geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

حوثیوں کے حملے بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہیں: امریکی ارکان کانگریس

March 11, 2021 0 1 min read
Houthi Rebels Attacks
Share this:

Houthi Rebels Attacks

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکی ایوان نمائندگان میں خارجہ تعلقات کمیٹی نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یہ حملے فوری طور پر بند کرنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی کانگریس کے ارکان کا کہنا تھا کہ حوثی باغیوں کے سعودی عرب پر حملے بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں اور یہ حملے فوری طور پر روکے جانے چاہئیں۔ انہوں نے سعودی عرب پر حوثی باغیوں کے حملوں کی شدید مذمت کرنے اور مملکت کے ساتھ مکمل یکجہتی کے اظہار پر زور دیا۔

ادھر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ کہا ہے کہ حوثی باغیوں کے حملوں کی ناکام کوششوں کا ہدف عالمی معیشت کے اعصابی مرکز کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوں نے الریاض میں اپنے روسی ہم منصب سیرگی لاوروف کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ہم یمن کے بحران کے سیاسی حل تک پہنچنے کے لیے اپنی حمایت کی تجدید کرتے ہیں۔

انہوں نے ان دہشت گردانہ حملوں کے خلاف مستحکم بین الاقوامی مؤقف کا مطالبہ کرتے ہوئے اس بات کی نشاندہی کی کہ راس تنورا بندرگاہ پر حملے کی بین الاقوامی سطح پر مذمت کی جا رہی ہے۔

حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر بیلسٹک میزائلوں اور ڈرون طیاروں سے حملوں پر امریکا اور یورپی یونین کی طرف سے بھی شدید مذمت کی گئی ہے۔

یورپی یونین نے یمن کے حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب میں شہری حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے یہ حملے فوری طور پر روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

یورپی یونین میں خارجہ پالیسی اور سلامتی کے ترجمان پیٹر اسٹانو نے منگل کو العربیہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب میں شہری آبادی پر حملوں کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین یمن میں جنگ بندی کا حامی ہے اور ہم یمن کے تنازع کا سیاسی حل دیکھنا چاہتے ہیں۔

مسٹر اسٹانو نے یمن کی تمام جماعتوں سے بھی سیاسی حل تک پہنچنے کا مطالبہ کیا۔

یہ قابل ذکر ہے کہ حوثی ملیشیا نے گذشتہ کچھ دنوں سے سعودی عرب کے شہریوں اور معاشی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے لیے حملے تیز کر دیے ہیں۔

حوثیوں کی طرف سے سعودی عرب پر کیے جانے والے بیلسٹک اور میزائل حملوں کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ یمن میں آئینی حکومت کے حامی عرب فوجی اتحاد نے بتایا ہے کہ اتحادی فوج نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے 540 ڈرون بمبار طیارے اور 350 بیلسٹک مزائل تباہ کیے۔

Share this:
Ayman Safadi
Previous Post اردن: کووڈ ویکسین کو سیاسی مسئلہ نہ بنائیں
Next Post ایرانی سرگرمیاں عالمی سلامتی کے لیے خطرہ ہیں: سعودی عرب
King Salman bin Abdul Aziz

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.