geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاپائے روم شمالی عراق کے دورے پر

March 7, 2021March 7, 2021 1 1 min read
Pope Francis
Share this:

Pope Francis

عراق (اصل میڈیا ڈیسک) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس عراق کے اپنے تاریخی دورے پر اتوار کو موصل اور اربیل پہنچے ہیں۔

سن 2014 میں مسلح گروہ داعش نے ان علاقوں پر قبضہ کر کے لوگوں کا قتل عام کیا تھا اور قدیمی گرجا گھر تباہ کر دیے تھے۔

اتوار کو پوپ فرانسس موصل شہر پہنچے اور تباہ شدہ کلیساؤں کے کھنڈرات میں دعائیں مانگیں۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عراق اور مشرق وسطیٰ سے صدیوں سے مقیم مسیحی آبادی کی نقل مکانی نے ”نہ صرف وہاں کے لوگوں اور آبادیوں بلکہ وہاں کے معاشروں کو بے حد نقصان پہنچایا۔‘‘

وہ بعد میں اربیل میں اتوار کے مذہبی اجتماع میں شرکت کریں گے۔ خیال ہے کہ اس اجتماع میں دس ہزار مسیحی عقیدت مند شریک ہوں گے۔

بعض حلقوں کو تشویش ہے کہ اتنے سارے لوگوں کو ایک جگہ جمع کرنے سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ عراق میں پچھلے ایک ماہ کے دوران انفیکشنز کی تعداد میں زبردست اضافہ دیکھا گیا ہے۔ ملک میں کورونا ویکسین ابھی پچھلے ہفتے ہی پہنچنا شروع ہوئی ہے۔

پاپائے روم کی عمر 84 سال ہے۔ وہ اور ان کے وفد میں شامل ارکان کو دورے سے پہلے ہی وائرس سے بچاؤ کی ویکسین دی جا چکی ہے۔

اس دورے کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت رکھی گئی۔ پاپائے روم کی حفاظت کے لیے دس ہزار کے قریب عراقی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ شہریوں کی نقل و حرکت انتہائی محدود کر دی گئی ہے۔

پاپائے روم کا عراق کا یہ پہلا دورہ ہے۔ اس سے قبل ہفتے کو انہوں نے نجف میں شیعہ مسلمانوں کے معتبر اور با اثر رہنما آیت اللہ سیستانی سے ملاقات کر کے خطے میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کا پیغام دیا۔

عراق پر سن 2003 میں امریکی حملے کے بعد سے وہاں صدیوں سے مقیم مسیحی آبادی کو مسلسل خوف و خطرات کا سامنا رہا ہے، جس کے باعث لوگ دربدر اور نقل مکانی پر مجبور ہوئے۔

عراق میں صدام حسین کی معزولی تک 14 لاکھ مسیحی بستے تھے، جن کی اب تعداد گھٹ کر محض 2.5 لاکھ رہ گئی ہے۔

اس میں ایک بڑی تعداد شمالی عراق میں بستی تھی جو سن 2014 میں شدت پسند گروہ داعش کے حملوں اور زیادتیوں کے بعد ملک چھوڑنے پر مجبور ہوئی۔

Share this:
US Senate
Previous Post امریکی سینیٹ سے 1.9 ٹریلین ڈالر کا کورونا پیکج منظور
Next Post میانمار میں تشدد روکنے کے لیے اقوام متحدہ آگے آئے، سفیر
Myanmar Protest

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.