geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی،اٹلی، فرانس اور اسپین نے اسٹرازینکا ویکسن کے استعمال پر روک لگا دی

March 16, 2021 0 1 min read
Corona - AstraZenevca
Share this:

Corona - AstraZenevca

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی نے کووڈ انیس سے بچاؤ کے لیے ايسٹرا زینيکا ویکسین کا استعمال فی الحال عارضی مدت کے ليے روک ديا ہے، جس کے فوراً بعد اٹلی، فرانس اور اسپین نے بھی يہی فیصلہ کیا۔

جرمن وزارت صحت نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ايسٹرا زینيکا ویکسین کا استعمال پیر سولہ مارچ سے روک ديا ہے۔ اس کے فوراً بعد اٹلی، فرانس اور اسپین نے بھی اسی طرح کے اعلانات کیے۔ خون کے بہت چھوٹے چھوٹے لوتھڑے بن جانے کے خدشے کے مد نظر کئی دیگر یورپی ممالک پہلے ہی سے اس ویکسین کا استعمال روک چکے ہیں۔

جرمن وزارت صحت نے اسے ‘احتیاطی‘ قدم قرار ديا ہے۔اس نے کہا کہ یہ قدم قومی ہیلتھ ریگولیٹر پال ایہرلخ انسٹیٹیوٹ (پی ای آئی) کے مشورے کی بنیاد پر اٹھایا گیا ہے۔ وزارت صحت کے مطابق یورپی میڈیسین ایجنسی (ای ایم اے) اس ویکسین کے ممکنہ اثرات کے حوالے سے کوئی حتمی فیصلہ کرے گی، جو فی الحال جانچ کے مرحلے میں ہے۔

جرمن وزارت صحت نے اپنے بیان میں کہا، ”جرمنی اور یورپ میں ٹیکے لگائے جانے کے بعد دماغ میں خون کے تھکّے بننے کی رپورٹوں کے باعث پی ای آئی مزید تفتیش کو ضروری سمجھتی ہے۔”

جرمن وزیر صحت زینس اسپان کا کہنا تھایہ فیصلہ پی ای آئی کے مشورے کے بعد کیا گیا ہے۔ یہ ”پروفیشنل فیصلہ ہے، یہ کوئی سیاسی فیصلہ نہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ ايسٹرا زینيکا کی ویکسین سے بہت چھوٹے چھوٹے لوتھڑے جمنے کا خطرہ کم ہے لیکن اسے مسترد نہیں کیا جا سکتا۔ ”اعتماد کے لیے سب سے اہم چیز شفافیت ہے۔”

اسرائيل کے 50.2 فيصد شہريوں کو کورونا سے بچاؤ کے ٹيکے لگائے جا چکے ہيں جب کہ مجموعی آبادی کے 34.6 فيصد حصے کو کورونا کی دونوں خوراکيں مل چکی ہيں۔ ملک ميں مجموعی طور پر 7,535,543 ويکسين لگائے جا چکے ہيں۔ يہ اعداد و شمار ’نيو يارک ٹائمز‘ کے ويکسين ٹريکر سے حاصل کيے گئے ہيں۔

فرانس کے صدر ایمانوئل ماکروں نے کہا ہے کہ ان کا ملک بھی ویکسین کے استعمال کو معطل کر رہا ہے اور جب تک ای ایم اے کی طرف سے جائزے کی رپورٹ سامنے نہیں آتی، اس وقت تک یہ معطلی برقرار رہے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ہو سکتا ہے یہ معطلی بہت مختصر وقت کے لیے رہے۔

دریں اثنا یورپی میڈیسین ایجنسی (ای ایم اے) نے ايسٹرا زینيکا ویکسین کے حوالے سے ماہرین کے تجزیوں کا جائزہ لینے کے لیے جمعرات کو ایک خصوصی میٹنگ طلب کی ہے۔

جرمنی، اٹلی، فرانس اور اسپین کے علاوہ یورپ اور دنیا کے کئی دیگر ممالک بھی خون کے بہت چھوٹے چھوٹے لوتھڑے بننے کے خدشے کے مدنظر ايسٹرا زینيکا ویکسین کے استعمال پر روک لگا چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے ڈنمارک نے اس پر روک لگائی تھی اور ایسا کرنے والا وہ پہلا ملک بن گیا تھا۔ اس کے بعد ناروے، آئس لینڈ اور بلغاریہ نے بھی احتیاطی تدبير کے طور پر ویکسین کا استعمال ترک کر ديا تھا۔

ايسٹرا زینيکا ویکسین پر روک لگانے کا سلسلہ یورپ تک ہی محدود نہیں ہے۔انڈونیشیا نے بھی اس ویکسین کے استعمال کو موخر کر دیا ہے۔ حالانکہ یہ دیگر ویکسینز کے مقابلے ميں سستا ہے اور اسے غریب ملکوں کی پسند قرار دیا جا رہا تھا۔

جن دیگر غیر یورپی ملکوں نے ايسٹرا زینيکا کی ویکسین پر روک لگائی ہے ان میں تھائی لینڈ اور کانگو شامل ہیں۔

برطانیہ، چیک جمہوریہ اور پولینڈ نے تاہم کہا ہے کہ ان کا فی الحال اس ویکسین کے استعمال پر روک لگانے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

متعدد یورپی اور دیگر ملکوں کی جانب سے ايسٹرا زینيکا کی ویکسین کے استعمال پر روک لگائے جانے کے بعد کمپنی نے کہا ہے کہ ان کی ویکسین کی وجہ سے خون کے بہت چھوٹے چھوٹے لوتھڑے بننے کے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں۔

کمپنی نے ایک بیان میں کہا، ”سلامتی سب سے پہلے ہے اور کمپنی اپنی ویکسین کے استعمال سے سلامتی کے معاملے پر مسلسل نگاہ رکھے ہوئے ہے۔” کمپنی نے مزید کہا کہ یورپی یونین اور برطانیہ میں ٹیکہ لگوانے والے 1.7 کروڑ سے بھی زیادہ لوگوں پر اس کے اثرات سے متعلق اعداد و شمار کا گہرائی سے جائزہ لیا گیا ہے اور کسی بھی عمر کے گروپ یا صنف یا کسی مخصوص ملک کے شہریوں کے خون میں تھکّے جمنے، خون میں پلیٹ لیٹس کی مقدار کم ہونے کے خطرے کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔

برطانیہ میں نارتھ امبریا یونیورسٹی میں وائرولوجسٹ پروفیسر اسٹرگیوس ماسکوس نے ڈی ڈبلیو سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومتوں کو ايسٹرا زینيکا ویکسین کے استعمال کو معطل کرنے کے اپنے فیصلوں کے بارے میں واضح پیغام دینا چاہيے۔ ان کے بقول سازشی نظریات اور گمراہ کن معلومات پھیلائے جانے کی وجہ سے بھی ایسا کرنا بہت ضروری ہے۔

پروفیسر ماسکوس کا کہنا تھا کہ ایک کروڑ ستر لاکھ لوگوں نے ویکسین لگوائی ہے اس میں سے صرف 37 افراد میں خون کے تھکّے جمنے کی شکایت سامنے آئی۔ یہ صفر اعشاریہ 0002 فیصد کے برابر ہے۔ انہوں نے کہا، ”اگر مجھے ايسٹرا زینيکا ویکسین کی پیش کش کی گئی تو میں اسے ضرور لگواؤں گا۔”

تاہم بعض دیگر ماہرین کا خیال ہے کہ خون ميں بہت چھوٹے چھوٹے لوتھڑے بننا صحت کے لیے ایک بڑا خطرہ ثابت ہو سکتا ہے اور اسے سنجیدگی سے لینا چاہيے۔

جرمنی کی یونیورسٹی آف ٹوبنگن ہاسپیٹل کے ڈائریکٹر پیٹر کریمزنر نے ڈی ڈبلیو سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”خون کے بہت چھوٹے چھوٹے لوتھڑے کافی خطرناک ہو سکتے ہیں اور اس بات پر منحصر کرتے ہیں کہ یہ کس جگہ جمے ہیں۔ اگر یہ جسم کے کسی غلط حصے میں پیدا ہو جائیں، تو ہلاکت خیز ثابت ہو سکتے ہیں۔ اس لیے یہ کوئی مذاق کی بات نہیں ہے۔”

Share this:
Myanmar Protest
Previous Post میانمار: فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 138 افراد ہلاک
Next Post الیکشن کمیشن: وزیراعظم کے خلاف پیپلزپارٹی کی درخواست مسترد
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.