geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی کورونا لاک ڈاؤن میں ایک بار پھر توسیع کی جانب

March 22, 2021 0 1 min read
Germany Lockdown
Share this:

Germany Lockdown

جرمنی (اصل میڈیا ڈیسک) جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے ملک میں جزوی لاک ڈاؤن میں تو سیع کر کے اسے اپریل تک نافذ رکھنے کا عندیہ دیا ہے۔ یہ بات ایک حکومتی دستاویز کے حوالے سے خبر رساں ادارے اے ایف پی نے اتوار کو بتائی۔

اس مسودے پر چانسلر میرکل کل پیر کو تمام 16 وفاقی ریاستوں کے لیڈروں کے ساتھ صلاح و مشورہ کریں گی۔ جرمنی میں فی الوقت لاک ڈاؤن مارچ کے آخر تک کے لیے ہے تاہم گزشہ سات روز کے دوران یہاں فی ایک لاکھ کی آبادی میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی تعداد ایک سو تین ریکارڈ کی گئی۔ صحت عامہ کے جرمن اداروں کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ روز کورونا کی نئی انفیکشنز کی تعداد 13 ہزار 7 سو 33 رہی جبکہ کووڈ انیس کے مزید 99 مریض انتقال کر گئے۔

ان حالات کے پیش نظر جرمنی کے دوسرے سب سے بڑے شہر ہیمبرگ میں گزشتہ جمعے سے دوبارہ مکمل لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے۔ ہیمبرگ میں مسلسل چار روز تک یومیہ 100 سے زائد نئے کورونا کیسز رجسٹر ہونے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا۔

ادھرجرمنی کے سب سے زیادہ آبادی والے صوبے نارتھ رائن ویسٹ فیلیا کے شہر کولون کی انتظامیہ نے بھی محدود پابندیاں عائد کر دی ہیں کیونکہ کولون میں بھی روزانہ ریکارڈ ہونے والے نئے کورونا کیسز کی تعداد 100 سے متجاوز ہو چکی ہے۔ جرمنی میں گزشتہ برس دسمبر سے چلے آ رہے سخت لاک ڈاؤن میں 7 مارچ سے واضح نرمی کی گئی تھی۔ جرمن حکام نے جو حکمت عملی طے کی، اس کے مطابق قومی اور مقامی دونوں سطحوں پر لاک ڈاؤن میں سختی یا نرمی کا دار و مدار مسلسل سات روز تک فی ایک لاکھ کی آبادی میں کورونا وائرس کی نئی انفیکشنز کی تعداد فیصلہ کن ہوتی ہے۔

جرمنی کو اب کورونا وائرس کی وبا کی تیسری لہر کے خدشات کا بھی سامنا ہے اور یورپی اقتصادی مرکز کی حیثیت رکھنے والے اس ملک میں ویکسینیشن مہم کی سست روی عوام میں بے چینی اور عدم اعتماد کا باعث بن رہی ہے۔ ایسے ہی خیالات کا اظہار کرتے ہوئے جرمنی میں مقامی حکومتوں کی نمائندہ دو تنظیموں نے اتوار کے روز کورونا لاک ڈاؤن ضوابط کے ضمن میں زیادہ لچکدار بینچ مارک کے اطلاق کا مطالبہ کیا۔

جرمن شہروں کے انتظامی اداروں کی ایسوسی ایشن کے صدر بُرکہارڈ یُنگ نے جرمن میڈیا کے فُنکے گروپ سے بات چیت کرتے ہوئے کہا، ”مقامی سطح پرکورونا کی وبا سے متعلق وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی پالیسیوں کے بارے میں بڑے پیمانے پر عدم اطمینان پایا جاتا ہے۔ یہاں تک کہ حکومت عوامی حمایت کھوتی جا رہی ہے اور شہروں کے میئر بھی اس کی لپیٹ میں ہیں۔‘‘

بُرکہارڈ یُنگ نے مزید کہا، ”ہمیں ایک نیا کورونا انڈیکیٹر متعارف کرانا چاہیے، جو ویکسینیشن کی شرح، انتہائی نگہداشت کے یونٹوں پر طبی بوجھ اور اموات کے معاملات پر بھی نظر ڈالے۔‘‘

اسی طرح کی سوچ کا اظہار جرمنی کی ایسو سی ایشن آف ٹاؤنز اینڈ میونسپلٹیز نے بھی کیا ہے، جس کے چیف ایگزیکٹیو گیرڈ لانڈزبرگ نے اخبار ‘دی ویلٹ ام زونٹاگ‘ کو بتایا کہ کورونا کے خلاف اقدامات کا اطلاق ‘کورونا ہاٹ اسپاٹس‘ کی واضح طور پر شناخت کے ساتھ کیا جانا چاہیے۔

Share this:
Pratap Bhanu Mehta
Previous Post بھارت میں آزادی رائے پر قدغن، احتجاج: ماہرین تعلیم مستعفی
Next Post یورپ کووِڈ۔19 حفاظتی تدابیر سے اُکتا چکا ہے، انگلینڈ، جرمنی، ہالینڈ میں احتجاجی مظاہرے
Protests

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.