geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار میں تشدد روکنے کے لیے اقوام متحدہ آگے آئے، سفیر

March 7, 2021 1 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) میانمار میں اقتدار پر فوج کے قبضے کے خلاف ہونے والے مظاہرے کچلنے میں اب تک پچاس لوگ مارے جا چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے میانمار نے سلامتی کونسل سے درخواست کی ہے کہ وہ مظاہرین کے خلاف پرتشدد اقدامت کے تناظر میں فوجی حکومت کے خلاف فوری اقدام اٹھائے۔

میانمار میں فوج نے پہلی فروری کو منتخب رہنما آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ برائے جمہوریت (این ایل ڈی) کی حکومت کا تختہ الٹ کر اقتدار اپنے ہاتھ میں لے لیا۔ تب سے ملک میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

اقوام متحدہ کی خصوصی مندوب برائے میانمار کرسٹین شرانر برگنیر نے کہا ہے کہ میانمار کے عوام سلامتی کونسل کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں تشدد روکنے کے لیے سلامتی کونسل کا کردار ناگزیر ہو چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں فوج مخالف مظاہروں کے شرکاء کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران چار درجن سے زائد افراد ہلاک کر چکے ہیں۔ خاتون سفارت کار نے سلامتی کونسل پر یہ بھی واضح کیا کہ میانمار کی مائیں، طلبہ اور بزرگ مسلسل عالمی برادری سے اپیل کر رہے ہیں کہ وہ ملک میں جمہوری حقوق کی بحالی کے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

شرانر برگنر نے میانمار میں جمہوریت کی بحالی اور فوجی حکومت کے خلاف سخت اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیا۔ تاہم سلامتی کونسل کی طرف سے میانمار کی فوجی جنتا کے خلاف کسی سخت کارروائی کا امکان کم ہے کیونکہ دو مستقل اراکین چین اور روس ایسی کسی قرارداد کو ویٹو کر سکتے ہیں۔

چین میانمار کا بڑا حلیف اور ہمسایہ ملک ہے جب کہ روس کے بھی اس ملک کے ساتھ گہرے تجارتی و سفارتی تعلقات ہیں۔

فوجی حکومت کے کریک ڈاؤن کے باوجود میانمار کے طول و عرض میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ بڑے شہروں ینگون اور منڈالے میں بھی جمہوری حکومت کی حمایت میں جلوس نکالے گئے۔ ہفتے کو ملک کے دوسرے بڑے شہر منڈالے میں گولی لگنے سے ایک چھبیس سالہ نوجوان کی ہلاکت کی اطلاع ہے۔

ینگون میں مظاہرین نے ایک بڑی سڑک کو ریت کے تھیلوں اور اینٹوں سے بلاک کر دیا ہے۔ احتجاج میں شریک ایک شخص کا کہنا تھا کہ ایسا اس لیے کیا گیا تاکہ سکیورٹی اہلکاروں کی چڑھائی کی صورت میں انہیں محفوظ راہ اختیار کرنے کا موقع مل سکے۔

مختلف شہروں میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس اور اسٹن گرینیڈ کا بھی استعمال کیا۔ ان مظاہروں میں سب سے زیادہ ہلاکتیں گزشتہ بدھ کو ہوئی تھیں جب فائرنگ سے کم از کم اڑتیس لوگ مارے گئے۔

Share this:
Pope Francis
Previous Post پاپائے روم شمالی عراق کے دورے پر
Next Post امریکا سعودی تعلقات مشکلات کا شکار
Joe Biden and Mohammed bin Salman

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.