geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
May 13, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

بھارت: کووڈ سے ہلاکتیں تین لاکھ سے زیادہ

May 25, 2021 4 1 min read
India Corona-Pandemie
Share this:

India Corona-Pandemie

ممبئی (اصل میڈیا ڈیسک) امریکا اور برازیل کے بعد بھارت دنیا کا تیسرا ملک ہے جہاں کووڈ 19 کے سبب ہلاک ہونے والوں کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کر چُکی ہے۔

بھارت میں گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے متعدد ریاستوں اور بڑے شہروں میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے عائد پابندیوں کے خاطر خواہ نتائج بر آمد ہوئے ہیں اور گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسلسل انفیکشن کی شرح میں کمی دیکھنے میں آئی ہے لیکن متاثرہ افراد کی اموات کی شرح میں اب بھی کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے۔

حکام نے 24 مئی پیر کی صبح کورونا وائرس کے نئے کیسز اور ہلاکتوں سے متعلق جو اعداد و شمار جاری کیے ہیں اس کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تقریباً سوا دو لاکھ مزید افراد اس سے متاثر ہوئے جبکہ ساڑھے چار ہزار کے قریب مزید ہلاکتیں ریکارڈ کی گئیں۔

ملک میں گزشتہ تقریباً ایک ماہ سے ہر روز ساڑھے تین لاکھ سے چار لاکھ کے درمیان نئے کیسز سامنے آتے رہے تھے جس میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مسلسل کمی درج کی جاتی رہی ہے اور اب یومیہ متاثرین کی تعداد دو اور ڈھائی لاکھ کے درمیان تک پہنچ گئی ہے۔ لیکن متاثرین کی ہلاکتوں کی شرح میں کوئی خاص کمی نہیں آئی ہے کیونکہ اب بھی تقریباً ہر روز اوسطاً چار ہزار افراد ہلاک ہو رہے ہیں۔

حکام کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چار ہزار چار سو 54 افراد کی ہلاکت کے ساتھ ہی بھارت میں بھی اس وبا سے متاثر ہونے والے تین لاکھ سے زیادہ افراد کی موت ہو گئی اور اس طرح امریکا اور برازیل کے بعد بھارت دنیا کا ایسا تیسرا ملک بن گیا ہے جہاں اب تک تین لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

بھارتی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اب تک اس وبا سے تین لاکھ تین ہزار 720 افراد کی موت ہو چکی ہے۔ مجموعی طور پر متاثرین کی تعداد دو کروڑ 68 لاکھ کے قریب ہے جبکہ اس وقت تقریبا 28 لاکھ کورونا کے مریضوں کا متعدد ہسپتالوں میں علاج چل رہا ہے۔

امریکا میں اس وبا سے متاثرین کی مجموعی تعداد سوا تین کروڑ کے آس پاس ہے اور سب سے زیادہ ہلاکتیں، پانچ لاکھ نوے ہزار کے قریب، بھی وہیں ہوئی ہیں۔ دوسرے نمبر پر برازیل ہے جہاں متاثرین کی تعداد ایک کروڑ ساٹھ لاکھ کے لگ بھگ ہے تاہم ساڑھے چار لاکھ کے قریب لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔

اس لحاظ سے اگر دیکھا جائے تو بھارت میں متاثرین کی تعداد کی مناسبت سے ہلاکتیں کم ہوئی ہیں۔ تاہم بعض آزاد ذرائع کے مطابق بھارت میں اموات اور متاثرین کی تعداد حکومتی ڈیٹا سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہیں۔ ان کے مطابق ایک تو ملک میں ٹیسٹنگ کی سہولیات کم ہیں، دوسرے ہسپتالوں میں جگہ نہیں ہے۔ اس لیے بہت سے لوگوں کا گھروں میں ہی انتقال ہو جاتا ہے جس کا کسی کے پاس کوئی حساب کتاب نہیں ہے۔

اطلاعات کے مطابق بیشتر ہسپتال ایسے مریضوں کی موت کے سرٹیفکيٹ پر کورونا لکھنے سے بھی گریز کرتے ہیں، اس سے اصل تعداد کا معلوم ہونا بہت مشکل ہے۔ نجی ہسپتالوں میں کورونا سے ہلاک ہونے والوں کا بھی کوئی درست ریکارڈ نہیں رکھا جا رہا جبکہ دیہی علاقوں میں، جہاں اب یہ وبا زور پکڑتی جا رہی ہے، وہاں سے متعلق بھی کسی کے پاس کوئی صحیح ڈيٹا یا معلومات موجود نہیں ہیں۔

بھارت کی حکمراں ہندو قوم پرست جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی اور اس کے رہنما نریندر مودی کو پہلی بار کووڈ 19 کی وجہ سے شدید تنقید کا سامنا ہے۔ خاص طور پر ریاست اتر پردیش میں اس حکومت کی ساکھ کافی خراب ہوئی جہاں یوگی آدتیہ ناتھ وزیر اعلٰی ہیں۔ کچھ روز قبل وہاں کے بلدیاتی انتخابات میں بھی بی جے پی کو کافی نقصان اٹھانا پڑا تھا۔

حکمراں جماعت بی جے پی اور اس کی مربی سخت گير ہندو تنظیم آر ایس ایس اس پیش رفت سے کافی پریشان ہیں اور اس پر قابو پانے کے لیے کوششیں شروع کی ہیں۔ اس سلسلے میں بی جے پی اور آر ایس ایس نے پیر کے روز جو مشترکہ میٹنگ بلائی تھی اس میں وزیر اعظم مودی سمیت کئی رہنماؤں نے شرکت کی۔

اطلاعات کے مطابق یہ رہنما عوام میں پائی جانے والی ناراضگی کو دور کرنے لیے مختلف اقدامات کرنے پر غور کر رہے ہیں جن کا جلد ہی اعلان کیا جائے گا۔

ادھر حزب اختلاف کی جماعتیں حکومت پر یہ الزام عائد کرتی ہیں کہ مودی حکومت اس وقت بھی اپنی ساکھ کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے اور کورنا جیسے اتنے بڑے بحران پر قابو پانے میں اس کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

Share this:
Antony Blinken
Previous Post واضح نہیں کہ ایران ایٹمی معاہدے کی بحالی چاہتا ہے یا نہیں، امریکا
Next Post اسرائیل سے متعلق پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں کی، بنگلہ دیش کی وضاحت
Sheikh Hasina

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.