geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

غذا میں ملاوٹ، بیماریوں کی ایک بڑی وجہ

April 11, 2021 0 1 min read
Blending
Share this:

Blending

تحریر : حفصہ ریاض

صحت مند غذا ہماری زندگی کی بنیادی ضرورت ہے جو ہمیں غذائی اجزاء کے ساتھ ساتھ جسم کی تندرستی اور توانائی برقرار رکھنے کی صلاحیت دیتی ہے۔ جیسا کہ ہم بچپن سے سنتے آ رہے ہیں کہ صحت ہی دولت ہے۔ فوڈ سائنس کی طلبہ ہونے کی حیثیت سے میں جانتی ہوں کہ اشیاء خورد نوش میں ذرہ بھر بھی ملاوٹ ہمارے لیے کس قدر مضر ثابت ہو سکتی ہے۔

ملاوٹ ایک غیر انسانی عمل ہے اور افسوس تب ہوتا ہے جب آپ اپنے مسلمان بھائیوں کو ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہوتے دیکھتے ہیں۔ بحیثیت امت محمدیہ ، انسانیت نوازی اور حقوق العباد کی پاسداری ہمارا اہم ترین فریضہ ہے اور ہماری پاک صاف شریعت ہمیں ان ناجائز کاموں سے منع کرتی ہے جس میں بندوں کے حقوق کا زیاں ہو۔

پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک میں اشیائے خوردونوش میں ملاوٹ کا مسئلہ ایک خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے جس میں دودھ، کھانا پکانے کا تیل/گھی، مصالحہ جات، چائے، دودھ اور بیکری کی مصنوعات، مشروبات کی اشیاء میں ملاوٹ رہائشیوں کی صحت کے لیے مستقل خطرہ بن چکی ہے۔ موجودہ دور میں، دودھ میں پانی کے ساتھ ساتھ ایسی کیمیائی اشیاء کی ملاوٹ شروع کر دی ہے جو بذات خود زہر ہیں۔ چائے کی پتی میں زنگ آلود لوہے کے زرات ملانا اور مصنوعی رنگ کا استعمال تو عام ہو چکا ہے۔ چاولوں میں لکڑی کا برادہ اور رنگ ملانا، گائے کے گوشت کی شکل میں گدھے کا گوشت یا مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کیا جا رہا ہے۔ یہاں تک کہ پینے کا پانی میں بھی ملاوٹ ہو رہی ہے۔

اشیاء خوردونوش میں ملاوٹ کی وجہ سے پیدا ہونے والی بیماریوں میں ٹائیفائیڈ, ہیپاٹائٹس سی وائرس, ہیپاٹائٹس بی وائرس، تپ دق اور ایڈذ کا بہت نام ہے۔ کھانا پکانے والے تیل میں ارجیمون کے تیل کو ملایا جا رہا ہے جس کی وجہ سے وبائی مرض، گرد مرض اور دل کی گرفتاری ہوتی ہے۔ چائے میں مصنوعی رنگ کا استعمال کینسر کا سبب بن سکتا ہے۔ ٹی سی پی بہت سے تیلوں میں استعمال ہوتا ہے جس کی وجہ سے لوگ فالج کا شکار ہو رہے ہیں۔ آئل کا بار بار استعمال انتہائی خطرناک ہے جو کینسر کا سبب بنتا ہے۔

ہمارے ملک میں ملاوٹ شدہ خوراک کی اہم وجہ بڑھتی ہوئی آبادی ہے۔ آج دنیا جہاں ایک طرف ترقی کے سارے ریکارڈ توڑ رہی ہے، روز نت نئے انکشافات ہورہے ہیں، وہیں دوسری طرف یہ بھی حقیقت ہے کہ انسان دونوں ہاتھوں ناجائز دولت سمیٹنے کے لئے ہر وہ قدم اٹھانے کے لئے کوشاں ہے، جس کی منزل ”حصول زر“ کے علاوہ کچھ نہیں، لمبی کمائی کی لالچ اور انسان کی لاپروائی نے اسے لالچی بنادیا ہے، جس سے وہ تمام حدیں پار کررہے ہیں، دولت کی ہوس اور شارٹ کرٹ راستے سے بجلد امیر ترین بننے کی تمنا نے، آدمی سے آدمیت کا لبادہ چھین لیا ہے، انسان پیغامِ انسانیت سے نا آشنا ہوگیا ہے۔ ظاہر ہے ملاوٹ اور نقلی اشیاء تیار کرنے کا مقصد اس کے سوا اور کیا ہوسکتا ہے کہ کم پونجی میں زیادہ سے زیادہ منافع حاصل کریں، انسان کی صحت خراب ہوتو ہو، شریعت وسماج سے بھی کچھ سروکار نہیں۔ یہ ساری چیزیں اور موجودہ حالات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ دولت کی ناجائز ہوس نے انسان کو انسانی جذبے اور حقیقی اقدار سے عاری کردیا ہے

ترقی پذیر ممالک میں میں طاقتور اداروں کے سخت قوانین کی وجہ سے خوراک میں ملاوٹ کا نشان تک نہیں ہے جب کہ ہمارے ملک پاکستان میں دفعہ 272 کے زیر اثر ملاوٹ کرنے والے کے لئے زیادہ سے زیادہ سزا چھ ماہ قید بامشقت یا تین ہزار روپے جرمانہ ہے۔ نہایت دکھ کی بات ہے کہ ہمارے قانون ساز اداروں نے ایسے ہلاکت انگیز جرم کے خلاف کوئی سخت قانون بنانے کی زحمت گوارہ نہیں کی۔
Law

خدا اور اس کے رسول صلى الله عليه وسلم پر ایمان کا دعویٰ کرنے والوں کو جس گناہ کی سزا مل رہی ہے وہ گناہ ترک صلاة، ترک صوم اور ترک تہجد کا گناہ نہیں ہے؛ بلکہ حقوق اللہ میں دھوکہ دھڑی کا گناہ ہے. اس بابت سماج کی فکر اور سوچ میں تبدیلی لانا ضروری ہے۔ وقت مثبت فیصلہ لینے کا متقاضی ہے۔ پورے سماج کو اس کے لئے کوشاں ہونا چاہیے، انقلابی پیش رفت کے لئے ذاتی مفادات کو ختم کرکے آپسی تعاون کے فروغ میں حصہ لینا ضروری ہوگیا ہے۔ اچھے ہیں وہ لوگ جو دیہات میں رہتے ہیں اور خالص قدرتی غذا استعمال کرتے ہیں۔

تحریر : حفصہ ریاض

Share this:
Imran Khan
Previous Post حکمرانوں کا لولی پاپ
Next Post پی آئی اے کا مجموعی خسارہ 33 فیصد کم ہو گیا
PIA

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.