geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
June 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • طاہر محمود بھٹی: سانتیے کے عروج سے ٹیکس فراڈ کی سزا تک
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    صحت و تندرستی
    • WHO Declares Emergency as Ebola Kills Over 80 in DR Congoکانگو میں ایبولا کی نئی وبا قابو سے باہر، ڈبلیو ایچ او نے بین الاقوامی ایمرجنسی نافذ کردی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    دلچسپ اور عجیب
    • Giant dinosaur Nagatitan identified from Thai fossilsتھائی لینڈ میں 27 ٹن وزنی دیو ہیکل ڈائنوسار دریافت، جنوب مشرقی ایشیا کا سب سے بڑا جانور
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • US Directive Forces Suspension of Fable 5 and Mythos 5امریکی حکومت کے حکم پر فایبل 5 اورتھوس 5 تک رسائی معطل، اینتھروپک نے اختلاف ظاہر کردیا
    • When AI Companions Turn Possessive: A Toxic Trap?جب مصنوعی ذہانت محبت میں پاگل ہو جائے: ’آپ کو ڈیٹنگ ایپ کی ضرورت نہیں، میں ہوں نا‘
    • SpaceX Starship Launch Scrubbed Over Hydraulic Glitchاسپیس ایکس کا سٹار شپ راکٹ تکنیکی خرابی کے باعث لانچ مؤخر
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: بازار میں اندھا دھند فائرنگ، متعدد افراد ہلاک

March 23, 2021 0 1 min read
Police
Share this:

Police

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) پولیس کا کہنا ہے کہ بولڈر شہر کے سپر بازار میں فائرنگ کے واقعے میں کم از کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔

امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر بولڈر میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پیر 22 مارچ کو ایک سپربازار میں ہونے والی اندھا دھند فائرنگ میں کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے۔ شہر کی پولیس سربراہ کرس میرس ہیرولڈ کا کہنا تھا، ”بولڈر شہر کے محکمہ پولیس کے ایک اہلکار سمیت جائے حادثہ پر دس افراد کی ہلاکت کا ہمیں علم ہے۔”

ہلاک ہونے والے پولیس اہلکار کی شناخت 51 سالہ ایرک ٹیلی کے طورپر کی گئی ہے جو سن 2010 سے ہی محکمہ پولیس سے وابستہ تھے۔ میرس ہیرولڈ کا کہنا تھا کہ واقعے کی اطلاع ملنے پر سب سے پہلے ایرک ٹیلی فائرنگ کے مقام پر پہنچے اور انہیں بھی گولی لگی جس سے وہ جانبر نہ ہو سکے۔

پولیس حکام نے ایک پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ اس سلسلے میں اب تک ایک شخص کو حراست میں لیا گیا ہے۔ محکمہ پولیس کے ایک سینیئر افسر کیری یماگوچی کا کہنا تھا، ”ایک شخص ہماری حراست میں ہے۔ شوٹنگ کے دوران وہ شخص زخمی ہوگیا تھا جس کے زخموں کا علاج چل رہا ہے۔”

پولیس کا کہنا تھا کہ اس جرم کے پیچھے محرکات کیا ہوسکتی ہیں ابھی اس کا تعین کرنا باقی ہے۔ ”اس وقت تک ہمیں اگر کسی زخمی شخص کے بارے میں معلوم ہے تو وہ صرف ایک مشتبہ شخص ہے۔ ابھی تک کسی دوسرے زخمی کے بارے میں کوئی معلومات نہیں ہیں۔”

بولڈر شہر کے اٹارنی مائیکل ڈافٹی نے اس واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا، ”میرا دل پولیس افسر ایرک ٹیلی کے ساتھ ہے۔ ان کی زندگی بہت مختصر کر دی گئی۔” ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں تفتیش کا آغاز ہو چکا ہے اور متاثرین کے لیے سبھی کو دعا کرنی چاہیے۔

براہ راست نشر ہونے والے ایک ویڈیو میں درمیانی عمر کے ایک سفید فام شخص کو ہتھکڑی لگا کر ‘کنگ سوپر’ اسٹور سے باہر لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ اس کے جسم پر قمیص نہیں تھی اور وہ شارٹس پہنے ہوئے تھا۔ بظاہر اس شخص کا ایک پیر خون آلود بھی تھا۔

پولیس یہ بات پہلے ہی واضح کر چکی ہے کہ اس واقعے میں صرف ایک مشتبہ شخص ہی زخمی ہوا ہے۔ اس کے ساتھ ہی جائے حادثے کے پاس مسلح گاڑیاں، ایمبولنس اور درجنوں پولیس اہلکار بھی موجود تھے۔ حکام نے لاؤڈ اسپیکر سے اعلان کیا کہ عمارت کا محاصرہ کیا جا چکا ہے اور، ”تمہیں خود کو حوالے کرنے کی ضرورت ہے۔”

فائرنگ کے دوران سپر اسٹور کے اندر موجود عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ عمارت کے عقبی حصے میں بچنے کے لیے بھاگنے سے قبل انہوں نے کئی بار فائرنگ کی آوازیں سنیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے بعض غیر مصدقہ ویڈیوز میں کچھ لوگوں کو اسٹور کے اندر اور بعض کو پارکنگ میں زمین پر لیٹے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

تفتیشی ایجنسی ایف بی آئی نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا کہ اس کے کچھ ایجنٹ سپر مارکیٹ کی فائرنگ کی تفتیش میں مقامی پولیس حکام کی مدد کر رہے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے بارے میں صدر بائیڈن کو بریف کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا، ”صدر کو کولاداڈو کی شوٹنگ کے بارے میں بریف کر دیا گیا ہے اور ان کی ٹیم انہیں اس سے متعلق ہونے والی تمام پیش رفت سے آکاہ رکھے گی۔”

Share this:
Jens Stoltenberg
Previous Post چین چیلنج بھی ہے اور موقع بھی، نیٹو چیف
Next Post پاکستان اور بھارت میں مذاکرات کا باضابطہ آغاز
Pakistan and India

Related Posts

وائٹ ہاؤس کے قریب لان پر پراسرار “86 47” کی کندہ کاری، تحقیقات شروع

June 13, 2026
US-Iran Truce in Jeopardy as Hormuz Clashes Flare

مشکل میں جنگ بندی: امن مذاکرات کے درمیان آبنائے ہرمز میں امریکی اور ایرانی فورسز کا آمنا سامنا

June 13, 2026
Iran Peace Deal Looms as New Clashes Flare Near Hormuz

آبنائے ہرمز میں نئی جھڑپوں کے درمیان ایران اور امریکہ کے امن معاہدے کا امکان روشن

June 13, 2026
Pakistan to Make History at Inaugural FIFA ASEAN Cup

تاریخ رقم: پاکستان فٹبال ٹیم پہلی بار فیفا آسیان کپ میں شرکت کرے گی

June 13, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.