geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 1, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یوم مزدوراں

April 29, 2021 0 1 min read
Labor Day
Share this:

Labor Day

تحریر : انیلہ افضال

ہر سال دنیا بھر میں یوم مزدور جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ یہ وہ دن ہے جب صاحب لوگ چھٹی کرتے ہیں اور مزدور لوگ کام پر جاتے ہیں کیونکہ اگر وہ بھی چھٹی کریں گے تو ان کے گھر کا چولھا کیسے جلے گا؟ بھوکے بچوں کو کون سی تسلی دے کر سلائیں گے۔ مزدور وہ شخص ہوتا ہے جو کسی تعمیراتی منصوبے، کارخانے، صنعت، کھیتوں، کھلیانوں، کانوں یا اسی طرح کی کارگاہوں میں انسانی قوت کے طور پر کام کرتا ہے۔ آپ اسے دیہاڑی دار طبقہ بھی کہہ سکتے ہیں۔ عام طور پر روزانہ کی دیہاڑی کے علاوہ اس طبقے کا کوئی معاشی اثاثہ نہیں ہوتا۔ عالمی یوم مزدور یکم مئی مزدوروں کے عالمی دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن کو منانے کا مقصد امریکا کے شہر شکاگو کے محنت کشوں کی جدوجہد کو یاد کرنا ہے۔ یہ دن انسانی تاریخ میں محنت و عظمت اور جدوجہد سے بھرپور استعارے کا دن ہے۔ 1884ء مین شکاگو میں سرمایہ دار طبقے کے خلاف اٹھنے والی آواز اور اپنا پسینہ بہانے والی طاقت کو خون میں نہلا دیا گیا۔ واقعہ کچھ یوں ہوا کہ مغربی دنیا میں صنعتی انقلاب کے بعد، سرمایہ کاروں کی بدکاریاں بڑھ گئیں۔ جن کے خلاف اشتعمالی نظریات بھی سامنے آئے۔ سوشلزم ٹریڈ یونینز کی بنیاد ڈالی گئی۔ صنعتی مراکز اور کارخانوں میں مزدوروں کی بدحالی حد سے زیادہ بڑھ گئی۔

کئی گھنٹوں کام کروایا جانے لگا۔ٹریڈ یونینز، مزدور تنظیموں اور دیگر معاشرتی اداروں نے کارخانوں میں ہر دن آٹھ گھنٹے کام کا مطالبہ کیا۔ اس دن امریکا کے محنت کشوں نے مکمل ہڑتال کی۔ تین مئی کو اس سلسلے میں شکاگو میں منعقد مزدوروں کے احتجاجی جلسے پر حملہ ہوا جس میں چار مزدور ہلاک ہوئے۔ اس بر بریت کے خلاف محنت کش احتجاجی مظاہرے کے لیے ہائے مارکیٹ اسکوائر (Hey market square) میں جمع ہوئے۔ پولیس نے مظاہرہ روکنے کے لیے محنت کشوں پر تشدد کیا۔اسی دوران بم دھماکے میں ایک پولیس افسر ہلاک ہوا تو پولیس نے مظاہرین پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی جس کے نتیجے میں بے شمار مزدور ہلاک ہوگئے اور درجنوں کی تعداد میں زخمی ہوئے۔اس موقعے پر سرمایہ داروں نے مزدور رہنماؤں کو گرفتار کر کے پھانسیاں بھی دیں حالانکہ ان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں تھا کہ وہ اس واقعے میں ملوث ہیں۔ انہوں نے مزدور تحریک کے لیے جان دے کر سرمایہ دارانہ نظام کا انصاف اور بر بریت واضح کر دی۔ ان ہلاک ہونے والے رہنماؤں نے کہا تھا کہ”تم ہمیں جسمانی طور پر ختم کر سکتے ہو لیکن ہماری آواز نہیں دباسکتے۔“اس جدوجہد کے نتیجے میں دنیا بھر میں محنت کشوں نے آٹھ گھنٹے کے اوقات کار حاصل کیے۔

پاکستان میں قومی سطح پر یوم مئی منانے کا آغاز ذوالفقار علی بھٹو نے 1973 میں کیا۔ اس دن کی مناسبت سے ملک بھر کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں تقریبات، سیمینارز، کانفرنسز اور ریلیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔ بالکل ویسے ہی جیسے خواتین کے عالمی دن کو منایا جاتا ہے۔جس میں ظلم و ستم کا شکار خواتین تو شرکت نہیں کرتیں نہ ہی ان کے حقوق کی بات ہوتی ہے مگر یہ جلسے جلوس نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کی وجہ سے رنگین ضرور بن جاتے ہیں۔ اسی طرح مزدوروں کی شرکت کے بغیر،مزدوروں کے حقوق کی بات کئے بغیر،انسانی حقوق کی تنظیمیں نمبر بڑھانے اور ایک دن لطف اندوز ہونے کے لئے مہنگے ملبوسات پہنے،دھوپ کے چشمے لگائے،دھوپ سے بچنے کے لئے چھتریاں اٹھائے،ہاتھوں میں منرل واٹر پکڑے اور چہروں پر مسکراہٹیں لئے کوئی عجیب سے لوگ سڑکوں پر آ موجود ہوتے ہیں۔ جنہیں یہ اندازہ تک نہیں ہوتا کہ” کس قدر تلخ ہیں بندہ مزدور کے اوقات۔“

بر صغیر پاک و ہند میں سب سے پہلی مزدور یونین 1844ء میں پاکستان کے علاقے کھیوڑہ کے کان کنوں نے بنائی۔اس کے بعد انیسویں صدی کے آخر میں ہندوستان کے موجودہ صوبہ گجرات کے شہر احمد آباد کی کپڑے کی ملوں میں تنظمیں بنیں۔ یہ مزدوروں کی انجمنیں کسی قانون کے تحت نہیں بنیں تھیں اور ان کی کوئی قانونی حیثیت نہ تھی۔ بیسویں صدی کے آغاز تک ہندوستان میں مزدوروں کی کثیر تعداد موجود تھی لیکن مزدور کے لیے قانون موجود نہ تھا۔1923ء میں دو اہم لیبر قوانین، ”لیبر اور کمپنی قوانین ایکٹ مجریہ 1923“ اور ”کان کنی ایکٹ“ نافذ کئے۔ لیبر اور کمپنی ایک کے ذریعے آجروں کو پابند کیا گیا کہ اگر دوران ملازمت کام کرتے ہوئے کوئی مزدور زخمی ہو جائے تو اسے اس کا معاوضہ دیا جائے، اسی طرح اگر مزدور حادثاتی طورسے دوران ملازمت کام کرتے ہوئے مر جائے تو اس کو معاوضہ دیا جائے۔ اسی طرح اگر ملازمت کے دوران کوئی مزدور کسی ایسی بیماری کا شکار ہو جائے جو کہ ادارے میں ہونے والے کام کی وجہ سے ہونے والی بیماری ہو اس کا بھی معاوضہ دیا جائے گا۔ یہ قانون آج بھی نافذ العمل ہے اور اسے عام مزدور جو دوران ملازمت کسی حادثے کی وجہ سے بیمار، ز خمی یا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے انہیں آجر معاوضہ دینے کا پابند ہے۔ موجودہ دور میں اگر کوئی مزدور مکمل طور پر کام کرنے کے قابل نہیں ہے تو اس کے ورثاء کو دو لاکھ روپے آجر کو ادا کرنا ہونگے البتہ یہ قانون صرف ان مزدوروں پہ لاگو ہوتاہے جن کی ماہانہ تنخواہ 5ہزار تک ہو۔
1st May Labor Day

1923ء میں کان کنی کے مزدوروں کے لیے ایکٹ کا نفاذ عمل میں لایا گیا اور 1925ء میں مزدور تنظیموں کو تسلیم کیا گیا۔ اگرچہ ہندوستان میں یہ ایکٹ کچھ تبدیلیوں کے ساتھ ابھی بھی نافذ ہے مگر 1968ء مغربی پاکستان میں یہ قانون منسوخ کر دیا گیا اور اس کی جگہ مغربی پاکستان ٹریڈ یونین آرڈیننس 1968ء نے لی اور صرف ایک سال نافذ رہی۔ 1969ء میں انڈسٹریل ریلیشن آرڈیننس 1969ء کی شکل میں دوبارہ نافذ ہوا۔ 1936ء میں اجرتوں کی ادائیگی کا ایکٹ 1936 نافذ ہوا جو بعض انقلابی ترمیموں کے بعد آج بھی نافذالعمل ہے۔ 1947ء میں معاملات صنعتی تنازعات 1947 نافذ ہوا جوکہ اب تک ہندوستان میں ترمیموں کے ساتھ نافذالعمل ہے البتہ پاکستان میں اس کی جگہ انڈسٹریل ریلیشن آرڈیننس 2002 نے لے رکھی ہے۔ 1946ء میں پہلی دفعہ قانون نافذ کیا گیا جس کے ذریعے یہ قرار پایا کہ ہر آجر شرائط ملازمت بنا کر حکومت سے انہیں منظور کرا کر اپنے ادارے میں نافذ کرے گا۔ 1965ء میں سوشل سیکیورٹی آرڈیننس جاری کیا گیا جس کے تحت مزدوروں کی صحت اور علاج معالجہ کی سہولتیں فراہم کی گئیں۔ 1976ء میں ضعیف العمر ملازمین کی بہتری کا ایکٹ 1976نافذ ہوا جس کے تحت ورکرز کو پینشن ملتی ہے۔

پاکستان میں نافذ العمل تمام تر قوانین یا تو مکمل طور پر گزشتہ صدی میں ترتیب دیے گئے تھے،۔یہاں تک کہ ماسوائے چند ایک آرڈیننسینز کے۔تمام تر ترامیم بھی گزشتہ صدی میں ہی وقوع پذیر ہوئیں جن کا دور حاضر میں اطلاق سمجھ سے بالاتر ہے۔ دور حاضر کے مزدور کو انتظار ہے کہ کب ہم قومی سیاسی مذاکرات کی میز پر پہنچیں گے جہاں نئے نظام کے خدوخال پر بات ہوگی۔ قوم تیار ہے مگر شاید سیاست دانوں کو کچھ وقت اور چاہیے۔

تحریر : انیلہ افضال

Share this:
Usman Bazdar
Previous Post جنوبی پنجاب کا حق
Next Post ایس او پی کی دھجیاں
Pakistan Coronavirus Violation

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.