geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

دنیا میں کرونا وائرس کی وبا کے باوجود 2020ء میں فوجی اخراجات میں 2۰6 فی صد اضافہ

April 27, 2021April 27, 2021 1 1 min read
Military Expenses
Share this:

Military Expenses

اسٹاک ہوم (اصل میڈیا ڈیسک) دنیا بھر میں گذشتہ سال کرونا وائرس کی وبا پھیلنے کے باوجود عالمی فوجی اخراجات میں 2۰6 فی صد کی شرح سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 19 کھرب 8 ارب ڈالرز تک جا پہنچے ہیں۔

سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں قائم بین الاقوامی امن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سِپری) کی سوموار کو جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دنیا بھر میں پانچ ممالک امریکا ، چین ، بھارت ،روس اور برطانیہ نے 2020ء میں سب سے زیادہ فوجی اخراجات کیے ہیں۔دنیا بھر میں کل دفاعی اخراجات میں ان ممالک کا حصہ 62 فی صد ہے۔

سپری کے محقق ڈیاگو لوپس ڈی سلوا کا کہنا ہے:’’ہم پورے یقین کے ساتھ یہ کہہ سکتے ہیں کہ کرونا وائرس کی وبا نے 2020ء کے دوران میں عالمی فوجی اخراجات پر کوئی نمایاں اثر نہیں چھوڑاہے۔‘‘

کووِڈ-19 کی وبا کی وجہ سے عالمی جی ڈی پی میں تو کمی واقع ہوئی ہے مگر جی ڈی پی کے مقابلے میں فوجی اخراجات میں اضافہ ہوا ہے اور 2020ء میں اس کی اوسط شرح 2۰4 فی تک پہنچ گئی تھی جبکہ 2019ء میں یہ شرح 2۰2 فی صد رہی ہے۔

تاہم بعض ممالک نے اپنے دفاعی بجٹ کا رُخ کرونا کی وبا سے نمٹنے کے لیے اقدامات کی طرف پھیردیا تھا۔ان میں چلّی اور جنوبی کوریا نمایاں ہیں۔البتہ برازیل اور روس ایسے بعض ممالک نے 2020ء میں اپنے مختص کردہ فوجی بجٹ میں سے کم رقوم خرچ کی ہیں۔

گذشتہ سال امریکا کے فوجی اخراجات 778 ارب ڈالر تک پہنچ گئےتھے۔یہ رقم 2019 کے دفاعی بجٹ کے مقابلے میں 4۰4 فی صد زیادہ تھی۔امریکا دنیا بھر میں دفاع پر سب سے زیادہ رقوم صرف کرتا ہے۔2020ء میں کل عالمی فوجی اخراجات میں اس کا حصہ 39 فی صد تھا۔

امریکا نے گذشتہ مسلسل تین سال کے دوران میں اپنے فوجی اخراجات میں اضافہ کیا ہے جبکہ اس سے پیوستہ سات سال کے دوران میں اس مد میں اخراجات میں کمی تھی۔

چین دنیا میں دفاع پر سب سے زیادہ رقوم خرچ کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے۔2020ء میں اس نے دفاع پر کل 252 ارب ڈالر خرچ کیے تھے۔گذشتہ سال کے دفاعی بجٹ کے مقابلے میں اس کے یہ اخراجات 1۰9 فی صد زیادہ تھے۔ چین کے فوجی بجٹ میں گذشتہ 26 سال سے مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔سپری کے ڈیٹابیس کے مطابق چین دنیا کا واحد ملک ہے جس کے فوجی اخراجات میں گذشتہ ربع صدی سے مسلسل اضافہ ہوتا چلا آرہا ہے۔

Share this:
Business
Previous Post پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے اقتصادی اعتماد میں اضافہ ہو رہا ہے، سروے
Next Post سعودی عرب میں حاملہ خواتین اب کووِڈ-19 کی ویکسین لگوا سکتی ہیں: وزارت صحت
Saudi Women

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.