geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملک سخن کا شہزادہ قمر رضا شہزاد

March 14, 2021 1 1 min read
Qamar Raza Shehzad
Share this:

Qamar Raza Shehzad

تحریر : لقمان اسد

قمر رضا شہزاد کا شمار اردو زبان و ادب کے ان نمائندہ ، منتخب اور ممتاز شعراء میں ہوتا ہے کہ جنھوں نے اپنی خداداد صلاحیتوں کے بل بوتے پر بہت کم عرصے اور انتہائی قلیل مدت میں دنیاے علم و ادب میں نہ صرف اپنی پہچان بنائی بلکہ ایک سنجیدہ فکر منجھے ہوئے شاعر کے طور پر اپنی مسلمہ حیثیت کو بھی تسلیم کرایا۔

ایک تسبیح کی طرح تھا عشق
آپ نے جس کو دانہ دانہ کیا

قمر رضا شہزاد کی شاعری روح اور دل کی شاعری ہے ۔ ان کی شاعری کا مطالعہ کرتے ہوئے ایک وجد آفریں کیفیت طاری رہتی ہے ۔ یوں محسوس ہوتا ہے جیسے فطرت کے تمام مناظر خوب صورت الفاظ میں ڈھلتے ، سمٹتے ہوئے ایسی پر کیف لطافت کے ساتھ روح اور دل میں اترتے چلے جا رہے ہیں کہ جس سے دل باغ باغ اور روح سرشار ہورہی ہے۔

اے دوست سیر کون و مکاں بعد کی بات ہے
پہلے یہ دشتِ ذات تو مجھ سے عبور ہو
یہ خاک جس سے پھوٹ رہا ہے کوئی شجر
شاید یہیں کہیں سے میرا بھی ظہور ہو
لے جا رہا ہوں ساتھ میں اپنی گزارشات
ممکن ہے راستے میں کہیں کوہِ طور ہو

سید قمر رضا شہزاد کبیر والا سے تعلق رکھنے والے سادات گھرانے کے چشم و چراغ ہیں۔ وہ یکم اکتوبر 1958ء کو کبیر والا ضلع خانیوال میں سید غلام مرتضیٰ کے ہاں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم گورنمنٹ ہائی سکول کبیر والا سے حاصل کرنے کے بعد وہ وطن عزیز کے معروف تعلیمی اداروں میں زیرِ تعلیم رہے ، جن میں گورنمنٹ اسلامیہ ڈگری کالج خانیوال ،گورنمنٹ کالج سول لائنز ، یونیورسٹی لاء کالج ملتان اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے نام قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے ایل ایل بی کیا اور اردو میں ماسٹر کی ڈگری حاصل کی۔ قمر رضا شہزاد نے با قاعدہ شاعری کا آغاز 1980ء میں کیا ۔ شاعری میں کسی سے اصلاح نہیں لی۔ ان کا پہلا شعری مجموعہ “پیاس بھرا مشکیزہ” 1994ء میں شائع ہوا ۔ اب تک ان کے سات شعری مجموعے شائع ہو چکے ہیں ، جن میں “پیاس بھرا مشکیزہ ”ہارا ہوا عشق”یاد دہانی ”خامشی”بارگاہ”شش جہات”اور نظموں کا ایک مجموعہ ”اتمامِ حجت ”شامل ہیں ، جب کہ حال ہی میں غزلیات کے چھ مجموعوں پر مشتمل کلیات ”خاک زار”بھی شائع ہوئی ہے۔ سخن کی دنیا میں انہیں ملک کے معروف شعراء و اکابرینِ ادب احمد ندیم قاسمی ، شہزاد احمد ، خالد احمد، احمد فراز، منیر نیازی، جعفر شیرازی، گوہر ہوشیار پوری ، شوکت ہاشمی، عزم بہزاد و لیاقت علی عاصم وغیرہ کی ثوبت اور قربت میسر رہی ۔

قمر رضا شہزاد معاصر صورتِ حال پر بھی کڑی اور گہری نظر رکھتے ہیں ۔ ان کی فکر ایک ایسے سماج کے تصورات اور خیالات کے گرد گھومتی ہے جو ایک سچے اور حقیقی رہبر و رہنما کی تلاش میں سرگرداں رہتا ہے۔ قمر رضا شہزاد ایک ایسے سخن ور ہیں جو اپنے تخلیقی سفر میں تنہا نہیں بلکہ وہ امید ، خواب اور جستجو کو ساتھ لے کر چلتے ہیں ۔ ان کا فکری اور شعری شعور بہت بلند ہے ۔

مجھے پتہ ہے میرے پیر و کار آئیں گے
زمیں پہ اور بھی گریہ گزار آئیں گے
بیان ہو گا تیرا حسن ہر زمانے میں
ہمارے بعد بھی قصہ نگار آئیں گے
انھیں ملے گی رسائی تیرے خزانے تک
جو اپنے دل میں چھپا سانپ مار آئیں گے

قمر رضا شہزاد فطری شاعر ہیں اور شاعری ہی ان کے مزاج کا حقیقی جوہر ہے۔ ان کا شعری اسلوب بے ساختگی کے ساتھ ساتھ ایک ایسے منفرد اور پر تاثیر لب و لہجے سے لبریز ہے جو بہت کم تخلیق کاروں کا خاصہ ہوتا ہے۔ وہ روز مرہ کی گفتگو میں بر تے جانے والے سادہ الفاظ کو بھی نہایت خوب صورتی ، شائستگی اور نفاست کے ساتھ شعری پیرائے میں ڈھالنے کے فن پر دسترس رکھتے ہیں۔ اسی طرح انھیں رواں اشعار کہنے پر بھی بے نظیر ملکہ و مہارت حاصل ہے۔ ان کی شاعری میں فکر کا عنصر پوری قوت کے ساتھ موجود ہے ۔ بلاشبہ قمر رضا شہزاد اس عہد کے نہ صرف مقبول اور نام ور شاعر ہیں بل کہ ان کا شمار نوجوان نسل کے نمائندہ اور پسندیدہ شعراء میں ہوتا ہے۔

نظر میں آتا ہوں پھر دل کے پار ہوتا ہوں
میں ایک عمر کے بعد آشکار ہوتا ہوں
زیادہ ہوتے نہیں میرے ماننے والے
میں سچ کی طرح یہاں اختیار ہوتا ہوں
مجھے بھی آئینے جیسا کمال حاصل ہے
میں ٹوٹتا ہوں تو پھر بے شمار ہوتا ہوں
میری دھمک سے زمان و مکاں لرزتے ہیں
میں ایک رقص ہوں دیوانہ وار ہوتا ہوں

ان کے اشعار خود آگہی اور شعورِ ذات تک رسائی کے لیے پڑھنے والوں پر فکر کے نئے دروا کرتے اور سوچ کے نئے زاویے مرتب کرتے ہیں۔ وہ اپنی فنی صلاحیتوں کے ذریعے انسان کے اندر ایسے مثبت رویے کا فروغ چاہتے ہیں جو مستقبل میں اس کے لیے راحت کا سامان پیدا کر سکے۔ وہ اپنے قلم کے ذریعے نفرت کی آگ کو بجھانا چاہتے ہیں۔ قمر رضا شہزاد اپنے کلام میں نہایت عمدگی کے ساتھ پر مغز اور منفرد مضامین کا انتخاب کرتے ہیں۔ یقینا یہ خوبی ان کے بلند پایہ شاعر اور ایک قد آور تخلیق کار ہونے پر گویا مہر تصدیق ثبت کرتی ہے ۔

قیدی نے رہائی کی یہ تدبیر بنائی
زنجیر سے اک دوسری زنجیر بنائی
ممکن ہے کسی ذہن میں رہ جائیں مِرے نقش
جاتے ہوئے دیوار پہ یہ تصویر بنائی
دو چار ہیں اشعار اگر وہ بھی رہیں یاد
میں نے تو یہاں صرف یہ جاگیر بنائی

قمر رضا شہزاد کا قلم عشقِ رسولۖ سے سرشار ہے ۔ ان کے خوب صورت نعتیہ اشعار حضور پرنور سرورِ کونین آقاے نامدار حضرت محمد مصطفی ۖ کی ذات مقدسہ سے ان کی گہری محبت و عقیدت اور عشق کا بے نظیر اظہاریہ ہیں ۔

مِرا قیام نہ رستہ مِرا سجود بنا
مِری نجات کا باعث تو یہ درود بنا
میں لمحہ ، لمحہ رہا آپ کے تصور میں
یوں ہی نہیں یہ ستارہ مِرا وجود بنا
مِرے لیے زرِ عشق مصطفیۖ ہے بہت
تمام عمر کا حامل مجھے یہ سود بنا

قمر رضا شہزاد کا دلکش ،پرُکشش، دل آویزاورپر فکر تخلیقی سفر ایک خوب صورت تسلسل کے ساتھ جاری و ساری ہے ۔ دعا ہے کہ وہ یوں ہی جہانِ سخن کو اپنی وسیع اور روشن فکر سے تر و تازہ اور تادیر آباد رکھیں۔

زمانہ اپنی ندامت کو ایسے کم کرے گا
ہمارے بعد ہمارے بھی دکھ رقم کرے گا
ابھی تو اس کے ہدف پر ہیں دوسرے افراد
پھر اس کے بعد وہ اپنوں کے سر قلم کرے گا
کوئی تو مجھ سا نظر آئے گا سرِ ہستی
یہ آئینہ مِری تنہائی کو کم کرے گا
قصہ گو اب تیری چوپال سے میں جاتا ہوں
رات بھی بھیگ چکی نیند بھی آئی ہوئی ہے
Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:
Chaudhry Shujaat
Previous Post مہنگائی اور بے روزگاری کنٹرول نہ ہوئی تو کسی کو ہار جیت کا فائدہ نہیں ہو گا
Next Post جرمنی اور شام کے تعلقات کی پیچیدگیاں
Intelligence

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.