geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
September 19, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Screens and Parenting: The Hidden Classroom Crisisاسکرینیں اور والدین: بچوں کی تعلیمی کارکردگی پر پوشیدہ اثرات
    صحت و تندرستی
    • Why Runner's Diarrhea Strikes Athletes Mid-Raceدورانِ دوڑ میں پیٹ کی خرابی: وجوہات اور بچاؤ کیسے ممکن ہے؟
    • Fatbikes Gain Popularity in French Cities Amid Safety Concernsفیٹ بائیکس کا بڑھتا رجحان: سہولت، تنازعہ اور ضابطے کی ضرورت
    • Pediatrician Sounds Alarm Over Tiger Mosquito Surge in Val-de-Marneٹائیگر مچھروں کی افزائش اور چکن گونیا کے مقامی کیسز پر ویلی-ڈی-مارن میں تشویش
    دلچسپ اور عجیب
    • When Your Child's Name Becomes Too Popularالمقبول ناموں کا بوجھ: جب والدین کو اپنے بچوں کے نام پر پچھتاوا ہوتا ہے
    • France Revises Under-15 Social Media Ban for EUفرانس نے 15 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کا نیا مسودہ یورپی یونین کو پیش کر دیا
    • Paris Metro Roof Surfing Sparks Safety Outrageپیرس میں میٹرو کی چھت پر نوجوان کی خطرناک stunt، حکام کی سخت مذمت
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • AI Expert Warns Against Fear Marketing by Tech Giantsاے آئی کی “خوفناک مارکیٹنگ”: کیا بڑی ٹیک کمپنیاں جان بوجھ کر ڈرا رہی ہیں؟
    • NASA Probe Spots Massive New Moon Craterچاند کی سطح پر نیا دیوہیکل گڑھا دریافت، سائنسدان حیران
    • Zuckerberg Rejects Calls to Slow AI Developmentزکربرگ کا مصنوعی ذہانت کی ترقی کو سست کرنے سے انکار، ٹرمپ کے مؤقف کے قریب
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

واضح نہیں کہ ایران ایٹمی معاہدے کی بحالی چاہتا ہے یا نہیں، امریکا

May 25, 2021 1 1 min read
Antony Blinken
Share this:

Antony Blinken

ویانا (اصل میڈیا ڈیسک) اس ہفتے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں ایران کے ایٹمی پروگرام پر مذاکرات کا پانچواں دور جاری ہے۔

بات چیت سے پہلے ایک انٹرویو میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بِلنکن نے کہا کہ ابھی یہ واضح نہیں کہ آیا ایران ایٹمی معاہدے پر عملدرآمد کے لیے مطلوبہ اقدامات اٹھانے کے لیے ‘آمادہ اور تیار‘ ہے یا نہیں۔

اتوار کو امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی کے پروگرام ‘دِس ویک‘ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایران اچھی طرح جانتا ہے کہ معاہدے کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے اسے ایٹمی معاملات میں کیا کرنا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ ابھی یہ دیکھنا باقی ہے کہ اس حوالے سے ایران کوئی فیصلہ کرنے کے لیے تیار ہے یا نہیں۔

ایران کا مطالبہ رہا ہے کہ اگر امریکا اس معاہدے کو دوبارہ فعال کرکے اس کا حصہ بننا چاہتا ہے تو اسے پہلے ٹرمپ دور میں ایران پر عائد کی جانے والی پابندیاں اٹھانی ہوں گی۔ سابق صدر ٹرمپ نے سن دو ہزار اٹھارہ میں امریکا کو یک طرفہ طور پر ایران کے ایٹمی معاہدے سے الگ کر دیا تھا۔

اس دور میں امریکا اسرائیل اور سعودی عرب کے بہت قریب ہوگیا تھا۔ صدر ٹرمپ کا موقف تھا کہ ایران معاہدے کی روح کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے اور خطے کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

تاہم صدر جو بائیڈن چاہتے ہیں کے اوباما دور کے اس معاہدے کو بحال کیا جائے۔ ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف کے مطابق اس پر پیش رفت ممکن ہے لیکن اس کا موقف ہے کہ، ”ٹرمپ دور میں عائد کی گئی پابندیاں ہٹانا امریکا کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے‘‘ اور اس بات کو مذاکرات میں لین دین کے لیے استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل میں انہوں نے ایران پر عائد معاشی پابندیوں کے حوالے سے کہا کہ، ”ان سے نہ ٹرمپ کو کچھ حاصل ہوا، نہ آپ کو ہوگا۔‘‘

ایک بیان میں امریکی وزیر خارجہ بلِنکن نے تسلیم کیا کہ صدر ٹرمپ کی ایران پر ”زیادہ سے زیادہ دباؤ‘‘ ڈالنے کی پالیسی کارگر ثابت نہیں ہوئی۔ لیکن صدر ٹرمپ ہوں یا صدر بائیڈن، واشنگٹن کا موقف ہے کہ ایران کو ایٹمی ہتھیار بنانے سے روکنا ناگزیر ہے ورنہ اس سے خطے میں مزید عدم استحکام پھیلے گا۔

امریکا میں ایران مخالف حلقوں کا خیال ہے کہ تہران جس طرح خطے میں امریکی مفادات کے خلاف سرگرم رہا ہے، اس پر ایٹمی پروگرام کی پاسداری کے لیے بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔ تاہم دیگر حلقوں کا خیال ہے کہ اسرائیل اور سعودی عرب کی خواہش کے برعکس ایران سے طاقت کی بجائے سفارتکاری سے نمٹا جائے تو بہتر ہوگا۔

ایران کو امریکی اقتصادی پابندیوں کی وجہ سے سخت مشکلات کا سامنا رہا ہے اور بعض ماہرین کے مطابق تہران معاشی فوائد کے بدلے اپنے ایٹمی پروگرام کی رفتار پر سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار ہے۔

مذاکرات میں شامل یورپی سفارتکاروں کے مطابق اب تک کی بات چیت میں خاصی پیش رفت ہوئی ہے اور امید ہے کہ آنے والے ہفتوں میں معاہدہ طے پا جائے گا۔

Share this:
US Military Airbase Attack
Previous Post عراق میں امریکی فوج کے زیراستعمال عین الاسد ائیربیس پر ایک اور راکٹ حملہ
Next Post بھارت: کووڈ سے ہلاکتیں تین لاکھ سے زیادہ
India Corona-Pandemie

Related Posts

Paris Charges Suspect in €319M Drug Money Laundering

فرانس میں منی لانڈرنگ کا بڑا نیٹ ورک بے نقاب، 319 ملین یورو کی منی لانڈرنگ

September 19, 2026
Russia's War Veterans Storm Parliamentary Elections

روس کے انتخابات میں جنگ کے تجربہ کاروں کا بول بالا، داستانیں سنائی جا رہی ہیں

September 19, 2026
Boy, 7, Suspected in Aunt's Knife Killing in France

سینٹ مور دے فوسے میں خوفناک واقعہ: 7 سالہ بچہ اپنی خالہ کے قتل کا ملزم، والدہ حراست میں

September 19, 2026
Teen Charged Over Alleged School Attack Plot in Lyon

فرانس: 15 سالہ نوجوان پر سابق اسکول میں دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کا الزام

September 19, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.