geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

عالمی فوج داری عدالت کا فلسطینی علاقوں میں ‘مبینہ’ جنگی جرائم کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز

March 4, 2021 0 1 min read
International Criminal Court
Share this:

International Criminal Court

ایمسٹرڈم (اصل میڈیا ڈیسک) بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ ‘آئی سی سی’ نے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ممکنہ جنگی جرائم کی باقاعدہ طور پر تحقیقات کا آغاز کیا ہے۔ عالمی عدالت کے اس اقدام پر فلسطینیوں اور اسرائیل کی طرف سے متضاد رد عمل سامنے آیا ہے۔ فلسطینی اتھارٹی نے عالمی فوج داری عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اس کے ساتھ مکمل تعاون کا اعلان کیا ہے جب کہ اسرائیل نے اس اعلان کی مذمت کرتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کے دفتر سے بدھ کے روز جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی فوج داری عدالت فلسطین کی صورتحال اور فلسطینی اراضی میں جنگی جرائم سے متعلق کیسز کی تحقیقات شروع کر رہی ہے۔

خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کو جاری ایک بیان میں عالمی فوج داری عدالت کی پراسیکیوٹر جنرل فاتوؤ بینسودا نےکہا کہ پراسیکیوٹر کے دفتر نے فلسطین میں ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

5 فروری کو عدالت نے فیصلہ کیا کہ غزہ اور مغربی کنارے بشمول مشرقی یروشلم اس کے دائرہ اختیار میں آتے ہیں اوران علاقوں میں ہونے والے جنگی جرائم کی تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔ امریکا اور اسرائیل نے اس اعلان پر سخت اعتراض کیا جب کہ فلسطینیوں نے اس کا خیرمقدم کیا تھا۔

بنسودا نے دسمبر 2019 کہا تھا کہ اسرائیلی فوج اور حماس جیسے مسلح فلسطینی گروہوں کے ہاتھوں ممکنہ طور پر جنگی جرائم کا ارتکاب کیا گیا ہے۔ جنگی جرائم کے یہ واقعات مغربی کنارے ، مشرقی بیت المقدس اور غزہ کی پٹی کئے گیے ہیں۔

خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق اگلا قدم اس بات کا تعین اور تشخیص کرنا ہوگا کہ اسرائیل یا فلسطینی حکام نے خود ان جرائم کی کس حد تک تحقیقات کی ہیں۔

اس تناظر میں فلسطینی اتھارٹی نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کیا ہے۔ فلسطین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یہ دیرینہ اقدام فلسطین کی انصاف اور احتساب کے حصول کے لیے انتھک کوششوں کا ثمر ہے جو فلسطینی عوام کے مطالبے کا عکاس ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی عوام کے خلاف قابض اسرائیلی ریاست کی طرف سے کیے جانے والے مسلسل ، منظم اور وسیع پیمانے پر جرائم کے ثبوت موجود ہیں۔

حماس کے ترجمان حازم قاسم نے بھی عالمی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے فلسطینی قوم کے لیے انصاف کے حصول کی طرف اہم پیش رفت قرار دیا۔

دوسری طرف اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے اعلان کے بعد کہا کہ دی ہیگ میں قائم بین الاقوامی فوجداری عدالت کا فیصلہ خالصتاً سام دشمنی پرمبنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا عالمی فوج داری عدالت نے فیصلہ کیا ہے کہ ہمارے بہادر اور اخلاقی اقدار کے پابند فوجی افسران کو دہشت گرد قرار دے۔ یہ ایک ایسی عدالت ہے جو ہمیں اپنے دارالحکومت یروشلم میں مکان بنانے سے روکتی ہے اور مکان بنانے کو جنگی جرم قرار دیتی ہے۔

منگل کے روز اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز نے کہا کہ ان کا ملک سیکڑوں اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کے لیے کوشاں ہے جو بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ذریعہ ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

Share this:
Saudi Arabia, Corona Vaccine
Previous Post سعودی عرب میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جا چکی: وزارت صحت
Next Post کمانڈو فورس قانون سے بالاتر نہیں
Commando Force

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.