geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت کو کورونا بحران سے نمٹنے میں چینی امداد کی پیش کش

April 24, 2021 2 1 min read
China and India
Share this:

China and India

چین (اصل میڈیا ڈیسک) چین نے بھارت کو کورونا بحران کا مقابلہ کرنے میں ضروری امداد فراہم کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔ آکسیجن کی قلت اور ہیلتھ انفرا اسٹرکچر کی کمی کے سبب بھارت کو اس وبا کا مقابلہ کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

پچھلے چوبیس گھنٹوں میں تین لاکھ بتیس ہزار سے زائد نئے کیسز کے ساتھ بھارت میں کورونا سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 63 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک ایک لاکھ ستاسی ہزار کے قریب لوگ ہلاک ہوچکے ہیں۔دہلی اور ممبئی جیسے بڑے شہروں میں بھی ہیلتھ کیئر کی سہولیات دم توڑتی نظر آرہی ہیں اور انتظامیہ بے بس دکھائی دے رہی ہے۔

بھارت کے دیرینہ حریف اور پڑوسی چین نے کورونا وائرس کے بحران سے نمٹنے میں نئی دہلی کی مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

چینی وزارت خارجہ کے ایک ترجمان وانگ وین بین نے جمعرات کے روز میڈیا کے سوالوں کے جواب میں کہا کہ چین کو بھارت میں کورونا وائرس کی وبا سے پیدا شدہ تشویش ناک صورت حال کا علم ہے اور اسے یہ بھی معلوم ہے کہ بھارت اس وبا کی روک تھام کے لیے ضروری سازوسامان کی عارضی قلت سے دوچار ہے۔

وانگ کا کہنا تھا،”چین، بھارت کو تمام ضروری مدد اور تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے تاکہ وہ اس وبا پر قابو پا سکے۔” انہوں نے تاہم یہ تفصیل نہیں بتائی کہ یہ امداد کن اشیاء پر مشتمل ہو گی۔

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان کا مزید کہنا تھا”یہ نیا کورونا وائرس پوری انسانیت کا دشمن ہے اور پوری عالمی برداری کو وبا کے خلاف متحد ہو کر مقابلہ کرنا چاہیے۔”

شمالی اور مغربی بھارت میں صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ حالات انتہائی تشویش ناک حد تک پہنچ چکے ہیں۔ بیشتر ہسپتالوں میں کوئی بیڈ خالی نہیں ہے۔ حتی کہ مریضوں کو زمین پر یا ہسپتال سے باہر اسٹریچر پر رکھ کر علاج کیا جارہا ہے اور آکسیجن ختم ہوتی جارہی ہے۔

بھارت نے ابھی اس بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے اور نہ ہی یہ پتہ چل سکا ہے کہ آیا چین نے امداد کی باضابطہ پیش کش کی ہے یا نہیں۔ دہلی میں حکومتی ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ بھارتی پرائیوٹ کمپنیاں چین سے ضروری طبی سازوسامان درآمد کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

گزشتہ برس جب کورونا سے چین سب سے زیادہ متاثر ہوا تھا تو اس وقت دیگر ملکوں کے ساتھ ساتھ بھارت نے بھی اسے طبی سازوسامان سپلائی کیے تھے۔بھارت نے اسے ماسک، دستانے اور دیگر ضروری آلات پر مشتمل پندرہ ٹن طبی سازوسامان فراہم کیا تھا۔

چین نے بھی اس کے بدلے گزشتہ برس اپریل میں جب بھارت کورونا وبا کی پہلی شدید لہر سے دوچار تھا تو بیجنگ سے درجنوں طیارے طبی ساز وسامان کے ساتھ نئی دہلی بھیجے تھے۔

تاہم بھارت کی مشرقی سرحد پر فوجی تنازعہ پیدا ہوجانے کے سبب دونوں ممالک کے تعلقات کشیدہ ہو گئے اور ایک بر س سے زائد کا عرصہ گزر جانے کے بعد بھی صورت حال پوری طرح معمول پر نہیں آسکی ہے۔

بھارت کو اس وقت سب سے زیادہ قلت آکسیجن کی ہورہی ہے۔گوکہ مودی حکومت نے تمام ریاستوں کو یقین دہانی کرائی ہے کہ آکسیجن کی کمی نہیں ہونے دی جائے گی تاہم مختلف شہروں میں بالخصوص پرائیوٹ ہسپتال آکسیجن کی شدید قلت کی شکایت کر رہے ہیں۔ بعض ہسپتالوں نے آکسیجن کی کمی کی وجہ سے لوگوں کو اپنے مریضوں کو کسی دوسرے ہسپتالوں میں لے جانے کا مشورہ دیا ہے۔

بھارتی وزارت صحت نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ بیرونی ملکوں سے آکسیجن درآمد کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ذرائع کا تاہم کہنا ہے کہ چین ان ملکوں میں شامل نہیں ہے جن سے آکسیجن درآمد کرنے کی بات ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت بالخصوص خلیجی ممالک اور سنگاپور سے آکسیجن منگوانے پر غور کر رہا ہے۔

Share this:
Jerusalem Clashes
Previous Post یروشلم: رمضان میں جھڑپیں، 100 سے زائد فلسطینی زخمی
Next Post یوم باب ا لا سلام اور صوبہ سندھ
Sindh

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.