geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

جنوبی پنجاب کا حق

April 29, 2021 0 1 min read
Usman Bazdar
Share this:

Usman Bazdar

تحریر : چوہدی جاوید

وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے جنوبی پنجاب کو اس کا اصل حق دیا ہے۔جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کا سنگ بنیاد تحریک انصاف کی حکومت کا تاریخی اقدام ہے۔جنوبی پنجاب کے عوام کو نعروں سے بہلانے والے بہروپئے لیڈروں کی سیاست ہمیشہ کیلئے دفن ہوچکی ہے ۔ مسلم لیگ (ن) اورپیپلز پارٹی نے اپنے ادوار میں جنوبی پنجاب کے عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا اوریہ نام نہاد لیڈر جنوبی پنجاب کے فنڈ بھی چوری کرتے رہے۔ان لوگوں نے جنوبی پنجاب کے عوام کو کھوکھلے نعروں کا لالی پاپ دیا ہوا تھا تحریک انصاف کی حکومت نے عملی اقدامات کر کے جنوبی پنجاب کی ٹھوس ترقی و خوشحالی کی بنیاد رکھی ہے ۔جبکہ کورونا وباء پر اپوزیشن جماعتوں کاسیاست کرنا بے حسی اورسنگدلی کی انتہاء ہے۔

اپوزیشن جماعتیں حکومت کی مخالفت برائے مخالفت میںانسانی زندگیوں پر بھی پوائنٹ سکورنگ کرنے سے باز نہیںآئی۔یہ وقت سیاست کا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کی بے لو ث خدمت کا ہے اور دکھی انسانیت کو تنہاء چھوڑ کر سیاست کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ایسا لگتا ہے کہ اپوزیشن ٹولے کے سینے میں دل نہیں بلکہ اقتدار کی ہوس ہے اپوزیشن کا ایجنڈا ذاتی مفادات کا تحفظ اور دروغ گوئی ہے۔موجودہ حالات میں اپوزیشن جماعتوں کا رویہ انتہائی مایوس کن ہے کورونا وباء کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کو احتیاط کا دامن نہیں چھوڑنا چاہیئے ۔گھر میں رہیں محفوظ رہیں پر عمل کر کے شہری خود اور دوسروں کو کورونا سے بچائیں ۔کورونا کا پھیلاؤ روکنے کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے پر عمل کرنا بے حد ضروری ہے۔عوام کے تعاون سے ہی کورونا پر قابوپایا جا سکے گا۔شہری باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں کورونا سے بچاؤ کیلئے ماسک اور احتیاطی تدابیر ناگزیر ہیں۔ماسک نہ پہننے والے دوسروں کیلئے بھی کورونا کے خطرے کا باعث بن رہے ہیں۔

کورونا مریضوں کی شرح میں اضافہ بے حد تشویشناک ہے۔کورونا کی تیسری لہر شدت اختیار کر چکی ہے مزیدپابندیوں سے بچنے کے لئے عوام کو ایس او پیز پر من و عن عمل کرنا ہوگا کورونا میں شدت آنے سے پبلک ہیلتھ سسٹم پر دباؤ بڑھ رہا ہے پرہیز اور احتیاط کورونا کے علاج کی تکلیف اٹھانے سے بہتر ہے پنجاب حکومت کوروناویکسین خود بھی خریدے گی کورونا ویکسین خریدنے کیلئے 1ارب 50کروڑ روپے مختص کردیئے گئے ہیں پنجاب حکومت کورونا ویکسین لگانے کیلئے سینٹرز کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے بھی جارہی ہے اور اسکے ساتھ ساتھ لاہور میں تین نئے سینٹرزبھی بنائے جائیںگے پنجاب میں کورونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت22ہزار روزانہ ہے ۔ صوبے میں 136 ویکسینیشن سینٹرزپر کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے ۔پنجاب میں 10 لاکھ سے زائد افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے ۔

جیلوں میں 60برس سے زائد عمر کے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگائی جارہی ہے اوراب تک 1700سے زائد قیدیوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے احتیاط سے کورونا سے بچا جا سکتا ہے اور اسی میں زندگی ہے پنجاب حکومت عوام کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے ہر ضروری اقدام اٹھا رہی ہے عوام کو بھی چاہیے کہ وہ حکومتی اقدامات کا بھرپور ساتھ دیں اب غیر معمولی حالات غیر معمولی اقدامات کے متقاضی ہیں کورونا مریضو ں کے مثبت کیسز کا تناسب بہت بڑھ چکا ہے ۔

ہیلتھ سسٹم دباؤ کا شکار ہو رہا ہے لاہور سمیت بعض شہروں میں اس وقت کورونا کی صورتحال تشویشناک ہے کورونا کی تیسری لہر شدید ہے جس سے ہمارے ہمسایہ ملک میں تباہی مچ گئی ہے ہم نے پچھلے سال احتیاط برتی جس کی وجہ سے زیادہ نقصان نہیں ہوا اس لیے ضروری ہے کہ ہم کرونا وبا سے بچائو کی تمام احتیاطی تدابیر پر مکمل عمل کریں اسی میں ہما را فائدہ ہے آخر میں اتنا کہنا چاہتا ہوں کہ ہر شہری ملک بھر میں کورونا بحران میں خدمات سر انجام دینے پر پاک فوج کو خراج تحسین ضرور پیش کرے کیونکہ اس بحران میں تمام اداروں اور عوام کو مل کر لڑنا ہو گا آکسیجن کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے بطور پاکستانی ہمارا بھی فرض ہے کہ شہروں میں بلیک مارکیٹنگ ادویات کی قیمتوں میں اضافے اور منافع خوری و چور بازاری کو بند کروایا جائے ایک منظم مافیا ہیلتھ سیکٹر میں اندھا دھند منافع خوری کر رہا ہے اور عوام معمولی ادویات لینے سے قاصر ہیں یہ غیر قانونی ہتھکنڈے بند کرائے جائیں تاکہ اصل ضرورت مند تک بروقت چیزیں پہنچ سکیں۔
Choudhry Javed

تحریر : چوہدی جاوید
03014287087

Share this:
Lahore Jinnah Hospital
Previous Post لاہور: جناح اسپتال میں 10 ہزار لیٹر آکسیجن کا نیا ٹینک نصب
Next Post یوم مزدوراں
Labor Day

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.