geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

’حجاب کو نظر انداز کیا تو تمہارے والد جنت ميں نہيں جائيں گے‘

March 18, 2021 0 1 min read
Hijab
Share this:

Hijab

انڈونيشيا (اصل میڈیا ڈیسک) ہيومن رائٹس واچ نے اپنی ايک تازہ رپورٹ ميں انکشاف کيا ہے کہ انڈونيشيا ميں نوجوان لڑکيوں اور خواتين کو حجاب پہننے پر مجبور کيا جا رہا ہے۔ کيا بہتر مسلمان بننے کے ليے حجاب کا استعمال لازمی ہے؟

ايفا حنيفہ مسباک کی عمر انيس برس تھی، جب ان کے والد کا انتقال ہو گيا۔ وہ ياد کرتی ہيں کہ اس موقع پر ان کے اہل خانہ نے ان سے مخاطب ہو کر کہا تھا کہ ان کے والد اس ليے جنت میں نہيں جا سکيں گے کيونکہ وہ حجاب نہيں کرتيں۔ آج مسباک مغربی جاوا کے شہر بنڈونگ ميں سائيکالوجسٹ کے طور پر کام کرتی ہيں۔ وہ ايسی درجنوں انڈونيشی لڑکيوں کی نفسیاتی مشاورت کر چکی ہيں، جنہيں صرف حجاب نہ پہننے کی وجہ سے اسکولوں اور ديگر مقامات پر ہراسگی کا سامنا رہا۔

مسباک کے مطابق، ”مذہبی بنيادوں پر دباؤ، بالخصوص کم عمری ميں حجاب پہننے کے ليے نفسیاتی دباؤ، دم گھٹنے جيسے احساس کی وجہ بنتا ہے۔‘‘ انہوں نے يہ بات ہيومن رائٹس واچ کو بتائی، جو انسانی حقوق کے ليے فعال اس ادارے کی ایک تازہ رپورٹ کے مسودے ميں بھی شامل ہے۔ یہ پينتاليس سالہ نفسياتی ماہر ايسے تجربات سے گزرنے والی واحد انڈونیشی خاتون نہيں ہیں۔ ايچ آر ڈبليو کی رپورٹ ميں ایسی کئی خواتين کے تجربات کی تفصيل شامل ہے۔ چند ايک واقعات ميں تو بچيوں کا حجاب نہ پہننا ان کے اسکولوں سے اخراج کی وجہ بھی بنا۔

انڈونيشی معاشرے ميں مذہبی تنوع دکھائی ديتا ہے۔ وہاں مسيحی، ہندو اور بدھ مذہبی برادرياں آباد ہيں۔ مگر گزشتہ دو دہائيوں ميں عدم برداشت میں اضافہ ہوا ہے اور اسلام کے علاوہ ديگر عقائد کے پیروکاروں کے ليے سماجی سطح پر آزادی آہستہ آہستہ محدود ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

ہيومن رائٹس واچ نے اپنی رپورٹ ميں انڈونيشی ريسرچر آندرياس ہارسانو کے حوالے سے لکھا ہے کہ انڈونيشيا ميں لڑکيوں پر حجاب پہننے کے ليے بہت زيادہ اور مسلسل دباؤ رہتا ہے۔ اس ادارے کے مطابق يہ آزادی مذہب، آزادی اظہار رائے اور پرائيويسی کے بنيادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے مترادف ہے۔

اس ادارے نے اپنی رپورٹ ميں واضح کيا ہے کہ حجاب پہننا یا نا پہننا کسی کے لیے بھی لازم نہيں کيا جانا چاہيے بلکہ اس معاملے ميں خواتين کی مرضی ضروری ہونا چاہيے۔ ہارسانو نے کہا، ”انڈونيشيا ميں يہ خيال عام ہوتا جا رہا ہے کہ جو مسلم خواتين حجاب استعمال نہيں کرتيں، وہ کم مذہبی ہيں يا اخلاقی سطح پر کمتر ہيں۔‘‘

ہيومن رائٹس واچ نے سن 2001 سے لے کر اب تک خواتين کے لباس سے متعلق ساٹھ ايسے ضوابط کی شناخت کی ہے، جنہيں يہ ادارہ ‘امتيازی‘ ضابطے قرار ديتا ہے۔ سن 2014 ميں منظور کردہ ايک قانون کے تحت اسکولوں ميں تمام مسلم لڑکيوں کے لیے حجاب کرنا لازمی ہے۔ اس رپورٹ ميں مزيد کہا گيا ہے، ”انڈونيشيا ميں سرکاری اسکول لڑکيوں کو حجاب پہننے پر مجبور کرنے کے ليے نفسياتی دباؤ، عوامی سطح پر بے عزتی اور سزاؤں جيسے ہتھکنڈے استعمال کرتے ہيں۔‘‘

خبر رساں ادارے روئٹرز نے اس سلسلے ميں انڈونيشيا کی وزارت تعليم کا موقف جاننے کے لیے اس وزارت سے رابطہ کيا، مگر اس کا اسے آخری خبریں آنے تک کوئی جواب موصول نہيں ہوا تھا۔

Share this:
USA Mexiko Migration
Previous Post امریکا میکسیکو سرحد پر ’تارکین وطن کا سیلاب‘
Next Post مقررہ تاریخ تک فوج کا افغانستان سے انخلاء ’مشکل‘، بائیڈن
Afghanistan Army

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار ’86 47′ کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب گھاس پر پراسرار “86 47” کی تحریر، تحقیقات کا آغاز

June 13, 2026

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.