geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کا باضابطہ آغاز

March 23, 2021 0 1 min read
Pakistan and India
Share this:

Pakistan and India

اسلام آباد (اصل میڈیا ڈیسک) انڈس واٹر معاہدے پر بات چیت کے لیے سات افراد پر مبنی پاکستانی وفد گزشتہ روز نئی دہلی پہنچا تھا۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان 23 مارچ بروز منگل تقریبا ڈھائی برس کے وقفے کے بعد دو طرفہ مذاکرات کا باضابطہ آغاز ہو گيا ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان پہلی بات چیت ’انڈس واٹر معاہدے‘ کے تحت پانی کی تقسیم کے حوالے سے نئی دہلی میں ہو رہی ہے۔

انڈس پانی کے تنازعے پر دونوں ملکوں کے درمیان سالانہ مذاکرات ہوتے رہے تھے اور یہ بات چيت اسی کا حصہ ہے۔ یہ بات چيت دونوں ملکوں کے انڈس کمشنروں کے درمیان ہو رہی ہے، جس میں سات رکنی پاکستانی وفد کی قیادت سید محمد مہر علی شاہ جبکہ بھارتی وفد کی قیادت پی کے سکسینہ کر رہے ہیں۔

‘انڈس واٹر ٹریٹی’ کے نام سے اس معاہدے میں اس بات کی ضمانت دی گئی ہے کہ دونوں ملکوں کے نمائندے سال میں کم سے کم ایک بار اس موضوع پر بات چیت کے لیے ضرور ایک دوسرے کے ملک میں ملاقات کریں گے۔

کشمیر کے مبینہ پلوامہ حملے، پھر بالا کوٹ پر فضائی حملے کے تناظر میں ہونے والی مختصر لڑائی، کشمیر کے لیے خصوصی اختیارت کی ضامن دفعہ 370 کے خاتمے اور پھر اس کا ریاستی درجہ ختم کرنے کے بعد پیدا ہونے والی تلخیوں اور کشیدگی کے سبب دونوں ملکوں کے درمیان ہر طرح کی بات چیت معطل تھی اور اس ضمن میں یہ دونوں ملکوں کے درمیان یہ پہلی رسمی بات چیت ہے۔

کوہ ہمالیہ کی آغوش سے نکلنے والا دریائے انڈس خطہ کشمیر کے لداخ سے گزرتا ہوا پاکستان پہنچتا ہے، جو پاکستان میں دریائے سندھ کے نام سے بھی معروف ہے۔ اس کے علاوہ بھی اس علاقے کے کئی چھوٹے بڑے دریا اور ندی نالے پاکستان سے کشمیر یا پھر کشمیر سے پاکستان کی جانب بہتے ہیں۔

دونوں ملکوں کے درمیان ان دریاؤں میں بہنے والے پانی کے حوالے سے معاہدہ بھی ہے تاہم ان پر ڈیم کی تعمیر اور بجلی کی پیداوار کے حوالے سے کافی تنازعات بھی ہیں۔ انہی کے حل کے لیے یہ بات چيت ہو رہی ہے۔

نئی دہلی میں اس ملاقات سے قبل بھارتی وفد کے قائد پی کے سکسینہ نے مقامی میڈیا سے بات چيت میں کہا کہ بھارت، ’’اس معاہدے کے تحت اپنے حقوق کے مکمل استعمال کے لیے پرعزم ہے اور بات چیت کے ذریعے مسئلے کے دوستانہ حل پر یقین رکھتا ہے۔‘‘

اس حوالے سے دونوں ملکوں کے درمیان آخری میٹنگ سن 2018 میں پاکستان میں ہوئی تھی۔ اس دوران پاکستان نے دریائے چناب پر بننے والے دو بجلی کے منصوبوں پر اعتراض کیا تھا۔ تاہم ان اعتراضات کو سنجیدگی سے لینے کے بجائے بھارت نے اس کے بعد متعدد مزید ڈیم بنانے کو منظوری دی ہے۔

غالب امکان اس بات کا ہے کہ پاکستان ایک بار پھر بھارت کے انہی نئے ڈيم منصوبوں پر اعتراض کرے گا۔ انڈس واٹر ٹریٹی کے مطابق دریائے چناب کا بیشتر پانی پاکستان کے لیے وقف ہے۔

بھارت اور پاکستان کے درمیان گزشتہ تقریبا ڈھائی برسوں سے تعلقات بہت کشیدہ رہے ہیں اور ہر طرح کی باضابطہ بات چيت تعطل کا شکار تھی۔ سن 2019 میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی ‌فضائیہ نے پاکستان میں بالا کوٹ کے مقام پر فضائی حملہ کیا تھا۔ جوابی کارروائی میں بھارت کا ایک جنگی طیارہ اور ایک ہیلی کاپٹر تباہ ہو گیا تھا۔

لیکن گزشتہ کچھ روز کے دوران حالات تیزی سے تبدیل ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔ پہلے فریقین نے کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے پر عمل کرنے کی بات کہی۔ بھارت نے عمران خان کے جہاز کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت دی اور پھر پاکستان کی ایک نیزہ باز ٹیم ایک بین الاقوامی مقابلے میں شرکت کے لیے بھارت آئی۔ اس طرح دونوں حریف ممالک کے مابین مثبت اشاروں کا سلسلہ شروع ہوا۔

بھارتی ذرائع ابلاغ میں اس طرح کی خبریں آتی رہی ہیں کہ دونوں ملکوں کے درمیان حالات کو معمول پر لانے کے لیے بھارت کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت دووال گزشتہ تین ماہ سے بھی زیادہ عرصے سے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مل کر کافی کوشش کرتے رہے ہیں۔

اور اب یہ خبر بھی عام ہو چکی ہے کہ اس ماہ کی 30 تاریخ کو تاجکستان میں ہونے والے افغان مذاکرات میں شرکت کے لیے بھارتی وزير خارجہ ایس جے شنکر بھی پہنچ رہے ہیں اور اس بات کا غالب امکان ہے کہ اس موقع پر وہ اپنے پاکستانی ہم منصب شاہ محمود قریشی بھی ملاقات کرنے والے ہیں۔

پاکستانی وزير خارجہ شاہ محمود قریشی اور ان کے بھارتی ہم منصب ایس جے شنکر تاجکستان کے دارالحکومت دوشنبے میں ہونی والی ‘ہارٹ آف ایشیا کانفرنس‘ میں شرکت کریں گے۔ تاہم بھارتی حکام کے مطابق اس موقع پر بھارت اور پاکستان کے دیگر رہنماؤں کے مابین بھی ملاقات کی توقع کی جا رہی ہے۔

تاہم ان تمام کوششوں کے باجود بھی دونوں ملکوں میں اعتماد کی کمی نظر آتی ہے۔ منگل کو نئی دہلی میں ایک طرف جہاں بات چيت کا آغاز ہوا تو دوسری جانب دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو بھارتی وزارت خارجہ نے اپنے دفتر میں طلب کیا تھا۔ بھارت نے ان سے اس بات پر احتجاج کیا ہے کہ اسلام آباد میں اس کے سفارت خانے میں کام کرنے والے دو ملازمین لاپتہ ہیں اور ان کی سکیورٹی کی ذمہ داری پاکستان پر عائد ہوتی ہے۔

Share this:
Police
Previous Post امریکا: بازار میں اندھا دھند فائرنگ، متعدد افراد ہلاک
Next Post براڈشیٹ اسکینڈل کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کر دی گئی
Imran Khan

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.