geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب میں 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین لگائی جا چکی: وزارت صحت

March 4, 2021 3 1 min read
Saudi Arabia, Corona Vaccine
Share this:

Saudi Arabia, Corona Vaccine

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں اب تک 10 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووِڈ-19 کی ویکسین کے انجیکشن لگائے جا چکے ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں ویکسین لگانے کے لیے 405مراکز قائم کیے گئے ہیں جہاں تمام اہل افراد کو حکومت کی جانب سے مفت ویکسین لگائی جارہی ہے۔

قبل ازیں سعودی وزیر صحت ڈاکٹر توفیق الربیعہ نے مملکت بھر میں دواخانوں (فارمیسیوں) میں کرونا وائرس کی ویکسین مفت مہیا کرنے کا اعلان کیا ہے۔

انھوں نے بدھ کے روز العربیہ کو ایک خصوصی انٹرویو میں بتایا کہ شہریوں کی ویکسین تک رسائی آسان بنانے اور ویکسی نیشن کی مہم کو مربوط بنانے کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی نے گذشتہ ہفتے یہ اطلاع دی تھی کہ اس مہم کے حصے کے طور پر بعض جامعات میں بھی ویکسین لگانے کے مراکز قائم کیے جارہے ہیں۔وہاں جامعات کے فیکلٹی ارکان اور ان کے خاندانوں کے افراد کے علاوہ عام لوگوں کے لیےکووِڈ-19 کی ویکسین دستیاب ہوگی۔

تاہم سعودی وزارت صحت کے منظورشدہ الیکٹرانک نظام کے مطابق ترجیحی عمر کے گروپوں کو پہلے ویکسین لگائی جارہی ہے۔ویکسین لگوانے کے خواہاں سعودی شہریوں کے پاس کارآمد قومی شناختی کارڈ اور تارکین وطن کے پاس کارآمد اقامے ہونے چاہییں۔ایسے اہل افراد وزارتِ صحت کی ’صحتی ایپ‘ پر اپنے ناموں کا اندراج کرسکتے ہیں۔

دریں اثناء سعودی وزارت صحت نے کرونا وائرس کے 331 نئے کیسوں کی اطلاع دی ہے اور پہلے سے اس مہلک وائرس کا شکار 351 مریض شفایاب ہوگئے ہیں۔اس طرح ملک میں اب تک کووِڈ-19 کی وبا پھیلنے کے بعد 378333 کیسوں کی تشخیص ہوئی ہے۔ان میں سے 369277 مریض تن درست ہوچکے ہیں جبکہ 6510 مریض وفات پا چکے ہیں۔

وزارت صحت کے مطابق اس وقت ملک میں کووِڈ-19 کے فعال کیسوں کی تعداد 2546 ہے،ان میں سے 501 کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے اور وہ مختلف اسپتالوں میں زیرِعلاج ہیں۔

Share this:
Muhammad Zubair
Previous Post عمران خان کو گھر بھیجنے کا پہلا قدم ہے، محمد زبیر
Next Post عالمی فوج داری عدالت کا فلسطینی علاقوں میں ‘مبینہ’ جنگی جرائم کی باقاعدہ تحقیقات کا آغاز
International Criminal Court

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.