geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت میں آزادی رائے پر قدغن، احتجاج: ماہرین تعلیم مستعفی

March 22, 2021 1 1 min read
Pratap Bhanu Mehta
Share this:

 Pratap Bhanu Mehta

بھارت (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت میں اظہار رائے کی آزادی پر سوالیہ نشان ابھرنے لگا ہے۔ مفکروں اور اساتذہ کو دانش کدوں میں کھلی علمی گفتگو کرنے کی سزا مل رہی ہے۔ حال ہی میں ایک یونیورسٹی کے دو معروف ماہرین تعلیم مستعفی ہو گئے۔

بھارت کے ایک چوٹی کے دانشور اور مودی حکومت کے سخت ناقد پروفیسر پرتاپ بھانو مہتا کے بعد بھارتی حکومت کے سابق مشیر برائے اقتصادی امور اروند سبرامنیم نے بھی اشوکا یونیورسٹی کی انتظامیہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا۔ یونیورسٹی کے طالب علموں کی طرف سے گہری تشویش کا اظہار اور ان نامور دانشوروں کے مستعفی ہونے کے فیصلے کے بعد احتجاج کیا جا رہا ہے۔

بھارت کے آئینی قانون دان اور ایک نہایت معزز ماہر سیاسیات پرتاپ بھانو مہتا طویل عرصے سے وزیر اعظم نریندر مودی کی حکومت کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا کر رہے ہیں کیونکہ مہتا اپنی تحریروں اور تقریروں میں کھل کر اور بھرپور انداز میں مودی حکومت کی پالیسیوں کو ‘لبرل ازم کی موت‘ قرار دیتے ہیں اور ان پر سخت تنقید کر تے رہے ہیں۔

آکسفورڈ اور پرنسٹن جیسی یونیورسٹیوں کے فارغ التحصیل پرتاپ بھانو مہتا پہلے ہی 2019 ء میں اشوکا یونیورسٹی کے وائس چانسلر کے عہدے سے استعفیٰ دے چکے تھے کیونکہ یونیورسٹی کے بورڈ آف ٹرسٹیز میں بھی ان کی شعلہ بیانی کو خطرناک سمجھا جانے لگا تھا تاہم وہ سیاسیات کے پروفیسر کی حیثیت سے اپنے علمی فرائض انجام دے رہے تھے۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی آئیوی لیگ کا درجہ رکھنے والی اشوکا یونیورسٹی کے بورڈ کو 2014 ء میں لبرل آرٹس کے مرکز کے طور پر بنایا گیا تھا تاہم اب اس کے اراکین انہیں ایک ‘سیاسی بوجھ‘ کے طور پر دیکھ رہے ہیں۔

پروفیسر مہتا نے اپنے تحریری استعفے میں لکھا، ”میری عوامی تحریر، جو آزادی کی آئینی اقدار اور تمام شہریوں کے لیے یکساں احترام کی سیاست کی حمایت کی کوشش ہے، کے لیے یہ سمجھا جاتا ہے کہ اس سے یونیورسٹی کو خطرات لاحق ہیں۔‘‘

روزنامہ انڈین ایکسپریس کے مطابق اشوکا کے بانیوں نے حال ہی میں مہتا سے ملاقات کی اور کہا کہ وہ اب ‘موجودہ سیاسی ماحول‘ میں اس کی حفاظت نہیں کرسکتے۔ یونیورسٹی کے طالب علموں کے اخبار کے مطابق مہتا کے استعفے کی بورڈ نے توثیق کی تھی کیونکہ بورڈ کو علم تھا کہ اس اقدام سے یونیورسٹی کی توسیع کے لیے درکار اراضی کے حصول کی کوششیں تیز ہو جائیں گی۔

بھارت کی اس مشہور یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبا میں انتشار کا سبب بننے والے ان واقعات میں مزید شدت گزشتہ جمعرات کو اس وقت پیدا ہوئی جب مودی حکومت کے سابق اقتصادی مشیر اروند سبرامنیم نے بھی اشوکا یونیورسٹی سے تحریری استعفیٰ دے دیا۔ انہوں نے لکھا کہ وہ پروفیسر مہتا کے ساتھ اظہار یکجہتی کے طور پر مستعفی ہو رہے ہیں۔ میڈیا میں اروند سبرامنیم کے استعفے کے حوالے سے کہا گیا کہ اس میں انہوں نے لکھا ہے، ”یونیورسٹی اب علمی، تعلیمی اظہار رائے کے لیے کوئی جگہ فراہم نہیں کر سکتی۔ آزادی اظہار میں کھلے عام رخنہ ڈالا جا رہا ہے۔‘‘ ادھر اشوکا یونیورسٹی کے طلبا نے نئی دہلی سے باہر اشوکا کیمپس میں کئی روز تک مظاہرے کیے اور کلاسوں کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا۔

یونیورسٹی کے اساتذہ نے بھی ایک بیان جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ پروفیسر مہتا کے جانے سے یونیورسٹی کی تعلیمی آزادی کے ساتھ ساتھ اس کے داخلی معاملات سے متعلق وابستگی کے بارے میں بھی بہت سے سوالات پیدا ہو گئے ہیں۔ کولمبیا ، ژیل اور آکسفورڈ سمیت دنیا بھر کی مختلف یونیورسٹیوں کے 150 سے زائد ماہرین تعلیم نے ایک بیان میں کہا کہ وہ ‘شدید پریشان‘ ہیں کہ مہتا نے ‘سیاسی دباؤ‘ کے تحت استعفیٰ دیا ہے۔

ان ماہرین کا کہنا تھا جب بھی کسی اسکالر کو اس کی عوامی تقریر اور آزادانہ رائے دہی پر سزا دی جاتی ہے تو ‘آزادانہ انکوائری اور دانشورانہ ایمانداری کے تقاضوں اور سیاستدانوں کے مالی اعانت کاروں کی نظریاتی عداوتوں کے دباؤ کے درمیان سخت امتیاز دکھائی دینے لگتا ہے‘۔

Share this:
Corona vaccine
Previous Post ایسٹرا زینیکا: جرمن ماہرین نے بلڈ کلاٹنگ کی وجہ تلاش کر لی
Next Post جرمنی کورونا لاک ڈاؤن میں ایک بار پھر توسیع کی جانب
Germany Lockdown

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.