geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

امریکا: ریاست ورجینیا نے بھی موت کی سزا ختم کر دی

March 25, 2021 1 1 min read
USA Todesstrafe Virginia
Share this:

USA Todesstrafe Virginia

امریکا (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا میں ورجینیا جنوبی خطے کی ایسی پہلی ریاست ہے جس نے موت کی سزا کو ختم کر دیا ہے۔ امریکا کی بائیس ریاستوں میں پہلے ہی سے موت کی سزا پر پابندی عائد ہے۔

امریکی ریاست ورجینیا کے گورنر رالف نورتھم کے 24 مارچ بدھ کو قانون پر دستخط کرنے کے ساتھ ہی ورجینیا سزائے موت کو ختم کرنے والی پہلی جنوبی امریکی ریاست بن گئی۔ سنہ 1608 میں برطانوی نوآبادیاتی دور میں بنیاد پڑنے کے بعد سے ہی اس ریاست میں امریکا کی دوسری تمام ریاستوں کے مقابلے میں سب سے زیاہ 1400 افراد کو موت کی سزا دی گئی ہے۔

سن 1976 میں امریکی سپریم کورٹ کی جانب سے موت کی سزا بحال کرنے کے بعد بھی ٹیکساس کے بعد سب سے زیادہ ریاست ورجینیا میں موت کی سزائیں دی گئی ہیں۔ اس قانون پر دستخط کرنے کے بعد گورنر رالف نے کہا، ”اس نئے قانون پر دستخط کرنا ایک بہت صحیح کام ہے۔”

ان کا مزید کہنا تھا، ”ورجینیا میں موت کی سزا کو ختم کرنا ایک اخلاقی کام ہے، ورجینیا کی تاریخ پر ہمیں فخر ہے لیکن موت کی سزا کے حوالے سے اس کی تاریخ پر نہیں۔”

گورنر رالف نورتھم نے اپنی ریاست میں سزائے موت کے استعمال کو ”بنیادی طور پر ناقص” اور نسلی طور پر متعصبانہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا، ”ہم جانتے ہیں کہ نظم و نسق ہمیشہ درست نہیں ہوتا ہے۔ جب تک ہم سو فیصد اس بات پر یقین نہ کرلیں کہ ہم صحیح ہیں، اس وقت تک ہم موت کی سزا نہیں دے سکتے۔”

گورنر کا کہنا تھا کہ بیسویں صدی میں ریاست میں قتل کے جرم میں جن 377 قیدیوں کو موت کی سزا دی گئی ان میں سے 296 سیام فام نسل کے تھے۔ انہوں نے اس حوالے ایک تحقیق کا بھی حوالہ دیا جس میں پایا گیا ہے کہ اگر متاثرہ شخص سیاہ فام کے بجائے سفید فام ہو تو مجرم کو موت کی سزا دینے کا امکان تین گنا زیادہ ہوتا ہے۔

یورپی یونین نے موت کی سزا ختم کرنے کے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ اس نے اپنے بیان کہا، ”موت کی سزا انسانی وقار اور زندگی کے حق سے مطابقت نہیں رکھتی، یہ غیر انسانی اور ہتک آمیز سلوک پر مبنی سزا ہے جو جرائم کو روکنے میں بھی موثر نہیں ثابت ہوتی ہے”۔

ریاست ورجینیا میں آخری بار ایک قیدی کو موت کی سزا سن 2017 میں دی گئی تھی۔ اس وقت بھی دو ایسے قیدی ہیں جنہیں موت کی سزا سنائی گئی ہے تاہم اب ان کی موت کی سزا بغیر پرول کے عمر قید میں تبدیل کر دی جائے گی۔

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے دور میں وفاقی سزائے موت پر پھر سے عمل شروع کر دیا تھا اور جولائی 2020 سے اس برس جنوری میں وائٹ ہاؤس سے اپنی روانگی سے قبل تک 13 وفاقی قیدیوں کو موت کی سزا پر عمل کرنے کو کہا تھا۔

ٹرمپ نے وفاقی قیدیوں کو موت کی سزا دینے کے قانون میں بھی ترامیم کی تھیں اور انجیکشن کے بجائے گولی مار کر ہلاک کرنے کی اجازت دے دی تھی۔ اس کے برعکس صدر جوبائیڈن نے وفاقی سطح پر موت کی سزا ختم کرنے کا عہد کیا ہے۔

Share this:
Sakhawat
Previous Post اللہ کے نوکر !
Next Post شمالی کوریا نے ‘بیلیسٹک میزائل’ کے مزید تجربے کیے
Ballistic Missile

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.