geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یروشلم: رمضان میں جھڑپیں، 100 سے زائد فلسطینی زخمی

April 24, 2021 3 1 min read
Jerusalem Clashes
Share this:

Jerusalem Clashes

یروشلم (اصل میڈیا ڈیسک) گزشتہ رات یروشلم میں ہونے والی پرتشدد جھڑپوں کے نتیجے میں ایک سو سے زائد فلسطینی زخمی ہو گئے ہیں جبکہ پولیس نے چوالیس افراد کو گرفتار کرنے کی تصدیق کی ہے۔

یروشلم میں رمضان کے آغاز سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے لیکن گزشتہ رات یہ ہنگامے سے سب سے زیادہ شدید تھے۔ گزشتہ شب بیس اسرائیلی پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ان ہنگاموں کا آغاز اسرائیلی حکام کی طرف سے افطاریوں کے حوالے سے عائد کردہ پابندیوں کے بعد ہوا تھا۔ یروشلم میں مسلمان، مسیحی اور یہودی آباد ہیں اور موجودہ جھڑپوں کا مرکز بھی یہی شہر بنا ہوا ہے۔ گزشتہ دس روز ہے تقریبا ہر رات ہی اسرائیلی سکیورٹی فورسز اور فلسطینیوں کے درمیان جھڑپیں ہو رہی ہیں۔

رمضان کے آغاز پر اسرائیلی پولیس نے یروشلم کے قدیم حصے میں واقع دمشق گیٹ کے ارد گرد رکاوٹیں کھڑی کر دی تھیں۔ روایتی طور پر فلسطینی مسلمان ہر سال رمضان میں وہاں افطار کرتے ہیں۔ گزشتہ شام وہاں سینکڑوں فلسطینی جمع ہوئے، جنہیں منتشر کرنے کے لیے پولیس نے واٹر کینن اور اسٹین گرینیڈ فائر کیے۔ جواب میں فلسطینیوں نے بھی پولیس کی جانب پتھر اور بوتلیں پھینکیں۔

انتہاپسند یہودیوں کی ریلی
دوسری جانب گزشتہ روز ہی انتہائی دائیں بازو کے یہودیوں کے گروپ ‘لاحافا‘ کے سینکڑوں اراکین نے دمشق گیٹ کی جانب مارچ کیا اور وہ ‘عربو یہاں سے نکل جاؤ‘ جیسے نعرے بلند کر رہے تھے۔ یہ احتجاج ٹک ٹاک کی اُس وائرل ویڈیو کے جواب میں تھا، جس میں کچھ فلسطینی لڑکے ایک مذہبی یہودی کو مار پیٹ رہے ہیں۔ اس کے جواب میں بھی ٹک ٹاک پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں یہودیوں کو مل کر فلسطینی مسلمانوں پر حملہ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

یروشلم پولیس نے انتہاپسند یہودیوں کے مارچ کو روکنے کے لیے بھی دمشق گیٹ سے پہلے ہی رکاوٹیں کھڑی کر رکھی تھیں۔ پولیس نے انہیں بھی پیچھے دھکیلنے کے لیے واٹر کینن اور اسٹین گرینیڈ فائر کیے۔ مبصرین کے مطابق آئندہ روز میں یہ جھڑپیں مزید شدت اختیار کر سکتی ہیں۔

اسرائیل نے سن 1967ء کی جنگ میں مشرقی یروشلم پر قبضہ کر لیا تھا لیکن زیادہ تر بین الاقوامی برادری اسے ابھی تک مقبوضہ علاقہ ہی تسلیم کرتی ہے۔ فلسطینی مشرقی یروشلم کو اپنی مستقبل کی ریاست کا دارالحکومت قرار دیتے ہیں۔ مشرقی یروشلم کا تنازعہ اس قدر شدید ہے کہ امن عمل ایک عشرہ قبل اسی وجہ سے تعطل کا شکار ہو گیا تھا۔

Share this:
India Corona Cases
Previous Post بھارت میں ایک دن میں کورونا کے تین لاکھ سے زائد نئے کیسز، نیا ریکارڈ
Next Post بھارت کو کورونا بحران سے نمٹنے میں چینی امداد کی پیش کش
China and India

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.