geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جرمنی میں کورونا ہلاکتیں 80 ہزار، سوگواری تقریب

April 19, 2021 1 1 min read
Germany Coronavirus
Share this:

Germany Coronavirus

برلن (اصل میڈیا ڈیسک) جرمنی میں کورونا وائرس کی عالمی وبا کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے قریب 80 ہزار شہریوں کو یاد کیا گیا۔ برلن میں مرکزی سوگواری تقریب کی قیادت صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کی۔

برلن کے کائزر ویلہیلم میموریل چرچ میں جرمن صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر کے ہم راہ چانسلر انگیلا میرکل بھی تھیں۔ واضح رہے کہ برلن میں یہ چرچ جنگ اور تباہی کے خلاف یادگار تصور کیا جاتا ہے۔ اس تقریب میں کووِڈ انیس کی وبا کے نتیجے میں ہلاک شدگان کے سوگواران سے ہمدردی کا اظہار کیا گیا۔

میموریل پر حاضری کے بعد صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر اور چانسلر میرکل درالحکومت کے کانسرٹ ہاؤس میں ایک خصوصی تقریب میں شرکت کی، جہاں صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے خطاب کیا۔

جرمن بشپ کانفرنس کے چیئرمین گیورگ بیٹسنگ نے چرچ میں دعائیہ سروس کے موقع پر کہا کہ بیماری اور موت کو اس برس دور نہیں دھیکلا جا سکتا، کیوں ان کے بہت سے افراد کی زندگیوں پر بہت گہرے گھاؤ ہیں۔

جرمنی میں یہ سوگواری تقاریب پبلک سروس نشریاتی اداروں پر بہ راہ راست نشر کی گئیں۔ کورونا وائرس کے انسداد کے لیے نافذ ضوابط کے تناظر میں محدود افراد کو ان تقاریب میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔ قومی دعائیہ سروس کا اعلان کرتے ہوئے صدر فرانک والٹر اشٹائن مائر نے کہا، ”بطور صدر میرے خیال میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ ہم ٹھہر کر ان افراد کو تکریم سے الوداع کہیں، جو عالمی وبا کے نتیجے میں ہلاک ہو گئے۔ بشمول ان کے جو اس وائرس کا بہ راہ راست نشانہ تو نہ بنے مگر انہیں تنہائی نے مار ڈالا۔‘‘

انہوں نے کہا کہ اپنے پیاروں کے کھونے کا دکھ تو اپنی جگہ مگر کبھی کبھی انفیکشنز کو قابو میں رکھنے کے لیے نافذ اقدامات ایسی صورت حال پیدا کر دیتے ہیں کہ کوئی شخص دنیا سے یوں روانہ ہوتا ہے کہ اس کے خاندان کا کوئی فرد لمحہ مرگ اس کا ہاتھ بھی نہیں تھام سکتا۔

گزشتہ برس صدر سے اپنے مکالمے میں کورونا وائرس کے متاثرین نے اپنی تنہائی کا شکوہ کیا تھا۔

گوربی، وہ نام جس سے جرمن شہری سابق روسی رہنما میخائل گورباچوف کو پکارتے ہیں۔ وہ سوویت یونین کے پہلے اور آخری صدر ہیں جو جرمنی میں آج بھی مقبول ہیں۔

یہ بات اہم ہے کہ جرمنی اس وقت کورونا وائرس کی تیسری لہر سے نبرد آزما ہے۔ گزشتہ برس جرمنی اس وائرس کے پھیلاؤ اور انسداد کے حوالے سے خاصی بہتر پوزیشن میں رہا، تاہم تیسری لہر نے یہاں بھی پچھلے برس کے مقابلے میں زیادہ افراد کو متاثر کیا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں جرمنی میں انیس ہزار ایک سو پچاسی نئے انفیکشنز کی تشخیص کی گئی ہے، جب کہ متعدی بیماریوں سے متعلق جرمن ادارے رابرٹ کوخ انسٹیٹیوٹ کے مطابق پچھلے ایک روز میں جرمنی میں 67 افراد اس وبا کے نتیجے میں ہلاک ہوئے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ اس وبا کے نتیجے میں جرمنی میں ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 80 ہزار کے قریب پہنچ چکی ہے۔

Share this:
Syria Elections
Previous Post شام میں صدارتی انتخابات اگلے ماہ ہوں گے
Next Post موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف جدوجہد کے لئے امریکہ اور چین کا مشترکہ اقدام
US and China

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.