geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اردن: کووڈ ویکسین کو سیاسی مسئلہ نہ بنائیں

March 11, 2021 0 1 min read
Ayman Safadi
Share this:

Ayman Safadi

اردن (اصل میڈیا ڈیسک) اردن کا کہنا ہے کہ کوویکس پہل کے تحت اسے کووڈ ویکسین کی اتنی خوراکیں نہیں مل پا رہی ہیں کہ وہ اپنی عوام کو ٹیکہ لگا سکے۔

اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے بدھ 10 مارچ کو بات چیت میں کہا چونکہ کوویکس پہل کے تحت اتنی خاطر خواہ مقدار میں کووڈ ویکسین کی خوارکیں نہیں مل پا رہی ہیں جتنی درکار ہیں اس لیے ان کا ملک ویکسین کے لیے چین اور روس جیسے ممالک پر بھروسہ کرے گا۔

برلن میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے ملاقات کے بعد ایمن صفادی نے کہا کہ اردن اپنے عوام کو ویکسین مہیا کرنے کے لیے ہر اس دورازے پر دستک دے گا جہاں سے بھی اسے اس کے ملنے کی توقع ہو۔

اردن کی اپنی آبادی تقریبا ًسوا کروڑ سے بھی کم ہے تاہم وہاں اس وقت کئی لاکھ مہاجرین نے بھی پناہ لے رکھی ہے۔ ابتدا میں اردن نے اپنی آبادی کے ساتھ ساتھ پناہ گزینوں کو بھی ویکسین دینی شروع کی تھی جس کے لیے اسے کافی سراہا بھی گیا تھا۔ لیکن کوویکس کے تحت ملک کو فی الوقت صرف چار لاکھ 37 ہزار خواراکیں ہی موصول ہوں گی۔

کورونا وائرس کی وبا کی شروعات سے اب تک اردن میں چار لاکھ 42 ہزار افراد کووڈ 19 سے متاثر ہوئے جس میں سے پانچ ہزار افراد کی موت ہوچکی ہے۔ لیکن حالیہ دنوں میں اچانک متاثرین کی تعداد کافی اضافہ دیکھا گیا ہے اور اس کی وجہ تیزی سے پھیلنے والا نئے قسم کا برطانوی وائرس بتایا جاتاہے۔

اردن کے حکام نے اس کی روک تھام کے لیے متعدد دیگر اقدامات کے تحت جہاں رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے وہیں سرکاری ہسپتالوں میں باہر سے آنے والے مریضوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ایک ایسے وقت جب اردن وائرس پر قابو پانے کی کوشش میں ہے اسے ویکسین حاصل کرنے کے لیے کافی جد و جہد کرنی پڑ رہی ہے۔ مغربی ممالک میں اردن کے روس اور چینی ویکسین حاصل کرنے پر تشویش پائی جاتی ہے تاہم وزیر خارجہ ایمن صفادی کا کہنا ہے، ”اس مسئلے میں سیاست کرنے سے کسی کو بھی فائدہ نہیں ہوگا۔”

بدھ کے روز ہی اردن نے کورونا وائرس کے سد باب کے لیے ایمرجنسی کے طور پر روسی ویکسین ‘اسپوتنک وی’ کے استعمال کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا۔

اردن میں پناہ گزینوں کی ایک بڑی تعداد کا حوالہ دیتے ہوئے ایمن صفادی نے کہا کہ مجموعی طور پر عالمی برادری کو مہاجرین کے وسیع تر مسائل کے لیے بیدار ہونے کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا، ”پناہ گزینوں کی ذمہ داری صرف اس ملک پر نہیں ہونی چاہیے جس نے پناہ دے رکھی ہے۔ یہ بین الاقوامی برادری کا چیلنج ہے اس لیے اس کا حل بھی عالمی ہونا چاہیے۔” ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایجنسی کے تحت جو چھ لاکھ پناہ گزیں اردن میں رہتے ہیں انہیں ویکسین مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ اردن ایک با وقار زندگی دینے کی سمت میں بھی کام کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا، ”اگر آپ انہیں نفرت، مایوسی بیگانگی میں چھوڑ دیں گے تو پھر ہم سب کے لیے مزید بہت بڑے مسائل پیدا ہو جائیں گے۔” برلن میں صفادی اور ہائیکو ماس کی یہ میٹنگ بقول ان کے دونوں ملکوں کے درمیان ‘اسٹریٹیجک مذکرات’ کے لیے تھی۔

دونوں رہنما جمعرات گیارہ مارچ کو اپنے فرانسیسی اور مصری ہم منصبوں سے ملاقات کے لیے ایک ساتھ پیرس کا سفر کرنے والے ہیں۔ پیرس میں اس ملاقات کا مقصد ‘میونخ فارمیٹ’ کے تحت اسرائیل اور فلسطین کے درمیان امن مذاکرات کو آگے بڑھانے پر بات چیت کرنا ہے۔

Share this:
Beijing Olympics
Previous Post امریکی اولمپک کمیٹی بیجنگ اولمپکس کے بائیکاٹ کے خلاف
Next Post حوثیوں کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: امریکی ارکان کانگریس
Houthi Rebels Attacks

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.