geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی اور شام کے تعلقات کی پیچیدگیاں

March 14, 2021 0 1 min read
Intelligence
Share this:

Intelligence

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) مبینہ جنگی جرائم میں ملوث شام کے انٹیلیجنس اہلکاروں کو جرمنی کی عدالتوں میں مقدمات کا سامنا ہے۔

شام میں جاری مسلح تنازعے کو ایک دہائی ہو گئی ہے۔ اس عرصے میں وہاں ہونے والے جنگی جرائم کی تفصیلات منظر عام پر آچکی ہیں۔ جرمنی میں ایسے جنگی جرائم کا ارتکاب کرنے والے شامی افراد پر مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

رواں برس چوبیس فروری کو کوبلنز شہر کی اعلیٰ عدالت نے ایک تاریخی فیصلہ سنایا، جس کے تحت ایاد اے نامی شامی انٹیلیجنس کے ایک اہلکار کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دے کر ساڑھے چار برس کی سزائے قید سنائی گئی۔

جرمنی: شامی مہاجرین کی واپسی پر عائد پابندی ختم

ایاد اے کم از کم تیس جنگی جرئم کا مرتکب یا ان میں سہولتکار پایا گیا، جس کی اسے عالمی قوانین کے تحت سزا سنائی گئی۔

شامی فوج کے انٹیلیجنس ونگ کے ایک کرنل انور آر کو بھی جرمنی میں عدالتی کارروائی کا سامنا ہے

ایاد کے علاوہ جرمنی میں شامی فوج کے انٹیلیجنس ونگ کے ایک کرنل انور آر کو بھی عدالتی کارروائی کا سامنا ہے۔انور آر بدنام جیل 251 میں تفتیش کار تھا۔ اس پر چار ہزار افراد پر تشدد اور ٹارچر کے الزامات ہیں۔

ایاد اے کے مقدمے میں جج کو گھنٹوں شامی مہاجرین کی شہادتیں سننا پڑی تھیں۔ ان کی بنیاد پر جج نے فیصلے میں کہا کہ شہری آبادیوں پر منظم انداز میں کیے گئے حملوں میں ملزم کے ملوث ہونے کے شواہد ملے ہیں۔

اس مقدمے کا فیصلہ آنے میں ایک سال لگا۔ اس دوران بے شمار شامی مہاجرین نے عدالت میں جنگی جرائم کے حوالے سے شہادتیں پیش کی۔

دوسری جانب یورپ میں جرمنی پہلا ملک ہے جس نے جرائم میں ملوث شامی مہاجرین کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے لیکن ابھی اس پر عمل شروع نہیں کیا۔

اس وقت جرمنی میں ان انتہائی خطرناک شامی افراد کی تعداد نوے کے قریب ہے، جنہیں واپس بھیجا جا سکتا ہے۔انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ خطرناک افراد کی واپسی کے لیے جرمن حکام کو شامی حکومت سے رابطے بڑھانے ہوں گے جو درست فیصلہ نہیں ہو گا۔

خطرناک شامی مہاجرین کی واپسی کی بعض سیاستدان بھی مخالفت کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ایسا کیا گیا تو یہ جرمنی میں عوامیت پسند اور مہاجرین مخالف حلقوں کے دباؤ میں کیا جائے گا۔

جرمنی نے شامی دارالحکومت دمشق میں اپنا سفارت خانہ سن 2012 میں بند کر دیا تھا لیکن شام کے ساتھ رابطے پوری طرح منقطع نہیں کیے تھے۔

بون یونیورسٹی میں قانون کے پروفیسر اشٹیفان ٹالمون کے مطابق یہ انتظامی روابط اب بھی قائم ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ تعلقات میں کمی بیشی ایک قدرتی عمل ہے اور اس وقت تعلقات کی سطح کم ضرور ہے لیکن موجود ہے۔

شام میں انسانی حقوق کی صورت حال کو جرمن وزارتِ خارجہ انتہائی تباہ کن قرار دیتی ہے۔

Share this:
Qamar Raza Shehzad
Previous Post ملک سخن کا شہزادہ قمر رضا شہزاد
Next Post عمر بھر کے لیے لاک ڈاؤن: معذور افراد پر کیا بیت رہی ہے؟
Disabled People

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.