geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ایران سے متعلق امریکا اور اسرائیل کی پہلی اسٹریٹیجک میٹنگ

March 13, 2021 0 1 min read
Netanjahu and Joe Biden
Share this:

Netanjahu and Joe Biden

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور اسرائیلی اعلی عہدیداروں کی یہ میٹنگ ایسے وقت ہوئی ہے جب بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے امکانات پر غور کر رہی ہے۔

امریکی اور اسرائیلی اعلی عہدیداروں نے اپنی پہلی اسٹریٹیجک میٹنگ میں مشرق وسطی میں درپیش سکیورٹی چیلنجز نیز تہران کو جوہری ہتھیاروں کی تیاری سے روکنے کے سلسلے میں سن 2015 کے ایران جوہری معاہدے میں امریکا کے دوبارہ شامل ہونے کی بائیڈن انتظامیہ کے منصوبے پر تبادلہ خیال کیا۔

امریکا کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سولیوان اور ان کے اسرائیلی ہم منصب میر بن شبات نے جمعرات کے روز ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ بات چیت کی۔ جنوری میں صدر جو بائیڈن کے اقتدار سنبھالنے کے بعد یہ امریکا اور اسرائیل کے درمیان پہلی باہمی سیکورٹی میٹنگ تھی۔ ایران جوہری معاہدے میں امریکا کی دوبارہ شمولیت کے حوالے سے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اپنے اختلافات کا اظہار کرتے رہے ہیں۔

وائٹ ہاوس کی قومی سلامتی کونسل کی ترجمان ایملی ہورن نے امریکی اور اسرائیلی قومی سلامتی مشیروں کے درمیان ہونے والی میٹنگ کی بعض تفصیلات بتاتے ہوئے کہا”بات چیت کے دوران فریقین نے علاقائی سلامتی سے متعلق باہمی دلچسپی کے امور پر اپنے خیالات اور تشویش سے ایک دوسرے کو آگاہ کیا۔ فریقین نے ایران کے حوالے سے بھی بات چیت کی اور خطے کو درپیش چیلنجز اور خطرات کا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنے کے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔”

یہ میٹنگ ایسے وقت ہوئی ہے جب بائیڈن انتظامیہ ایران کے ساتھ سن 2015 کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شمولیت کے امکانات پر غور کر رہی ہے، جس سے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سن 2018 میں امریکا کو یک طرفہ طورپر الگ کر لیا تھا۔ اوراس کے بعد امریکا نے ایران کے خلاف پابندیاں سخت کر دی تھیں۔

افغانستان نے اسرائیل کے قیام سے لے کر اب تک نہ تو اسرائیل کو تسلیم کیا ہے اور نہ ہی دونوں ممالک کے مابین سفارتی تعلقات ہیں۔ سن 2005 میں اُس وقت کے افغان صدر حامد کرزئی نے عندیہ دیا تھا کہ اگر الگ فلسطینی ریاست بننے کا عمل شروع ہو جائے تو اس کے بعد اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات ممکن ہیں۔

بائیڈن انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اگر ایران سن 2015 کے جوہری معاہدے کے شرائط پر مکمل طورپر عمل کرنے کے لیے تیار ہو جائے تو امریکا اس معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے بات چیت کر سکتا ہے۔ دوسری طرف تہران کا کہنا ہے کہ بات چیت سے قبل امریکا ایران کے خلا ف عائد پابندیوں کو ختم کرنے کا اعلان کرے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے جمعرات کے روز ایک بار پھر کہا کہ امریکا بات چیت میں شرکت کے لیے ایران کو یک طرفہ مراعات کی پیش کش نہیں کرے گا۔

اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو امریکا کے ایران جوہری معاہدے میں شمولیت کی مخالفت کرتے رہے ہیں۔ خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹیڈ پریس کے مطابق انہوں نے حال ہی میں یہ اشارہ بھی دیا تھا کہ اسرائیل ایران کے خلاف فوجی کارروائی کرسکتا ہے۔

ایرانی سرزمین پر بسنے والے یہودیوں کی تاریخ ہزاروں برس پرانی ہے۔ کئی مؤرخین کا خیال ہے کہ شاہ بابل نبوکدنضر (بخت نصر) نے 598 قبل مسیح میں یروشلم فتح کیا تھا، جس کے بعد پہلی مرتبہ یہودی مذہب کے پیروکار ہجرت کر کے ایرانی سرزمین پر آباد ہوئے تھے۔

نیتن یاہو نے حال ہی میں اپنی ایک تقریر کے دوران ایران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا تھا”ہم نے آپ جیسی انتہا پسند حکومت کے ساتھ دوسرے ملکوں کے کسی معاہدے پرتکیہ نہیں کر رکھا ہے۔ ہم ہر وہ اقدام کریں گے جس سے آپ کو جوہری ہتھیاروں سے لیس ہونے سے روکا جا سکے۔”

اسرائیلی وزیر دفاع بینی گینٹز سمیت دیگر اعلی اسرائیل عہدیداروں کا بھی کہنا ہے کہ چونکہ ایران اپنی جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے اس لیے اسرائیل بھی ایران پر حملے کے اپنے ہنگامی منصوبے کو اپ گریڈ کر رہا ہے۔

وائٹ ہاوس کی پریس سکریٹری جین ساکی کا کہنا تھا کہ بائیڈن انتظامیہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے سفارتی راستہ اختیار کرنے کے اپنے عزم پر قائم ہے۔

Share this:
General Min Aung Hlaing
Previous Post فوج کا کرپشن سے متعلق الزام مضحکہ خیز ہے، آنگ سان سوچی کے وکیل
Next Post ‘بھارت اب جمہوری ملک نہیں رہا’ راہول گاندھی
Rahul Gandhi

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.