geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

ملالہ کی کتاب اور کہانی (قسط پنجم)

June 15, 2021 0 1 min read
Malala Book
Share this:

Malala Book

تحریر : میر افسر امان

ہم نے چوتھے کالم میں عیسائیوں کی سازشوں کا ذکر کیا تھا ۔اب ایک نئی سازش ”آئی ایم ملالہ” لکھوا کر پیش کی گئی ہے یہ کتاب اس لیے لکھائی گئی ہے تا کہ مسلم دنیا پر اس کارد عمل دیکھ کر اس کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کیا جائے۔ اصل بات یہ ہے کہ عیسائی میں دنیا میں عورت کے ساتھ بہت ظلم کیا جا رہا ہے۔ وہ عیسائی دنیا کی معاشرت سے باغی ہو گئیں ہیں۔ مسلم دنیا کے معاشرتی نظام کی خوبیوں اور اس میں عورت کے مقام سے مرغوب ہوکر عیسائی عورتیں اسلام قبول کر رہی ہیں۔ عیسائیوں کو اس چیز نے پریشان کر دیا ہے۔ بجائے اس کے کہ وہ اپنی عورت کو اپنے معاشرے میں صحیح مقام دیں۔ انہوں نے مسلمان معاشرے کو عیسائی دنیا میں غلط رنگ میں پیش کرنے کی سازش شروع کی ہوئی ہے۔ تا کہ ان کی عورتیں مسلم معاشرے سے متنفر ہوں اور اسلام قبول کرنا چھوڑ دیں۔ ملالہ پر جعلی حملے کے بعدپاکستانی اور امریکی فنڈڈ، عالمی یہودی کنٹرولڈ جادو گر میڈیا نے اسے پہلے تو تعلیم کی پری، جرأت،امن، عورتوں کے حقوق کی دیوی، قوم کا بے نظیر سرمایا، بین الاقوامی سطح پر عزت کی واحد علامت اور دنیا کے سارے نامی گرامی ایوارڈز حاصل کرنے والی شخصیت کے طور پر پیش کیا گیا۔ جب پاکستان سمیت ساری دنیا میں ملالہ واہ، ملالہ واہ کی گردان سمجھا دی گئی اس کے بعد ملالہ کے نام سے یہ کتاب سامنے لائی گئی۔ اس کتا ب میں وہ سارے لوازمات شامل کئے گئے ہیں جس سے اسلامی دنیاشدید قسم کا رد عمل ظاہر کرے اور اور عیسائیوں کی سازش کامیاب ہو جائے۔ کہ دیکھو جی مسلمان عورتوں کی تعلیم، عورتوں کے حقوق اور برابری کے خلاف ہیں وغیرہ وغیرہ۔ملالہ کی طرح مظفر گڑھ کی مختاراں مائی ، سوات میں کوڑوںوالی جعلی ویڈیو میں پاکستانی عورت کو مظلوم بنا کر پیش کیا گیا تھا۔جبکہ ان حادثوں کو عدلیہ نے جعلی قرار دیا تھا ۔پاکستانی اور عالمی میڈیا میں اسے خوب اُچھالہ گیا تھا۔

صاحبو!ملالہ کے مردود ہونے کے سارے انتظامات اس کتاب میں موجود ہیں۔ اس سولہ سالہ لڑکی کے منہ میں اسلام، مسلمان اور پاکستان کے لوگوں کے بارے میںذلت آمیز الفاظ کس نے ڈالے ۔ بار بار حوالے پر کہیں بھی سیدالا انبیا ۖ کے نام کے ساتھ ۖ نہ لکھنا ، سلمان رشدی کو آزادی اظہار کا حق دینا، ضیاالحق کا تمسخرکہ اس کے دور میں عورت محدود ہو گئی تھی۔ پردے ، داڑھی اور برقعے کا مذاق اُڑانا۔ ملا عمر کوکانا ملاکہنا۔ قادیانیوں کو اقلیت قرار دینے پر دکھ کرنا۔ جبکہ قادیانی کافر ہونے کے باجود خود کو مسلمان کہتے ہیں۔ پاکستان کا تین جنگیں ہارنا۔سکندر اعظم کا ہیروہونا۔پاکستانی افواج پاکستان اور علماء کی مخالفت۔فوج اور آئی ایس آئی کو طالبان کا ساتھی اور ڈکٹیٹر مشرف کی تعریف کرنا۔ناموس رسالتۖ قانون کی مخالفت کرنا۔ اپنے والد ضیالدین یوسف زئی کو سیکولرزم کا ہیرو قرار دینا۔

دو قومی نظریہ کی نفی کرنا۔ تقسیم ہند کو دو بھائیوں کا جھگڑا کہنا۔ تنگ نظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے قائد اعظم کو صرف جناح اور شیعہ کہنا۔اسامہ کی موجودگی پاکستان کو معلوم تھی کہنا۔ ایٹمی دھماکوں کے بارے ناپسندیدہ ریمارکس دینا۔موجودہ حالت میں متحدہ ہندوستان میں رہنا اچھا ہے۔ متحدہ مجلس عمل اور اس اتحاد کے تحت حکومت کو ملا ملٹری الائنس کہنا۔٤ ااگست یعنی یوم پاکستان پرباپ کی مخالفت پر خوش ہونا۔مسجد حفصہ کی بچیوں کے لیے بُرے ریمارکس دینا۔ پاکستان کے دینی مدرسے سعودی کلچر پھیلا رہے ہیں وغیرہ وغیرہ ۔ اس کتاب کی خلافِ اسلام اور خلافِ پاکستان باتوں کو پاکستانی میڈیا نے بالکل نظر انداز کیا ہوا ہے۔ جس پاکستانی میڈیا نے ملالہ کو خلائی مخلوق بنایا تھا۔ اب اس کی اسلام اورپاکستان مخالف کتاب کے زہر بھرے مندرجات کو عوام کے سامنے نہیں لایا گیا۔

”آئی ایم ملالہ” کتاب سامنے آنے کے بعد اب ملالائی سازش سامنے آ چکی ہے۔ ملالہ نے اپنے اور اپنے والد کی پُراسرار سازش میں شرکت کا پردہ اُٹھا دیا۔ اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والے ٹی وی اینکرز،صحافی،دانشور، کالم نگار اور سول سوسائٹی نے اس کتاب کی کھل کر مخالف کی اور اس ساش سے پردہ اُٹھایا ہے۔ تو اب بہتر ہے کہ پاکستان کے اسلام بیزار ،روشن خیا ل ،لبرلراور سیکولرز دانشوروں کو اب اس کتاب کے بعد اب ملالہ کی بے جا حمایت سے باز آ جانا چاہیے۔ یہ کتاب ملالہ، اُس کے والد اور ان کی مربی عیسائی دنیا کے اسلام اور پاکستان دشمن خیالات کا مجموعہ ہے۔ یوسف زئی نے عیسائی دنیا کو یقین دلا دیا ہے کہ ملالہ عالمی سوچ رکھنے والی لڑکی ہے۔ جس شخصیت نے ملالہ،اس کے والد اورپاکستان دشمن این جی اوز کی مہیا کردہ مواد کو سامنے رکھ کر اس کتاب کولکھا وہ ایک صحافی کرسٹینا لیمپ عورت ہے۔ ١٩٨٩ء میں بلوچستان کے شہر پشین میں ایک بلوچ سردار جو پیپلز پارٹی کے وزیر بھی تھے اس عورت کو ہر پارٹی میں اپنے ساتھ رکھتا تھا ۔ اس نے بے نظیر کے پہلے دور حکومت میں بطور صحافی پاکستان میںکام کیا تھا پیپلز پارٹی کے کئی وزرا کے ساتھ اس کے ذاتی مراسم تھے۔ پاکستان کی اخباری دنیا میں یہ مشہور تھا کہ یہ عورت خبر نکالنے میں ماہر ہے اور کسی بھی اخلاقی حد کو عبور کر کے بھی خبر نکال لیتی ہے۔ ایک انگریزی اخبار کے

٢
مطابق پیپلز پارٹی کے ایک مرکزی راہ نماء کے پاس خاص خبر تھی۔ لیکن وہ شیئر کرنے کے لیے تیار نہیں تھا۔ وہ کرسینا لیمپ اس شخص سے حاصل کر لی۔ صرف ایک رات وزیر کے ساتھ رہنے اور صبح چائے پی کر واپس آگئی۔ سرداروں اور خانوں کے ساتھ کاک ٹیل پارٹیوں میں شریک ہوتی رہی۔ کئی وزرا اس کی زلف کے اسیر رہے۔ اسی آڑ میں اوبی لادن(اسامہ بن لادن) کے نام سے پی آئی اے میں سفر کی کوشش کرتے ہوئے پکڑی گئی۔ تاکہ پاکستان کو دنیا میں بدنام کیا جائے۔ کہ اُسامہ تو پاکستان میں ہوائی بھی سفر کرتا رہا ہے۔ کرسٹینا لیمب کو کئی بار ناپسندیدہ سر گرمیوں میں ملوث ہونے کے سبب مختلف ادوار میں پاکستان بدر کیا گیا۔ اب بھی اس کا نام ناپسندیدہ شخصیات میں شامل ہے۔ اس لیے وہ پاکستان کے خلاف ہے اور اس کتاب میں زہر اُگلا ہے۔ اس کا لندن میںقادیانیوں کے ایم ٹی اےmta ٹی وی چینل کے دفتر میں آجانا رہتا ہے اس ٹی وی کی نشریات ایشیائی سیٹ٣۔ایسٹset3.east کے ذریعے براہ راست ملا کنڈ ڈیویژن میں دکھائی جاتی ہیں۔لندن میںکتاب لکھوانے سے پہلے قادیانی جماعت کے خلیفہ مرزا مسرو ر سے یوسف زئی کی ملاقات میں کیا طے ہوا؟ ۔ کتاب کے لیے یوسف زئی نے اپنی پرانی مددگا ر این جی اوز سے مواد لیاہے۔

قارئین! ہم نے اپنے مضمون میں ملالہ کی کتاب اور کہانی پر اپنے اس حصے اور گذشتہ چار قسطوں میں جو تجزیہ پیش کیا ہے۔ اس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ ویسا ہی کیس ہے جیسے مختاراں مائی اور سوات کی کوڑوں والی وڈیو کے مقامی کیس تھے جو عدالت نے بھی جعلی ثابت کئے تھے ہم نے یہ بھی ثابت کرنے کی کوشش کی کہ عیسائی دنیا جو کسی کو مفت بخار بھی دینے کے لیے تیار نہیں ہوتی۔ ملالہ پر ایورڈز اور انعامات کی بارش کررہی ہے۔ اس کی کڑیاں اس صورت حال سے ملانے کی طرف اشارے کیے ہیں جو عیسائی دنیا نے عالمی طور امت مسلمہ کے ساتھ دشمنی کے جال بچھائے ہوئے ہیں اور پہلے بھی بچھاتی رہی ہے۔ کتاب لکھنے والی صحافی خاتون کے کردار اور پاکستان دشمنی کا بھی ذکر کیا ہے۔ اگر ملالہ پر حملے کے وقت نادنستہ طور پر یا کسی بھی وجہ سے جو پاکستانی میڈیا نے اسے آسمان پر اُٹھایاتھا۔ اب اس کی کتاب آنے کے بعدملالہ اور عیسائیوں کی اسلام اور پاکستان سے دشمنی ثابت ہو گئی ہے۔ ملالہ کو عیسائی دنیا نے ٹریپ کر لیا۔ اس کا لالچی والد اس میں شامل ہے۔ لہٰذا اب ہم اپنے میڈیا کو مشورہ دیتے ہیں کہ اس کی تلافی کرے اور خاموش رہنے کے بجائے قوم کو اس سازش سے پوری طرح آگاہ کرے۔ تاکہ اس کی پہلے غلطی کی تلافی ہو جائے۔ ہمارا ملک کسی بھی وقت نئے آنے والے سازشی حادثے سے محفوط ہو جائے۔ باقی آیندہ انشاء اللہ
Mir Afsar Aman

تحریر : میر افسر امان
کنوینر کالمسٹ کونسل آف پاکستان

Share this:
Budget
Previous Post مثالی اور عوام بجٹ
Next Post آئی ایم ایف کی جانب سے بجلی کی قیمت بڑھانے کیلئے دباؤ ہے: حماد اظہر
Hamad Azhar

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.