geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

میانمار: فوجی بغاوت کے بعد سے اب تک 138 افراد ہلاک

March 16, 2021 1 1 min read
Myanmar Protest
Share this:

Myanmar Protest

میانمار (اصل میڈیا ڈیسک) اقوام متحدہ کے مطابق میانمار کی فوج انسانی حقوق کی خلاف ورزيوں کی مرتکب ہو رہی ہے۔ دريں اثناء امریکا نے شہريوں پر تشدد کو ‘غیر اخلاقی اور ناقابل دفاع اقدام‘ قرار دیا ہے۔

اقوام متحدہ نے اپنی ايک تازہ رپورٹ ميں کہا ہے کہ میانمار میں یکم فروری کو بغاوت اور فوج کے اقتدار پر قابض ہو جانے کے بعد سے اب تک پر امن مظاہروں میں کم از کم 138افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں سے 56 افراد گزشتہ اختتام ہفتہ کو ینگون شہر کے ہیلینگ تھایر علاقے میں مارے گئے۔

اقوام متحدہ کے سيکریٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن جارک نے کہا کہ انٹونیو گوٹیریس میانمار میں مظاہرین کے خلاف جاری تشدد اور عوام کے بنیادی حقوق کی مسلسل خلاف ورزيوں کی شديد مذمت کرتے ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان جالینا پورٹر کا کہنا تھا کہ پچھلے ہفتے کے اختتام پر ہونے والے پرتشدد واقعات ‘غیر اخلاقی اور ناقابل دفاع‘ ہیں۔ انہوں نے نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”سکیورٹی فورسز اپنے ہی لوگوں پر حملے کر رہی ہیں، جس کی وجہ سے ملک بھر میں درجنوں افراد مارے جا رہے ہیں۔”

پیر یکم فروری 2021ء کے روز میانمار میں فوج نے اقتدار پر قبضہ کر لیا اور آنگ سان سوچی سمیت کئی سیاسی رہنماؤں کو حراست میں لے لیا۔ یہ اقدام جمہوری حکومت اور فوج میں کشیدگی کے بڑھنے کے بعد سامنے آئے۔ میانمارکی فوج نے گزشتہ نومبر کے عام انتخابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے ایک برس کے لیے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا اور سابق فوجی جنرل کو صدر کے لیے نامزد کر دیا۔

خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق بین الاقوامی برادری کی جانب سے یہ بیانات جمہوریت نواز مظاہروں میں حصہ لینے والے بارہ افراد کی سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ روز ہلاکت کے بعد سامنے آئے ہیں۔

تشدد کی خبروں کو بظاہر دبانے کے مقصد سے ٹیلی کام سروس فراہم کرنے والی کمپنیوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ ملک گیر سطح پرتمام موبائل ڈیٹا کو روک دیں۔

فوجی جنتا نے ملک کے سب سے اہم شہر ینگون کے کئی حصوں میں مارشل لا نافذکر دیا ہے، جس کے بعد فوج کو مخالفین سے نمٹنے کے لیے زیادہ اختیارات حاصل ہو گئے ہیں۔

سرکاری نشریاتی ادارے ایم آر ٹی وی کے مطابق مارشل لا کے ضابطوں کا اطلاق نارتھ ڈیگون، ساؤتھ ڈیگون، ڈیگون سیکان اور نارتھ اوکالپا علاقوں پر بھی ہوگا۔ اس سے قبل اتوار کو دو دیگر شہروں ہلینگ تھار یار اور شویپیتھا میں بھی مارشل لا نافذ کر دیا گیا تھا۔

روہنگیا خواتین، بچوں اور مردوں کا کوئی ملک نہیں ہے یعنی ان کے پاس کسی بھی ملک کی شہریت نہیں۔ رہتے یہ ميانمار میں ہیں لیکن انہیں صرف غیر قانونی بنگلہ دیشی مہاجر مانا جاتا ہے۔

چین نے میانمار کے صنعتی علاقے ہلینگ تھایا میں چینی سرمایہ کاری والی 32 فیکٹریوں پر حملے اور لوٹ مار کے واقعات کی مذمت کی ہے۔

چینی کمیونسٹ پارٹی کے اخبار گلوبل ٹائمز نے لکھا ہے کہ ”مختلف حملوں کے دوران ان فیکٹروں میں توڑ پھوڑ کی گئی۔”

اس رپورٹ، جس کی ڈی ڈبلیو آزادانہ طور پر تصدیق نہیں کر سکا، میں کہا گیا ہے کہ حملہ آوروں نے 37 ملین ڈالر کی مالیت کا نقصان پہنچایا اور دو چینی ملازمین کو زخمی کر دیا۔

چین نے میانمار کی فوج سے ملک میں چینی کمپنیوں کے اثاثوں اور افراد کی زندگیوں کی حفاظت اور سلامتی کو یقینی بنانے کی اپیل کی ہے۔ بیجنگ حکومت میانمار میں فوجی بغاوت کو اس کا داخلی معاملہ قرار دیتی ہے۔

خیال رہے کہ میانمار میں فوج نے یکم فروری کو بغاوت کے بعد جمہوری حکومت کا تختہ الٹ دیا تھا اور آنگ سان سوچی کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ فوج نے ان پر بدعنوانی کے الزامات بھی عائد کیے ہیں۔ پیر کے روز انہیں عدالت میں پیش ہونا تھا لیکن ان کے وکیل نے بتایا کہ یہ پیشی 24 مارچ تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

Share this:
Punjab Culture Day
Previous Post پنجاب کلچر ڈے اور ہم
Next Post جرمنی،اٹلی، فرانس اور اسپین نے اسٹرازینکا ویکسن کے استعمال پر روک لگا دی
Corona - AstraZenevca

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.