geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

سعودی عرب میں حاملہ خواتین اب کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا سکتی ہیں: وزارت صحت

April 27, 2021 1 1 min read
Saudi Women
Share this:

Saudi Women

سعودی عرب (اصل میڈیا ڈیسک) سعودی عرب میں حاملہ خواتین اب کرونا وائرس کی ویکسین لگوانے کے لیے اپنے ناموں کا اندراج کراسکتی ہیں۔

سعودی وزارتِ صحت نے ٹویٹر پر یہ اعلان کیا ہے کہ ’’خصوصی سائنسی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں اب حاملہ خواتین کے لیے کووِڈ-19 کی ویکسینیں دستیاب ہیں۔‘‘

اس نے حالیہ مطالعات کی روشنی میں کہا ہے کہ ’’ویکسین سے کسی حاملہ خاتون یااس کے پیٹ میں نشوونما پانے والے جنین کو کوئی نقصان پہنچنے کا اندیشہ نہیں لیکن اگر وہ اس حالت میں کروناوائرس کا شکار ہوجاتی ہے تو اس سے نہ صرف سنگین قسم کی پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں بلکہ اس سے اس کے حمل کو بھی خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔‘‘

سعودی وزارت صحت کے اس اعلان سے قبل حمل کے دوران میں کووِڈ-19 کی ویکسین لگوانے سے متعلق ایک وسیع ترتحقیقاتی رپورٹ شائع ہوئی تھی۔اس میں تحقیقی شواہد کی روشنی میں یہ بتایا گیا تھا کہ ویکسین حاملہ خواتین کے لیے بھی عام عورتوں کی طرح محفوظ ہے۔

اس رپورٹ کے ابتدائی نتائج امریکا میں حمل کے دوران میں ماڈرنا یا فائزر میں سے کسی ایک کی ویکسین لگوانے والی 35 ہزارخواتین سے حاصل کردہ ڈیٹا سے اخذ کیے گئے ہیں۔

امریکا کی سوسائٹی برائے تولیدی میڈیسن نے بھی الگ سے اس امرکی توثیق کی ہے کہ حاملہ خواتین کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا سکتی ہیں۔سوسائٹی امریکا میں گذشتہ ایک سال سے کووِڈ-19 کی ویکسین کے اثرات کا جائزہ لے رہی ہے۔

اس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’حاملہ خواتین سمیت ہرکسی کو ویکسین لگوانی چاہیے اور جو خواتین مستقبل میں امید سے ہونا چاہتی ہیں ان کے لیےبھی کووِڈ-19 کی ویکسینیں محفوظ اور مؤثرہیں۔‘‘

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے دبئی حکومت نے فائزر کی ایم آر این اے ویکسین لگوانے والوں کے لیے اہلیت کے معیار میں توسیع کی تھی اور اہل افراد کی فہرست میں بچوں کوچھاتی کا دودھ پلانے والی ماؤں اور مستقبل میں امید سے ہونے کی خواہاں خواتین کو بھی شامل کرلیا تھا۔

سعودی عرب میں کروناوائرس سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگوانے والوں کی تعداد80 لاکھ سے بڑھ چکی ہے۔ اس وقت سعودی عرب بھرمیں 587 ویکسی نیشن مراکزکام کررہے ہیں۔وہاں شہریوں اور مکینوں کو کووِڈ-19 کی مفت ویکسینیں لگائی جارہی ہیں۔

Share this:
Military Expenses
Previous Post دنیا میں کرونا وائرس کی وبا کے باوجود 2020ء میں فوجی اخراجات میں 2۰6 فی صد اضافہ
Next Post بھارت: کورونا سے مزید 2 ہزار 764 ہلاکتیں، 3 لاکھ 19 ہزار سے زائد افراد متاثر
India Coronavirus

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.