geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مافیا ’گناہوں کی انجمن‘ ہے، پوپ فرانسس

March 22, 2021 0 1 min read
Pope Francis
Share this:

Pope Francis

روم (اصل میڈیا ڈیسک) رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے لوگوں سے مافیا اور دیگر منظم جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف متحد ہونے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے ایسے گروپوں پر ’وبا کا ناجائز فائدہ‘ اٹھانے کا الزام لگایا ہے۔

رومن کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اتوار کے روز منظم جرائم کے نیٹ ورک اور بالخصوص کورونا وائرس کی وبا کو اپنی مجرمانہ سرگرمیوں میں توسیع کے لیے استعمال کرنے والوں کی مذمت کی۔ انہوں نے دنیا بھر میں پینے کے صاف پانی تک لوگوں کی رسائی کو بہتر بنانے کی بھی اپیل کی۔

اپنے ہفتہ وار خطاب کے دوران پوپ فرانسس نے دنیا بھر کے لوگوں سے منظم جرائم کے خلاف متحد ہوجانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا، ’’مافیا دنیا کے مختلف حصوں میں موجود ہے اور وبا کو اپنے مذموم مقاصد کے لیے استعمال کررہے ہیں۔ وہ بدعنوانی کے ذریعہ اپنی جھولیاں بھر رہے ہیں۔“

گزشتہ اتوار کو اٹلی میں مافیا کے متاثرین کو یاد کرنے کا دن بھی منایا گیا۔

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا کا کہنا تھا، ”یہ نیٹ ورک، مافیا کے ڈھانچے،گناہوں کی انجمن ہیں۔ یہ انجیل کی تعلیمات کے منافی ہیں۔آج ہم ان متاثرین کو یاد کررہے ہیں اور مافیا کے خلاف اپنے وعدوں کا اعادہ کرتے ہیں۔“

پوپ فرانسس نے ایک علیحدہ بیان میں دنیا بھر میں لوگوں کو پینے کے پانی کی بہتر فراہمی کی اپیل کی۔انہوں نے اس بات پر نکتہ چینی کی کہ آج لوگوں کو پینے کا پانی مفت دستیاب کرانے کے بجائے اکثر بوتل میں فروخت کیا جارہا ہے۔

پوپ فرانسس کا کہنا تھا، ”بیشتر لوگوں کو بہت تھوڑا پانی ہی مل پاتا ہے اور وہ بھی عموماً آلودہ۔“ انہوں نے مزید کہا، ”پینے کے پانی سے پیسہ کمانا اچھی بات نہیں ہے۔ یہ تو زندگی اور صحت کا سرچشمہ ہے۔”

عالمی ادارہ صحت کے اندازے کے مطابق دنیا میں تقریباً دو ارب افراد پینے کے پانی کے لیے ایسے ذرائع پر منحصر کرتے ہیں جو آلودہ ہوتے ہیں۔

پوپ فرانسس 2014 میں اٹلی میں مافیا کے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے۔

انٹرپول نے دسمبر میں متنبہ کیا تھا کہ جرائم پیشہ نیٹ ورک اب کورونا وائرس ویکسین کو نشانہ بنارہے ہیں۔

مارچ کے اوائل میں جنوبی افریقہ کی پولیس نے سینکڑوں نقلی ویکسین ضبط کی تھیں اور چار افراد کو گرفتار بھی کیا تھا۔

جمعرات کو بھی اسی طرح کی نقلی ویکسین میکسیکو میں ضبط کی گئی۔ حکام نے روسی ویکسین کی ہزاروں خوراکیں بھی ضبط کیں۔ روسی حکام نے بعد میں انہیں نقلی قرار دیا۔

اٹلی میں حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ گروہ کورونا وائرس کی وباسے پیداشدہ مشکلات سے پریشان حال کم آمدنی والے کنبوں کا استحصال کررہے ہیں۔ بعض ایسے جرائم پیشہ گروہ اپنے دائرہ اثر کو بڑھانے کے لیے مالی لحاظ سے پریشان حال لوگوں کو کھانے اور قرضوں کی پیش کش بھی کرتے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان جرائم پیشہ گروہ کے لیے کام کرنے والے سود خور کورونا وبا اور لاک ڈاؤن کی سختیوں سے مشکلات سے دوچار تاجروں اور عام لوگوں سے مالی قرضو ں کے بدلے میں کافی زیادہ شرح سود کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Share this:
Lloyd Austin in Afghanistan
Previous Post امریکی وزیر دفاع کا اچانک دورہ افغانستان
Next Post مودی کے دورے پر فکر کرنے کی ضرورت نہیں، بنگلہ دیش
Narendra Modi

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.