geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مودی کے دورے پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں، بنگلہ دیش

March 22, 2021 0 1 min read
Narendra Modi
Share this:

 Narendra Modi

بنگلہ دیش (اصل میڈیا ڈیسک) بنگلہ دیش حکومت کا کہنا ہے کہ بائیں بازو کا محاذ اور بعض اسلامی گروپ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کی مخالفت کر رہے ہیں لیکن اس کی زيادہ فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔

بھارتی وزير اعظم اس ہفتے کے اواخر میں بنگلہ دیش کے دو روزہ دورے پر جانے والے ہیں تاہم ان کے اس مجوزہ دورے کے خلاف کئی شہروں میں احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ بھارت میں مودی حکومت کی پالیسیوں، خاص طور پر شہریت ترمیمی قانون کے حوالے سے بعض غیر سرکاری تنظیمیں، بائیں بازو کے محاذ سے وابستہ سیاسی کارکنان اور سول سوسائٹی سے وابستہ بہت سے دیگر لوگ ان کے اس دورے کی شدید مخالفت کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے جب کئی حلقوں کی جانب سے تشویش کا اظہار کیا گيا تو بنگلہ دیش کے وزير خارجہ ڈاکٹر عبد المومن نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس پر بہت زیادہ فکر کی ضرورت نہیں ہے۔ صحافیوں کے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا، ’’مودی کے دورے کے خلاف کچھ ہی لوگ ہیں جبکہ عوام ہمارے (حکومت) ساتھ ہے۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا، ’’ہمیں انہیں دعوت دینے پر فخر ہے۔ صرف کچھ لوگ ہی اس دورے کے مخالف ہیں، انہیں ایسا کرنے دو۔ کچھ سخت گیر اسلامسٹ اور بائیں بازو کے محاذ کی طرف میلان رکھنے والے اس کی مخالفت کر رہے ہیں۔‘‘

وزير خارجہ عبد المومن کا وضاحت پیش کرتے ہوئے کہنا تھا، ’’بنگلہ دیش ایک جمہوری ملک ہے، جہاں لوگوں کو اپنے خیالات کے اظہار کی آزادی ہے۔ مظاہرین کی تعداد بہت کم ہے اور وہ انہی جمہوری اقدار کا فائدہ اٹھا کر ان کے دورے کی مخالفت کر رہے ہیں۔ حکومت کو اس پر کوئی تشویش نہیں ہے۔‘‘

بنگلہ دیش اس برس اپنی آزادی کی پچاسویں سالگرہ منا رہا ہے، جس کے لیے بہت سی اہم تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ نریندر مودی 26 مارچ جمعے کو اسی تقریب میں شرکت کے لیے دو روزہ بنگلہ دیش کے دورے پر ڈھاکا پہنچ رہے ہیں۔ کورونا وباء کے بعد سے مودی کا کسی بھی بیرونی ملک کا یہ پہلا دورہ ہے۔

دو روز دورے کے دوران بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی ڈھاکا سے باہر ضلع ستکھیرا اور گوپال گنج میں واقع دو معروف ہندو مندروں کی بھی زیارت کریں گے۔ اس علاقے میں مغربی بنگال سے تعلق رکھنے والے متوا ہندو برادری کی اکثریت ہے۔ بعض سیاسی تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ریاست مغربی بنگال کے اسبملی انتخابات کی مہم زوروں پر ہے، اس لحاظ سے بنگلہ دیش کے ان مندروں کی زیارت سیاسی نکتہ نظر سے اہمیت کی حامل ہے۔

جمعے کے روز ڈھاکا میں طلبہ کی ایک جماعت نے مودی کے اس دورے کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ اس موقع پر مظاہرین نے مودی کی مخالفت کے لیے اپنے ہاتھوں میں بینر اور پوسٹروں کے بجائے جوتے اٹھا رکھے تھے۔

ہفتے کے روز ڈھاکا یونیورسٹی کے کیمپس میں بھی طلبہ کی ایک تنظیم نے مودی کے دورے کے خلاف مظاہرہ کیا تھا، جہاں ان کے خلاف، ”گجرات کا قصائی‘‘ جیسے نعرے بازی کی گئی۔ بعض طلبہ نے ایسے پوسٹرز اور بینرز بھی اٹھا رکھے تھے، جن پر ”مودی واپس جاؤ‘‘ اور ”قاتل واپس جاؤ‘‘ جیسے نعرے بھی درج تھے۔

مظاہرین آزادی کی گولڈن جوبلی تقریب میں مودی کو دعوت دینے پر شیخ حسینہ کی حکومت سے بھی کافی نالاں ہیں۔ ان کا الزام عائد کرتے ہوئے کہنا تھا کہ حسینہ حکومت بھارت کے ماتحت کام کرتی ہے اور اسی لیے اس نے مودی کو مدعو کیا ہے۔

آزادی کی تقریب میں نیپال، سری لنکا، بھوٹان اور مالدیپ جیسے پڑوسی ممالک کے سربراہان حکومت کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاہم اس حوالے سے سب کا شیڈیول الگ الگ ہے۔ بنگلہ دیش حکومت کا کہنا ہے کہ سبھی بیرونی مہمانوں کی سکیورٹی کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا چکے ہیں۔

Share this:
Pope Francis
Previous Post مافیا ’گناہوں کی انجمن‘ ہے، پوپ فرانسس
Next Post اسکول بند کرنا بڑا مشکل فیصلہ ہے: وفاقی وزیر تعلیم
Shafqat Mahmood

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.