geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

‘بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا’ راہول گاندھی

March 13, 2021 1 1 min read
Rahul Gandhi
Share this:

Rahul Gandhi

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) بھارت کانگریس پارٹی کے رہنما راہول گاندھی نے سویڈین کے ایک ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت میں اب جمہوریت نہیں رہی۔

بھارت میں حزب اختلاف کی جماعت کانگریس پارٹی کے سرکردہ رہنما راہول گاندھی نے جمہوری اقدار کے نگراں سویڈن کے ایک ادارے کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے ٹویٹ کیا، ”بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا۔” اس سے سوشل میڈیا پر ایک بار پھر زبردست بحث چھڑ گئی ہے۔

سویڈن کے معروف ادارے ‘وی – ڈیم’ نے بھارتی جمہوریت سے متعلق اپنی ایک تازہ رپورٹ میں بھارت کو، ”دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت” کے بجائے اس کا درجہ کم تر کرتے ہوئے اب اسے محض، ”انتخابی جمہوریت” قرار دیا ہے۔ ادارے نے اپنی رپورٹ میں بھارتی حکومت کی جانب سے، ”میڈیا پر پابندی، بغاوت اور ہتک عزت جیسے قوانین کے کثرت سے بے جا استعمال کا حوالہ دیا ہے۔

چند روز قبل ہی امریکی حکومت کی امداد سے چلنے والے ایک امریکی ادارے ‘فریڈم ہاؤس’ نے بھی آزادی کے لحاظ سے بھارت کا درجہ کم تر کرتے ہوئے اسے آزاد ملک سے جزوی طور پر آزادملک کی فہرست میں ڈال دیا تھا جس پر بھارت نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اس رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا۔

وی- ڈیم نے اپنی رپورٹ میں بھارت کے حوالے سے کہا ہے، ”بھارت بھی اب پاکستان کی طرح ہی آمریت پسند ہوچکا ہے اور اس کی صورت پڑوسی ملک بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی بدتر ہے۔ مودی کی قیادت والی حکومت عموما ًاپنے ناقدین کو خاموش کرانے کے لیے بغاوت، ہتک عزت اور انسداد دہشت گردی جیسے قوانین کا استعمال کرتی ہے۔ مثال کے طور پر جب سے بی جے اقتدار میں آئی ہے اس وقت سے ساٹھ ہزار افراد کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے اور اس سلسلے میں بیشتر ایسے لوگوں کو ملزم قرار دیا گیا ہے جو حکمراں جماعت پر نکتہ چینی کرتے رہے ہیں۔”

رپورٹ میں غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے لیے متنازع قانون یو اے پی اے کا خصوصی طور پر ذکر ہے جس کے متعلق کہا گیا کہ اسے، ”صحافیوں اور سول سوسائٹی کو خاموش کرانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے جبکہ حکومت، آئین میں جن سیکولر اقدار کا عہد کیا گیا ہے اس کے خلاف کا م کر رہی ہے۔”

رپورٹ میں شہریت سے متعلق بھارت کے نئے قانون سی اے اے کا بھی خاص طور پر ذکر ہے اور کہا گیا ہے کہ حکومت اس کے خلاف مظاہر ہ کرنے والے طلبا اور یونیورسٹی کے اساتذہ کو سزا دینے کے لیے بھی یو اے پی اے کا استعمال کر رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جہاں ایک جانب حکومت نے سول سوسائٹی کو حتی الامکان دبانے کے لیے تمام طریقوں کا استعمال کیا ہے وہیں سخت گیر ہندو نظریاتی اداروں اور ان کی اتحادی تنظیموں کو کھلی چھوٹ ملی ہوئی ہے۔ ”بی جے پی نے سول سوسائٹی تنظیموں پر قد غن لگانے اور انہیں محدود کرنے کے لیے ‘فارن کانٹریبیوشن ریگولیشن ایکٹ’ (ایف سی آر اے) کا خوب استعمال کیا ہے۔”

سویڈن کی اس تنظیم نے عالمی سطح پر جمہوریت کی صورت سے متعلق جو رپورٹ جاری کی اس میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک عشرے کے دوران دنیا کے دیگر ملکوں میں بھی ہے لبرل جمہوری اقدار میں کمی آئی ہے۔

بھارتی حکومت کی جانب سے ابھی تک اس رپورٹ پر کوئی رد عمل نہیں آیا ہے تاہم چند روز قبل حکومت نے امریکی حکومت کی امداد سے چلنے والے معروف ادارے ‘فریڈم ہاؤس’ کی اس رپورٹ کو مسترد کر دیا تھا، جس میں نریندر مودی کے دور حکومت میں انسانی حقوق کی مبینہ بدترین صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے بھارتی آزادی اور جمہوریت کا درجہ کم تر کرتے ہوئے اسے ”جزوی طور پر آزاد” ملک کی فہرست میں ڈال دیا تھا۔

واشنگٹن میں واقع ادارے ‘فریڈم ہاؤس’ نے تین مارچ کو ”فریڈم ان دی ورلڈ” عنوان سے جو رپورٹ جاری کی تھی اس کے مطابق دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں اپنے مسلم شہریوں کے خلاف امتیازی سلوک بدستور جاری ہے اور حکومت کے ناقدین اور صحافیوں کو ہراساں کرنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ انہی وجوہات کے سبب رواں برس کی درجہ بندی میں بھارت کی پوزیشن کافی نیچے آگئی ہے۔

اس رپورٹ میں بھی، ”متعدد ایسے طریقہ کار کا حوالہ دیا گیا ہے، جس کے تحت ہندو قوم پرست حکومت اور اس کے اتحادی بڑھتی ہوئی پر تشدد کارروائیوں اور تفریق پر مبنی سلوک کی رہنمائی کرتے رہے ہیں۔”

فریڈم ہاؤس نے اپنی رپورٹ میں گزشتہ برس دہلی میں ہونے والے مسلم کش فسادات، حکومت کے ناقدین کے خلاف بغاوت کے مقدمات اور کورونا وائرس کے سد باب کے لیے مودی حکومت نے جو لاک ڈاؤن نافذ کیا اس دوران مہاجر مزدوروں پر گزرنے والے مصائب کا خاص طور پر ذکرکیا تھا۔

بھارت کی وزارت اطلاعات و نشریات نے بھی ایک بیان میں امریکی ادارے کی اس رپورٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہاتھا، ”بھارت کو آزاد ملک سے جزوی طور پر آزاد ملک کی فہرست میں رکھنا پوری طرح سے غلط، گمراہ کن اور غیر متوقع بات ہے۔”

لیکن امریکی ادارے کی رپورٹ میں حوالوں کے ساتھ تفصیل سے بتایا گیا ہے کس طرح، ”مودی کی ہندو قوم پرست حکومت کی رہنمائی میں انسانی حقوق کی تنظیموں پر دباؤ ڈالنے، دانشوروں اور صحافیوں پر دھونس جمانے اور لنچنگ سمیت مسلمانوں پر سلسلہ وار متعصبانہ حملے جاری ہیں۔”

Share this:
Netanjahu and Joe Biden
Previous Post ایران سے متعلق امریکا اور اسرائیل کی پہلی اسٹریٹیجک میٹنگ
Next Post مصر کے ساتھ انٹیلی جنس، سفارتکاری اور معیشت پر تعاون جاری ہے: صدر ایردوان
Recep Tayyip Erdogan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.