geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مقررہ تاریخ تک فوج کا افغانستان سے انخلاء ’مشکل‘، بائیڈن

March 18, 2021 1 1 min read
Afghanistan Army
Share this:

Afghanistan Army

افغانستان (اصل میڈیا ڈیسک) طالبان نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکا اپریل کے اواخر تک افغانستان سے اپنی افواج واپس نہيں بلاتا، تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہيں۔ امریکی افواج گزشتہ تقریباً دو دہائیوں سے افغانستان میں سرگرم ہیں۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے ملکی نشریاتی ادارے اے بی سی کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بدھ کے روز کہا کہ افغانستان میں موجود بقیہ ڈھائی ہزار فوجيوں کا مئی تک انخلاء ’مشکل‘ دکھائی ديتا ہے۔ بائیڈن کا کہنا تھا، ”میں اس بارے ميں حتمی فیصلہ لینے کے مرحلے میں ہوں کہ ہم کب تک افغانستان سے اپنے فوجيوں کو واپس بلائيں گے۔ ایسا ہو سکتا ہے، لیکن يہ بہت مشکل بھی ہے۔“

امریکی صدر کے اس بیان کے فوراً بعد طالبان نے ردعمل میں کہا کہ اگر امریکا یکم مئی کی مقررہ تاریخ تک اپنی تمام فوجیں افغانستان سے نہیں نکالتا، تو اس کے ’مضمرات‘ ہوں گے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے کہا، ”امریکیوں کو دوحہ معاہدے کے تحت اپنا قبضہ ختم کرنا ہوگا اور افغانستان سے یکم مئی تک اپنی افواج کو مکمل طور پر نکالنا ہوگا۔ اگر کسی بھی وجہ سے وہ ایسا نہیں کرتے تو پھر وہ نتائج کے ذمہ دار خود ہوں گے۔‘‘ ذبیح اللہ مجاہد کا مزید کہنا تھا کہ’ایسی صورت میں افغانستان کے لوگ اپنا فیصلہ کریں گے۔‘

امریکی صدر جو بائیڈن کی جانب سے یہ بیان ایک ایسے وقت پر آیا ہے جب طالبان اور افغان حکومت سمیت خطے کے دیگر فریقین روس کے دارالحکومت ماسکو میں افغان امن عمل کو نتیجہ خیز بنانے کے لیے مذاکرات میں شریک ہونے جا رہے ہیں۔

بعض امریکی حکام اور بین الاقوامی ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ اگر امریکی قیادت والی فورسزکسی باضابطہ امن معاہدے سے قبل افغانستان چھوڑ دیتی ہیں، تو ملک میں خانہ جنگی کا نیا سلسلہ شرو ع ہو سکتا ہے۔ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اقتدار کے آخری دنوں میں افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد کم کر کے ڈھائی ہزار کر دی تھی۔ سن 2001میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے وہاں امريکی افواج کی یہ سب سے کم ترین تعداد ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اے بی سی کو دیے انٹرویو میں طالبان کے ساتھ معاہدے کے حوالے سے کہا، ”سابق صدر کے دور میں کیا جانے والا معاہدہ بہتر انداز میں نہیں کیا گیا تھا۔“

جو بائیڈن کا کہنا تھا، ’’ڈونلڈ ٹرمپ سے صدارت کا مجھے منتقل ہونا باضابطہ طریقے سے نہیں ہوا۔ یہ عمل عام طور پر انتخاب کے دن سے شروع ہو جاتا ہے اور حلف برداری کے دن تک چلتا ہے، لیکن ایسا نہ ہونے کی وجہ سے میرا وقت ضائع ہوا، جس کی وجہ سے ان نتائج کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ افغانستان ایسے کئی معاملات میں سے ایک ہے۔“

امریکی صدر جو بائیڈن اور ان کی انتظامیہ نے رواں سال جنوری میں صدارت سنبھالنے کے بعد کہا تھا کہ وہ دوحہ معاہدے پر نظرثانی کر رہے ہیں۔

ٹرمپ انتظامیہ نے امریکا اور طالبان کے درمیان معاہدے میں امریکی افواج کے انخلاء کو مشروط رکھا تھا۔ لیکن افغانستان میں تشدد کے واقعات میں اضافے کے باوجود امریکی افواج کی واپسی ہوئی۔ تشدد کے واقعات کے لیے طالبان کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا رہا ہے۔ امریکا کا الزام ہے کہ طالبان القاعدہ کے ساتھ اپنے تعلقات کو پوری طرح سے منقطع کرنے میں ناکام رہے جس کی وجہ سے مذاکرات میں چھ ماہ کی تاخیر ہوئی۔

طالبان ان الزامات کی تردید کرتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ افغانستان میں القاعدہ کا کوئی آدمی نہیں ہے اور ملک میں تشدد میں اضافہ کے لیے وہ ذمہ دار نہیں ہیں۔

امریکا نے افغانستان میں قیام امن کو تیز کرنے کی غرض سے کابل حکومت اور افغان طالبان کے درمیان اشتراکِ اقتدار کا ایک نیا فارمولا پیش کیا ہے، جس کے تحت دونوں فریقین کی شراکت سے عبوری حکومت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔اس میں نصف تعداد طالبان کی ہوگی۔ افغانستان کے صدر اشرف غنی نے تاہم اس تجویز کو ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

Share this:
Hijab
Previous Post ’حجاب کو نظر انداز کیا تو تمہارے والد جنت ميں نہيں جائيں گے‘
Next Post افغانستان: فوجی ہیلی کاپٹر گر گیا، 9 افراد ہلاک
Military helicopter Crashed

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.