geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

کیا تحریک لبیک پاکستان پر سے پابندی اٹھا لی جائے گی؟

May 1, 2021 0 1 min read
Hafiz Saad Hussain Rizvi
Share this:

Hafiz Saad Hussain Rizvi

لاہور (اصل میڈیا ڈیسک) تحریک لبیک پاکستان نے وزرات داخلہ کو ایک درخواست دی ہے، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ تنظیم پر سے پابندی کو اٹھایا جائے۔ وزرات داخلہ نے اس درخواست پر غور کرنے کے لئے ایک کمیٹی بھی تشکیل دے دی ہے۔

اس درخواست کی تصدیق کرتے ہوئے ٹی ایل پی کے ایک رہنما نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا، ”ہم نے بدھ کو وزارت داخلہ کو ایک درخواست دی ہے، جس میں ہم نے یہ کہا ہے کہ ہم دہشت گرد تنظیم نہیں ہیں۔ باقاعدہ الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہیں اور پرامن جدوجہد پر یقین رکھتے ہیں۔ جہاں تک احتجاج کا تعلق ہے یہ آئین کے مطابق ہر شہری کا حق ہے لہذا پابندی ہٹائی جائے۔ حکومت نے اس حوالے سے کمیٹی بنا دی ہے اور اس کے اجلاس بھی ہو رہے ہیں، ہمیں امید ہے کہ جلد ہی پابندی ہٹا لی جائے گی۔‘‘

ان کا مزید کہنا تھا کہ فرانسیسی سفیر کی ملک بدری کے حوالے سے حکومت اپنے موقف سے پیچھے ہٹ رہی ہے، ”ہم دیکھ رہے ہیں کہ حکومت اس حوالے سے کیا کرتی ہے۔ اگر حکومت اپنے موقف سے ہٹی تو پھر ہم فیصلہ کریں گے کہ ہمیں کیا کرنا چاہیے۔‘‘

گرفتار کارکنوں کے حوالے سے ٹی ایل پی کے اس رہنما کا کہنا تھا، ”ہم نے گرفتار رہنماؤں کی رہائی کا کوئی مطالبہ نہیں کیا بلکہ ہم قانونی طریقے سے ان کی جنگ لڑیں گے۔ حافظ سعد رضوی اور تمام کارکنان کے خلاف مقدمات سیاسی نوعیت کے ہیں اور ہم عدالتوں سے یہ کہیں گے کہ وہ ان کو ختم کریں۔‘‘

تاہم سول سوسائٹی اس درخواست پر تشویش کا شکار ہے اور انہیں خدشہ ہے کہ ٹی ایل پی سے پابندی ہٹا لی جائے گی۔ انسانی حقوق کی معروف کارکن فرزانہ باری کا کہنا ہے کہ پابندی مزید سخت ہونی چاہیے۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”یہ کس طرح کی پابندی ہے کہ ٹی ایل پی کراچی میں سر عام الیکشن لڑ رہی ہیں اور حکومت اس کو کالعدم قرار بھی دے رہی ہے۔ میرے خیال میں خالی وزارت داخلہ سے کالعدم قرار دینا کافی نہیں ہے بلکہ حکومت پورے قانونی طریقے استعمال کرے۔ ایسی تمام تنظیموں پر پابندی لگائے، جو مذہب یا فرقہ کے نام پر نفرتیں پھیلاتی ہیں۔ ٹی ایل پی سے کسی صورت میں پابندی ہٹنی نہیں چاہیے بلکہ اس پابندی کو مزید سخت کیا جانا چاہیے تاہم اس بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ پابندی جو لگائی گئی ہے، وہ قانونی طریقے کو اپناتے ہوئے لگائی گئی ہے۔‘‘

انسانی حقوق کی تنظیموں کا کہنا ہے کہ حکومتوں کا گزشتہ ریکارڈ بتاتا ہے کہ وہ ہمیشہ اس طرح کی انتہاپسند تنظیموں کے سامنے سر جھکا دیتی ہیں اور ہتھیار ڈال دیتی ہیں۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان کے سابق چیئر پرسن ڈاکٹر مہدی حسن کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی سے پابندی اٹھا لی جائے گی۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”ان جیسی تنظیموں نے معاشرے کو سماجی انتشار کا شکار کر دیا ہے اور مذہب اور فرقے کے نام پر نفرت کو پھیلایا لیکن اس کے باوجود حکومت ان پر سے پابندی اٹھا لے گئی کیونکہ اس کے خیال میں تو یہ لوگ اسلام کی خدمت کر رہے ہیں تو ان پر پابندی کیسے لگائی جا سکتی ہے؟‘‘

تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر اسحاق خاکوانی بھی اس بات سے اتفاق کرتے ہیں، ”حکومت کی پوزیشن بہت کمزور ہے۔ وفاقی وزیروں نے ان کے پاس جا کر ان سے مذاکرات کیے ہیں۔ تو ایسے میں حکومت کو پابندی اٹھانی ہی پڑے گی۔‘‘

پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنماء اور سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کا کہنا ہے کہ پابندی کا یہ ڈرامہ رچایا گیا ہے لیکن دراصل ان پر پابندی نہیں لگائی گئی۔ انہوں نے ڈی ڈبلیو کو بتایا، ”تحریک لبیک پاکستان پر پابندی کا ڈرامہ رچایا گیا اور ان کو سیاسی طور پر طاقتور بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ٹی ایل پی کو کہا گیا کہ وہ عوامی طاقت کے بل بوتے پر اپنے آپ کو بحال کروائے تاکہ وہ عوام کی نظروں میں طاقتور بن کر ابھرے۔‘‘

سینیٹر عثمان کاکڑ کے مطابق اس کا سیدھا سادھا مطلب یہ ہے کہ جمہوریت پسند اور قوم پرست قوتوں کو کمزور کیا جائے۔

Share this:
Corona Victim
Previous Post دنیا بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 150 ملین سے تجاوز کر گئی
Next Post سعودی وزارت دفاع کی بروقت کارروائی سے جدہ کو نشانہ بنانے کی کوشش ناکام
Saudi Arabia Ministry of Defense

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.