geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
July 25, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • US and Iran Halt Fire Again in Ormuz Strait Standoffآبنائے ہرمز پر دشمنی کا نیا خاتمہ، بحری آمد و رفت بحال؛ قطر میں تکنیکی مذاکرات متوقع
    • Heatwave Survival Guide for Summer Travelersگرمی کی لہر میں سفر: ماہرین کی انتباہات اور چھٹیاں محفوظ بنانے کے 7 سنہری اصول
    صحت و تندرستی
    • Why You Must Shower After Swimming, Per Dermatologistsسمندر یا پول میں تیراکی کے بعد نہانا محض صفائی نہیں، طبی ماہرین نے لازمی قرار دے دیا
    • France Braces for New Heatwave with Temperatures Soaring to 42°Cفرانس میں نئی قیامت خیز گرمی کی لہر، درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان
    • WMO Warns Strong El Niño to Develop Rapidly by Fallال نینو ستمبر تک طاقتور صورت اختیار کر لے گا، عالمی ادارے کی شدید موسم کی وارننگ
    دلچسپ اور عجیب
    • فرانس میں تاریخی قدم: بچوں کے ویڈیو گیم ‘پاپینز’ کی قیمت سوشل سیکیورٹی سے ادا کرنے کی سفارش
    • Southern France on Red Alert as Wildfire Danger Peaksفرانس میں جنگلات کی آگ کا ریڈ الرٹ: چھ اضلاع انتہائی خطرے کی زد میں، تیز ہوائیں پریشانی کا باعث
    • Wikipedia Founder Rejects AI for Article Editingوکیپیڈیا کے شریک بانی کا اے آئی ایڈیٹنگ کو مسترد کرنے کا اعلان، ’ہیلوسینیشنز‘ کو سنگین مسئلہ قرار دے دیا
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sightمیٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟
    • Google Launches AI Search Summaries in Franceگوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب
    • France Bans Social Media for Under 15s From Sept 1فرانس میں 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا پر پابندی کا قانون منظور: کیا یہ واقعی قابلِ عمل ہے؟
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

اسرائیل اور غزہ کا بحران: جو بائیڈن جنگ بندی کے’حق‘ میں

May 18, 2021 2 1 min read
Israel and Gaza Crisis
Share this:

Israel and Gaza Crisis

غزہ (اصل میڈیا ڈیسک) غزہ میں طبی حکام کے مطابق گزشتہ ہفتے سے جاری اسرائیلی حملوں میں اب تک 200 سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اسرائیل نے حملے جاری رکھنے کا عہد کیا ہے۔

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل اور غزہ کے درمیان جنگ بندی کی حمایت تو کی ہے تاہم انہوں نے اسرائیل سے جنگ بندی کا مطالبہ نہیں کیا ہے۔ اس دوران غزہ پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں اب تک دو سو سے بھی زیادہ فلسطینی ہلاک اور تقریباً ڈیڑھ ہزار زخمی ہو چکے ہیں۔

غزہ میں وزارت صحت نے اب تک 212 فلسطینیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے جس میں 61 بچے اور تین درجن سے بھی زیادہ خواتین شامل ہیں۔ وزارت صحت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ طبی عملے کی تفتیش سے یہ بات، ”پوری طرح سے واضح ہو جاتی ہے کہ قابض اسرائیلی نے ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے لاچار و مجبور عام شہریوں کو ان کے گھروں اور محلوں میں نشانہ بنایا۔”

اس لڑائی کی وجہ سے اس وقت غزہ کے تقریبا ً50 ہزار رہائشی مختلف اسکولوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں جبکہ ہزاروں کے گھر اجڑ گئے ہیں۔

غزہ کے علاقے میں کورونا وائرس کی جانچ کے لیے ایک ہی لیب تھا اور محکمہ صحت کے حکام کے مطابق اب وہ اس سہولیت سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔ طبی حکام کے مطابق گزشتہ روز اسرائیل نے اس طبی مرکز پر بھی بمباری کر دی جہاں وہ ٹیسٹنگ لیب واقع تھا اور وہ پوری طرح تباہ ہو گیا ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرا کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں کی وجہ سے کووڈ 19 کی وبا کے سلسلے میں اس کی جو کوششیں جاری تھیں وہ بھی خطرات سے دو چار ہو گئی ہیں۔

قطری حلال احمر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کے فضائی حملوں سے غزہ میں اس کے دفاتر بھی تباہ ہو گئے ہیں۔ فلسطین کے ہلال احمر کا کہنا تھا کہ اس

کی وجہ یہ ہے کہ اسرائیل نے شہری عمارتوں کو نشانہ بنایا۔ اس کا کہنا تھا، ”ان عمارتوں کو نشانہ بنانا جو عسکری مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوتی ہیں، بین الاقوامی انسانی حقوق کے اصولوں کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔”

امریکی صدر جو بائیڈن نے اس دوران پھر سے اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو سے فون پر بات چیت کی ہے اور اطلاعات کے مطابق انہوں نے جنگ بندی کی حمایت کی ہے۔ لیکن بائیڈن نے اسرائیل سے جنگ بندی کا واضح طور پرمطالبہ نہیں کیا۔

وائٹ ہاؤس کا کہنا تھا، ”بائیڈن نے جنگ بندی کی حمایت کی اور آخر میں مصر اور اپنے دیگر شراکت داروں کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کے بارے بات چیت کی۔” اسرائیل کے حامی امریکا نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کی جانب سے اس بیان کو ویٹو کر دیا تھا جس میں اس تشدد میں کمی کرنے کی بات کہی گئی تھی۔

امریکی صدر سے بات چیت کے باوجود اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے لڑائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی دفاعی فورسز نے حماس کی بحری ٹکڑی کو نشانہ بنایا ہے اور، ”زمین کے اندر کی سرنگوں پر حملے جاری رکھے جائیں گے۔ جب تک ضروری ہے امن کے قیام اور اسرائیلی عوام کے تحفظ کے لیے اسرائیل اپنا آپریشن جاری رکھے گا۔”

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ لبنان کی سرزمین سے اس پر اب تک چھ راکٹ فائر کیے گئے تاہم وہ سرحد عبور کرنے میں ناکام رہے۔ ٹویٹر پر اسرائیلی فوج نے لکھا کہ ان راکٹ حملوں کے، جواب میں ہماری آرٹیلری فورسز نے بھی جہاں سے راکٹ لانچ کیے گئے تھے اسے نشانہ بنا یا ہے۔”

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے لبنانی سکیورٹی ذرائع سے اطلاع دی ہے کہ اس کی سرزمین سے تین شیلز اسرائیل میں فائر کیے گئے تھے تاہم اس سے کسی قسم کے نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

ترکی کے صدر طیب رجب ایردوآن نے اسرائیلی حملوں اور اسرائیل کی حمایت کرنے کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن پر شدید نکتہ چینی کی ہے۔ ایردوآن نے بائیڈن کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، ”آپ اپنے خونی ہاتھوں سے تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ آج ہم نے ان ہتھیاروں پر بائیڈن کا دستخط دیکھا ہے جو انہوں نے اسرائیل کو فروخت کیے ہیں۔”

ایردوآن کا اشارہ ان میڈیا رپورٹوں کی جانب تھا جس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ نے اسرائیل کو مزید ہتھیار فروخت کرنے کے لیے حال ہی میں ایک نئے معاہدے پر دستخط کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا، ”بہت سارے دوسرے خطوں کی طرح فلسطینی علاقے بھی ظلم و ستم، اذیت اور خون سے لت پت ہیں، جو عثمانی خلافت کے خاتمے کے بعد سے ہی امن سے محروم ہو گئے تھے۔ اور آپ اس سب کی حمایت کر رہے ہیں۔”

Share this:
Sudan President
Previous Post قرض تلے دبے سوڈان کو جرمن اور فرانسیسی امداد کی پیش کش
Next Post گوانتاناموبے کے سب سے پرانے قیدی پاکستانی شہری کی رہائی کی منظوری
Saifullah Paracha

Related Posts

Meta Smart Glasses: The Hidden Privacy Threat in Plain Sight

میٹا اسمارٹ گلاسز: فیشن ایبل چشمہ یا پوشیدہ نگرانی کا جدید ہتھیار؟

July 23, 2026
Google Launches AI Search Summaries in France

گوگل نے فرانس میں اے آئی سرچ کا نیا انجن لانچ کر دیا: اب لنک پر کلک کیے بغیر ہی ملے گا جواب

July 23, 2026
Wildfire Near Arcachon Forces 20,000 Evacuations

آرکاشوں کے قریب جنگل کی ہولناک آگ: 24 گھنٹوں میں 20 ہزار افراد کا انخلاء، 2400 ہیکٹر رقبہ خاکستر

July 23, 2026
DZ Mafia Denies Targeting Mayor in Video

ڈی زیڈ مافیا کی ویڈیو جاری، میئر کو دھمکیوں سے لاتعلقی کا اعلان: “ہمارے کاروبار کو نقصان پہنچ رہا ہے”

July 23, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.