geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اللہ کے نوکر !

March 25, 2021 1 1 min read
Sakhawat
Share this:

Sakhawat

تحریر : لقمان اسد

بلاشبہ سخاوت ایسا بے نظیر عمل ہے جسے دین اسلام میں ایک خاص مرتبہ و مقام اور اہمیت و فوقیت حاصل ہے ۔ دنیا کے ہر خطہ میں بسنے والے تمام باشعور انسان بھی اس احسن عمل کو بے حد قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ بزرگوں کی زبانی یہ جملہ بچپن ہی سے سنتے چلے آرہے ہیں کہ اس دنیا کا وجود اللہ والوں اور اللہ کی راہ میں بے دریغ انداز میں خرچ کرنے والوں کے دم سے قائم و دائم ہے ۔ ممتاز دانش ور اور معروف روحانی شخصیت حضرت واصف علی واصف کی ایک کتاب میں یہ خوب صورت بات میں نے بہت پہلے پڑھی تھی کہ ”ڈپریشن آجائے تو ”عبادت”کرو ‘پھر بھی ڈپریشن آجائے تو “خیرات”کرو’ پھر بھی ڈپریشن آجائے تو “محبت “کرو ‘اگر پھر بھی ڈپریشن آجائے تو “معصوم بچوں”کو اپنے ساتھ رکھنا شروع کر دو”۔یعنی ان کے سر پر دستِ شفقت رکھو ، ان سے پیار کرو ۔

گزشتہ دنوں ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے دیکھ کر جہاں حیرت ہوئی وہاں روح و قلب کو بے انتہا طمانیت اور سرشاری بھی میسر آئی اس لیے کہ فی زمانہ جب ہر شخص اپنے ذاتی مسائل کی گتھی کو سلجھانے کی فکر میں ڈوبا ہوا ہے وہاں ہمارے ارد گرد ایسے کرداروں اور دردِ د ل رکھنے والے افراد کا موجود ہونا کسی نعمتِ خدا وندی سے کم ہر گز نہیں ہے کہ جو ہر وقت دکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف عمل دکھائی دیتے ہیں ۔ نہ تو جنہیں ذاتی تشہیر سے ذرہ برابر کوئی غرض ہوتی ہے اور نہ ہی وہ ان خدمات کے صلہ میں کسی دنیاوی مفاد کے حصول کی طلب و آرزو رکھتے ہیں بل کہ ان کا مطمع نظر خالصتاً اللہ تعالیٰ کا قرب، رضامندی اور خوشنودی حاصل کرنا ہوتا ہے۔

یہ کہانی مدینة اولاولیاء ملتان سے تعلق رکھنے والے ایک مقامی زمیندار حاجی نعمت علی بارا کی ہے ، جو خود تو پانچ مرلہ کے چھوٹے سے گھر میں رہائش پذیر ہے لیکن مین ملتان روڈ پر واقع اپنی 3کنال پر مشتمل کمرشل پراپرٹی گزشتہ 35برس سے مزدوروں اور مسافروں کے مستقل قیام و طعام کے لیے وقف کر رکھی ہے۔ مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پردیسی، مزدور اور مسافر جب شام کو تھکے ہارے اس پناہ گاہ میں پہنچتے ہیں تو حاجی نعمت علی ان کے لیے کھانا تیار کر کے ان کی آمد کے منتظر ہوتے ہیں۔ جب لنگر کا آغاز ہوتا ہے تو قرب و جوار کی آبادی سے تعلق رکھنے والے مفلس لوگ اور ان کے بچے بھی وہاں پہنچ جاتے ہیں، انھیں بھی مفت میں کھانا فراہم کر دیا جاتا ہے۔

حاجی نعمت علی بارا اس کہانی کا پس منظر یوں بیان کرتے ہیں ” 1982ء میں ان کے والد نے جوکہ ایک درویش صفت شخص تھے اپنی ملکیتی اراضی کا کچھ حصہ فروخت کیا جوبہت مہنگے داموں سیل ہوا ۔ جس سے ہمارے پاس بہت زیادہ رقم اکٹھی ہو گئی۔ایک دن میرے والد نے ہم سب بھائیوں کو ایک ساتھ بٹھایا اور کہنے لگے’ یہ بتائیں یہ رزق ، مال و دولت اور عزت کس کی عطا کردہ ہے اور ان سب نعمتوں کا اصل مالک کون ہے؟ تو ہم سب بھائیوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے یہ سب کچھ ہمیں عطا ہوا ہے اور ان سب چیزوں کا اصلی مالک بھی وہی ہے، تو میرے والد گویا ہوئے’ اب اس سے اللہ تعالیٰ کا حصہ کیسے نکالیں؟ پھر ہم نے کہا’ آپ جس طرح حکم کریں۔ اسی دن میرے والد نے یہ فیصلہ کیا کہ جتنی بھی ہماری ملیکیتی جائیداد ہے اس کی آدھی آمدنی ہم اپنے استعمال میں لائیں گے جب کہ باقی آمدن حاجت مندوں اور ضرورت مند انسانوں پر خرچ کریں گے۔ تب سے یہ سلسلہ شروع ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے ہم اس نوکری اور خدمت کا یہ فریضہ خود کو” اللہ کا نوکر ”سمجھتے ہوئے آج دن تک نبھا رہے ہیں”۔

اس پناہ گاہ کی عمارت کے اوپر یہ تحریر درج ہے “اللہ کے فضل و کرم سے یہاں مسافروں اور پردیسی مزدوروں کے لیے رہائش فی سبیلِ اللہ ہے ” منجانب اللہ کا نوکر “!

مصورِ پاکستان ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے اس شعر کے مصداق
نہیں ہے نا امید اقبال اپنی کِشتِ ویراں سے
ذرا نم ہو تو یہ مٹی بڑی زرخیز ہے ساقی

وطن عزیز کی مٹی کو اللہ تعالیٰ نے اس حوالے سے اپنے خاص کرم سے نوازا ہوا ہے۔ ملک بھر میں موجود مخیر حضرات نے اپنی مدد آپ کے تحت قابل ذکر تعداد میں ایسے رفاہی ادارے قائم کر رکھے ہیں جن میں سے کسی ادارے میں یتیم بچوں کی کفالت کے ساتھ ساتھ ان کی تعلیم و تربیت کا بھرپور اہتمام پوری لگن ، جذبے اور محنت کے ساتھ جاری و ساری ہے، کسی ٹرسٹ میں غربت کا شکار افراد کے لیے آنکھوں کا فری علاج نیک نیتی کے ساتھ ہو رہا ہے تو کسی ادارے کے زیرِ انتظام حق داروں کو چھوٹے کاروبار کے لیے بلا سود قرضوں کا اجراء ہو رہا ہے۔ خدمتِ انسانیت کے اس جذبے اور نیکی کے اس کام میں بطور ادارہ روزنامہ” خبریں “کا کردار جہاں اس ضمن میں صحافتی تحریک کی شکل میں ہمیشہ سے مثالی رہا ہے وہاں چیف ایڈیٹر خبریں جناب ضیا شاہد و ایڈیٹر خبریں جناب امتنان شاہد کے زیرِ سرپرستی چلنے والی “عدنان شاہد فائونڈیشن “دکھی انسانیت کی خدمت میں سالہا سال سے مصروف عمل ہے ۔ دعا ہے کہ یہ چمن یوں ہی ہنستا، مسکراتا، چمکتا دمکتا اور پھلتا پھولتا رہے ۔ اللہ کی راہ میں خرچ کرنے والے صاحب ثروت، حساس اور درد مند لوگ اپنی دھرتی کے مفلوک الحال افراد کی بے لوث خدمت کے جذبہ سے اسی طرح سرشار رہیں۔
Luqman Asad

تحریر : لقمان اسد

Share this:
Rangers Van Blast
Previous Post اورنگی ٹاؤن میں رینجرز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
Next Post امریکا: ریاست ورجینیا نے بھی موت کی سزا ختم کر دی
USA Todesstrafe Virginia

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.