geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

قرض تلے دبے سوڈان کو جرمن اور فرانسیسی امداد کی پیش کش

May 18, 2021 2 1 min read
Sudan President
Share this:

Sudan President

سوڈان (اصل میڈیا ڈیسک) سوڈانی صدر عبداللہ حمدوک کے مطابق مشرقی افریقہ کا یہ ملک تقریباً ساٹھ ارب ڈالر کا مقروض ہے۔ فرانس اور جرمنی نے قرض کے بوجھ سے نکلنے میں سوڈان کو مدد کی پیش کش کی ہے۔

فرانس نے قرض کے بحران سے دوچار سوڈان کو بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کو واجبات کی ادائیگی کے لیے ڈیڑھ ارب ڈالر کا قرض دینے کی پیش کش کی ہے جبکہ جرمنی نے بھی سوڈان کو قرض کے بوجھ سے نکلنے میں مدد کرنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

فرانسیسی صدر ایمانوئل میکروں نے پیر کے روز پیرس میں کئی افریقی رہنماوں کے ساتھ میٹنگ کے بعد اس کا باضابطہ اعلان کیا۔ یہ میٹنگ سوڈان کی عبوری حکومت کو مالی امداد فراہم کرنے کے سلسلے میں منعقد کی گئی تھی۔

میکروں نے کہا”متعدد مشکلات کے باوجود سوڈان میں سابقہ حکومت کے خاتمے کے بعد سے قابل ذکر ترقی ہوئی ہے۔” انہوں نے اس تبدیلی کو ”حوصلہ افزا“ اور ”مثالی“ قرار دیتے ہوئے کہا کہ سوڈان کو اس کے مقاصد کے حصول میں بین الاقوامی برداری کواپنی ”اجتماعی ذمہ داری“ ادا کرنی چاہیے۔

میکروں نے سوڈان پر فرانس کا پانچ ارب ڈالر کا قرض معاف کرنے کا بھی اعلان کیا۔

اس موقع پر موجود فرانسیسی وزیر خزانہ برونو لی میری نے کہا”یہ تعاون سوڈان کے ساتھ ہماری شراکت داری اور اس پر ہمارے اعتماد کا مظہر ہے۔”

فرانسیسی صدر نے کہا ”ہم سوڈان پر واجب الادا تمام قرض معاف کرنے کے حق میں ہیں اور چاہتے ہیں کہ دیگر ممالک بھی ایسا ہی کریں کیونکہ یہ سوڈان کو قرض کے بوجھ سے نجات دلانے کے لیے ضروری ہے۔”

میٹنگ میں امریکا اور برطانیہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے بھی سوڈان کو آئی ایم ایف کے قرض کے بوجھ سے نجات دلانے میں مدد کرنے سے اتفاق کیا۔

پیرس کی اس میٹنگ میں موجود جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے بھی سوڈان کو قرض کے بوجھ سے راحت دلانے کا اعلان کیا۔ انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ برلن نے سوڈان کو آئی ایم ایف کا قرض ادا کرنے کے لیے ایک سو دس ملین ڈالر دینے کا عہد کیا ہے۔ جرمنی نے باہمی قرض میں راحت دینے کے لیے 390 ملین یورو کی مزید پیش کش کی ہے۔

فرانسیسی دارالحکومت کے لیے روانہ ہونے سے قبل ماس نے کہا تھا کہ گزشہ برس جون میں برلن میں منعقد سوڈان کانفرنس میں شرکاء نے اس مشرقی افریقی ملک کو مجموعی طورپر 1.8ارب ڈالر کی مدد دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ہائیکو ماس نے مزید کہا کہ جرمنی سوڈان کو قرض سے راحت دلانے کے لیے ”مکمل طور پر مدد کرنے‘‘ کے لیے تیارہے۔

سوڈان میں تقریباً تین عشروں تک سابق صدر عمر البشیر کی حکومت رہی۔ سن 2019 میں عوامی انقلاب اور ایک فوجی بغاوت کے نتیجے میں انہیں اقتدار سے بے دخل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے ان کے خلاف بدعنوانی اور دیگر معاملات کے تحت مقدمات چلائے جا رہے ہیں۔

عمر البشیر کا تختہ پلٹنے کے بعد وہاں سویلین اور فوج پر مشتمل ایک عبوری حکومت قائم ہے جس کا دنیا کے بیشتر ملکوں نے خیر مقدم کیا ہے۔

فرانسیسی وزیر خارجہ لی میری نے کہا کہ یہ میٹنگ مشرقی افریقی ملک کو دوبارہ ساتھ لانے کا ایک اہم موقع ہے جو گزشتہ تیس برسوں تک بڑی حد تک الگ تھلگ پڑ گیا تھا۔

جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس کا کہنا تھا کہ سوڈان کے پرامن انقلاب کی کامیابی سے کافی امیدیں وابستہ ہیں۔ گوکہ سیاسی اور اقتصادی اصلاحات کا عمل کافی مشکل ہے لیکن یہ سوڈان کے عوام کے لیے زیادہ امن، اقتصادی خوشحالی اور آزادی کا تاریخی موقع بھی فراہم کرتا ہے۔ اور جرمنی ابتدا سے ہی سوڈانی عوام کے ساتھ ہے۔

سوڈان کے صدر عبداللہ حمدوک نے بتایا کہ ملک پر تقریباً 60 ارب ڈالر کا قرض ہے اور کورونا وائرس کی وبا سے اس کا معاشی بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔

اس سال کے اوائل میں سوڈان نے امریکا کی مدد سے عالمی بینک کو واجب الادا اپنے قرض کا معاملہ طے کیا تھا۔

Share this:
Shah Mehmood Qureshi
Previous Post جنرل اسمبلی کا اجلاس: ‘فلسطینی وزیر خارجہ کی روانگی میں رکاوٹیں ڈالی جا رہی ہیں‘
Next Post اسرائیل اور غزہ کا بحران: جو بائیڈن جنگ بندی کے’حق‘ میں
Israel and Gaza Crisis

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.