ پردیش کے پندرہ افراد پاکستانی خفیہ تنظیم آئی ایس آئی کے لیے کام کرتے ہوئے پکڑے گئے تھے لیکن اس وقت بھی حکومت کی آنکھیں نہیں کھلیں تاہم ”اب جب ان کا پول کھل رہا ہے تو یہ اس کو کنٹرول کرنا چاہتے ہیں۔ لیکن یہ قانون نہیں چلے گا اور اس کے خلاف آواز بھی بلند کی جائے گی۔”

فیس بک نے بھارت سرکار کے نئے ضابطوں پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان ضابطوں کا تفصیلی مطالعہ کرنے کی ضرورت ہے۔

فیس بک کے ایک ترجمان نے کہا،” ایک کمپنی کے طورپر ہمارا ہمیشہ سے یہ واضح موقف رہا ہے کہ ہم انٹرنیٹ کو درپیش آج کے سخت ترین چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تمام ضابطوں کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ فیس بک اپنے پلیٹ فارم پر لوگوں کے آزادانہ اور محفوظ اظہار خیال کو یقینی بنانے کے عہد کا پابند ہے۔ ہم نئے ضابطوں کا تفصیلی مطالعہ کریں گے۔”

فیس بک نے مزید کہا ہے کہ وہ بھارتی وزیر کی طرف سے ملک کے تئیں سوشل میڈیا کے مثبت کردار کے اعتراف کا خیرمقدم کرتا ہے۔ اس نے کہا ”ہم اس امر کو یقینی بنانے کے لیے کام کرتے رہیں گے کہ ہمارا پلیٹ فارم بھارت کی ڈیجیٹل تبدیلی کے پرعزم منصوبے کو پورا کرنے میں اہم کردار ادا کریں۔”

ٹوئٹر نے کہا کہ اگر اس منصوبے سے ”شہریوں کے بنیادی حقوق اور ان کی آن لائن آزادی کی حفاظت” کرنے میں مدد ملتی ہے تو یہ ضابطے سود مند ثابت ہوسکتے ہیں۔

واٹس ایپ نے فی الحال نئے ضابطوں کے حوالے سے کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔

قومی دارالحکومت کی سرحدوں پر بیٹھے کسان مظاہرین کا کہنا ہے کہ متنازعہ قوانین واپس لینے تک احتجاج جاری رہے گا اور وہ چھ ماہ کی تیاری کے ساتھ آئے ہیں۔

گزشتہ ماہ یعنی جنوری کی 26 تاریخ کو بھارتی دارالحکومت دہلی میں پولیس اور احتجاجی کسانوں کے درمیان پرتشدد تصادم کے حوالے سے بعض ٹوئٹس کو ٹوئٹر نے ہٹانے سے انکار کردیا تھا۔ کمپنی نے گوکہ حکومت کی درخواست پربعض ٹوئٹس کو عارضی طورپر حذف کردیا لیکن بعد میں انہیں بحال کردیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا اس وقت کسانوں اور حکومت کے درمیان تعطل کا ایک اہم میدان جنگ بنا ہوا ہے۔

بھارتی کسان متنازعہ زرعی قوانین کے خلاف گزشتہ نومبر سے نئی دہلی میں مظاہرے کررہے ہیں۔ انہوں نے دہلی میں داخل ہونے والی تمام سرحدوں کا تقریباً محاصرہ کررکھا ہے۔ دوسری طرف حکومت نے بھی انہیں دہلی میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے خاردار تاروں کی باڑ لگادی ہے، خندقیں کھود دی ہیں اور بڑی بڑی کیلیں سڑکوں پر لگا دی گئی ہیں۔

بھارتی وزیر قانون روی شنکر پرساد نے جمعرات کے روز نئے ضابطوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کے لیے بھی باضابطہ نظم ہونا چاہیے۔ اگر سوشل میڈیا کمپنیاں بھارت میں تجارت کرنا چاہتی ہیں تو انہیں دوہرے معیارسے بچنا ہوگا۔

بھارتی وزیرقانون کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا کے متعلق بہت ساری شکایتیں موصول ہورہی ہیں۔ پارلیمان میں بھی اس پر تشویش کا اظہار کیا گیا تھا۔ جرائم پیشہ بھی اس کا استعمال کررہے ہیں۔ اس لیے ضروری ہے کہ اس کے لیے بھی ایک باقاعدہ نظام قائم کیا جائے۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ ضابطوں کی خلا ف ورزی کرنے والی سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف بھارتی آئی ٹی قانون کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

Share this:
Jamal Khashoggi
Previous Post خاشقجی کے قتل میں محمد بن سلمان کا کیا کردار تھا؟ امریکا خفیہ رپورٹ سامنے لے آیا
Next Post ’امریکی ملیشیا کیپیٹل ہل کو اڑا دینے کا ارادہ رکھتی ہے‘
Security

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.