geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 29, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

مثالی اور عوام بجٹ

June 15, 2021 0 1 min read
Budget
Share this:

Budget

تحریر : روہیل اکبر

حکومت نے وفاق کے بعد پنجاب کا بجٹ بھی ٹیکس فری بجٹ پیش کردیا ہے ایسا شاندار بجٹ بنانے پر پی ٹی آئی حکومت بلخصوص بزدار سرکار مبارک با د کی مستحق ہے امید ہے کہ بجٹ کے بعد حکومت عوام کو اپنے منشور کے مطا بق ریلیف دے گی جس سے عوام کی زندگی آسان ہو گی اس بجٹ میں عوام پر کوئی نیا نہیں لگایا گیا ہے بلا سود قرضے کا اعلان خوش آئند ہے، اس سے روز گا ر کے موقع بڑھیں گے اور مجموعی ترقی میں اضافہ ہو گا بنکوں کو یہ سکھا یا جا ئے کہ وہ غریب پر اعتبار کریں اور بے گھر افراد کو آسان قرضے دے کر اس کو اپنی چھت دلانے میں کردار اداکریں تا کہ غریب کو بھی اپنی چھت میسر آسکے جبکہ تین سال میں وزیراعظم کے دفتر کے 52کروڑ کے اخراجات بھی کم ہوئے،57کروڑ روپے وزیراعظم ہاؤس میں بچائے گئے اس سے قبل آصف زرداری کے دو کیمپ آفس تھے، یوسف رضا گیلانی کے 5کیمپ آفس تھے، 5 کیمپ دفاتر کے 570ملین اخراجات تھے، 4اشاریہ 3ارب روپے کے اخراجات رایؤنڈ کے کیمپ آفس پر آئے، شہباز شریف کے کیمپ آفس پر 53کروڑ روپے خرچہ آیا، 2717پولیس اہلکار شہباز شریف اور نواز شریف کی سیکورٹی کے لیے تعینات تھے یہ عوام کے پیسے تھے جو سابق حکمران اپنی عیاشیوں پر لگایا کرتے تھے۔

وزیراعظم نے 3سال میں صوابدیدی فنڈسے1روپیکااستعمال نہ کیا، وزیراعظم کاکوئی کیمپ آفس نہ ہونے سے کیمپ آفس اخراجات صفر ہیں وزیراعظم آفس کے اخراجات میں کروڑوں کی کمی مثالی اقدام ہے، سابق سربراہان نے وزیراعظم آفس کے صوابدیدی فنڈزکوپانی کی طرح بہایا، صرف گفٹس،ٹپس،تحائف میں کروڑوں روپے لٹائے گئے وزیراعظم نے اقتدار سنبھالتے ہی صوابدیدی اختیارات ختم کر دیاتھاجسکا مطلب یہ تھا کہ عوام کا پیسہ صرف عوام پر خرچ ہوگا، سرکاری عیاشیوں کے لیے نہیں، کیمپ آفسز، سیکیورٹی اور غیرملکی دوروں کے نام پر لوٹنے کی روایت ختم کردی۔ اس بجٹ میں جنوبی پنجاب کیلئے سالانہ ترقیاتی پروگرام بھی شامل کیا گیا ہے صحت اورتعلیم کے ترقیاتی بجٹ میں گزشتہ برس کی نسبت ڈیڑھ گنا اضافہ کیا گیا ہے۔ صحت کارڈ کے لئے خصوصی طورپر 60 ارب روپے،ہیلتھ انشورنس کارڈ کی فراہمی کیلئے 8ارب روپے رکھے گئے ہیں پنجاب کے 36اضلاع کے لئے 100ارب کے ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ پروگرام کا اعلان، انصاف سکول اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت 8ارب روپے مختص، پنجاب کے متعدد اضلاع میں نئی یونیورسٹیز کھولنے، راجن پور، مظفر گڑھ، لیہ، بھکر، جھنگ، چکوال کوہسار یونیورسٹی قائم کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ سیالکوٹ، لیہ، راجن پور،بہاولنگر میں مدر اینڈ چائلڈ ہیلتھ ہسپتال بنانیکی تجویز دی گئی، پنجاب بھر میں ٹراما سنٹرزقائم کئے جائیں گے حکومت نے زراعت کے بجٹ میں اضافہ کر دیا ہے جس سے کسانوں کوجدید مکینیکل آلات دئیے جائیں گے، واٹر مینجمنٹ سسٹم کے تحت اقدامات بہتر کرنے کو ترجیح دی جائے گی جس میں ہر گھرانے کو 5لاکھ، کم آمدن لوگوں کو گھر بنانے کے لئے 20لاکھ روپے، کسان کو ہر فصل کے لئے ڈیڑھ لاکھ،ہیلتھ کارڈ کی فراہمی، ہر گھرانے سے ایک شخص کو فنی تربیت کی فراہمی، مشنیری کے لئے دو لاکھ کے بلاسود قرض دیئے جائیں گے،یہ سہولت حقیقی معنوں میں نچلی سطح پر گیم چینجر ثابت ہو گی۔

بڑی صنعتوں کی ترقی 12.5فیصد، ترسیلات زر میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے تین سال قبل معیشت کا عالم یہ تھا کہ ریزور 15دن کا تھا، ترسیلات زر، ایکسپورٹ، زرعی پیدوار نہ ہونے کے برابر تھی روزگار نہ ہونے کے برابر تھا مگر اب وفاقی بجٹ میں کامیاب پاکستان پروگرام کیلیے پی ایس ڈی پی 630ارب سے بڑھا کر 900ارب کر دیا ہے،یہ اضافہ 40فیصد ہے، اس سے تعمیر و ترقی کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہونگے پیپلز پارٹی کے دور میں بی آئی ایس پی کے لئے 70ارب روپے رکھے گئے تھے،عمران خان حکومت نے احساس پروگرام میں 34فیصد اضافہ کیا،210ارب سے 260ارب پر لے گئے ہیں،احساس پروگرام ایک کروڑ لوگوں تک پہنچ گیا ہے، نئے غربت سروے میں مستحق لوگ شامل ہوئے ہیں اسکے ساتھ ساتھ 10بڑے آبی ذخائر کے لئے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔

ماضی میں اس شعبے کو نظر انداز کیا گیا تھا ملک کی تمام اکائیوں میں ترقی کے مساوی مواقع فراہم کرنے کے لئے عمران خان حکومت نے اس بجٹ میں سندھ، بلوچستان،گلگت بلتستان کے لئے بجٹ میں فنڈز رکھے ہیں ماضی میں این ایف سی ایوارڈ انتہائی کم تھا لیکن موجودہ حکومت نے این ایف سی ایوارڈ کو 2704ارب سے بڑھا کر 3412ارب کر دیا ہے، عوام پر کوئی نیا ٹیکس عائد نہیں کیا گیا۔این ایف سی میں صوبوں کو بڑا حصہ فراہم کیا جارہاہے ہیں جب پی ٹی آئی کو حکومت ملی تو اس وقت فی کس آمدن 181441تھی جبکہ اب فی کس آمدن 246414ہے یہ اضافہ 36.6فیصد ہے عمران خان نے تمام تر چیلجنز کا مقابلہ کیا، کوویڈسے نبرد آزما ہوئے اور معیشت کو استحکام دیا جبکہ کوویڈ کی وجہ سے بھارت منفی 7.7،بنگلہ دیش، ترکی سیمت بہ سے ممالک کی معیشت محدود ہوئی بلین ٹری منصوبے اور ماحولیات دوست پالیسیوں کی وجہ سے عمران خان دنیا میں گرین انسیٹیشو لیڈر کے طور پر پہنچانے جاتے ہیں۔

موجودہ حکومت نے ساڑھے 14ارب روپے موسمیاتی تبدیلی کے منصوبوں کے لئے رکھے ہیں اس وقت پرائمری بیلنس میں اگر سود کو نکال دیا جائے تو ہمارے اخراجات اور آمدن قریب ہیں ماضی کی حکومتوں میں لئے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لئے حکومت کو سالانہ 3ہزار ارب قرضوں کی قسطیں ادا کرنا پڑ رہی ہیں سوائے اپوزیشن کے سب کو بجٹ اچھا لگ رہا ہے، تنخواہ دار پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا،تنخواہ اور پنشن پر اضافہ کیا گیا،یومیہ اجرت 20ہزار مقرر کی گئی،بجلی کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا ان تمام عوام کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ وفاقی بجٹ تو ایک مثالی بجٹ تھا ہی پنجاب حکومت کا بجٹ بھی عوام دوست بجٹ ہے جس سے عوام کو بہت فائدہ پہنچے گا۔
Rohail Akbar

تحریر : روہیل اکبر

Share this:
Diver Whale
Previous Post وہیل نے غوطہ خور کو سالم نگل کر زندہ اُگل دیا!
Next Post ملالہ کی کتاب اور کہانی (قسط پنجم)
Malala Book

Related Posts

US and Israel Strike Iran as Hezbollah Conflict Intensifies

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر حملہ، حزب اللہ کے ایک ہزار ٹھکانے تباہ

April 28, 2026
Trump Rejects Iran’s Staged Peace Plan for War

ٹرمپ کا ایران کی جنگ ختم کرنے کی تازہ تجویز سے اظہار ناراضگی

April 28, 2026
Imran Khan Gets Fourth Eye Injection at Pims Hospital

عمران خان کو پمز میں چوتھی آنکھ کا انجکشن لگا دیا گیا

April 28, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban Posts as Civilian Toll Rises

آپریشن غضب للحق: پاکستان نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیاں تباہ کر دیں

April 28, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.