geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    • کالم
    • صحت و تندرستی
    • دلچسپ اور عجیب
    • سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Geo Team
  • دیگر
    • أوقات الصلاة
    • بچوں کے نام
      • مسلم
      • عیسائی
      • ہندو
    • فنانس
  • شاعری
Dark Mode
Skip to content
April 30, 2026
  • Geo Urdu France
  • Prayer Times
  • Finance
  • Currency Rate
  • Gold Rates
  • ENGLISH
  • –
  • FRENCH
geourdu logo
  • صفحۂ اول
  • خبریں
  • دنیا
  • پاکستان
  • فرانس
  • سپین
  • کھیل
  • شوبز
  • کاروبار
  • معلومات
    کالم
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    • Why Turkey Eggs Are Rarely on Our Platesکیا آپ نے کبھی ترکی کے انڈے کھائے ہیں؟ غذائیت سے بھرپور مگر بازار میں نایاب
    • Crushed Empress Eugénie's Crown Revealed After Louvre Heistلوور میوزیم نے شہنشاہ نگار کے تاریخی تاج کی تباہ حال تصاویر جاری کردیں
    صحت و تندرستی
    • Pakistan Cracks Down on Unsafe Syringes Amid HIV Surgeایچ آئی وی کے بڑھتے کیسز: ڈریپ کا غیر محفوظ سرنجوں کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن کا حکم
    • France Launches Spring COVID-19 Booster Campaign for Most Vulnerableفرانس میں موسم بہار کے لیے نئی کورونا ویکسینیشن مہم کا آغاز، بوڑھوں اور کمزور افراد کو ترجیح
    • Pakistan's HIV Crisis: Unsafe Injections Fuel 500% Death Surgeانجیکشن کلچر اور ناقص نفاذ نے پاکستان میں ایچ آئی وی کے پھیلاؤ کو ہوا دی
    دلچسپ اور عجیب
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • Train Travel's Hidden Benefit: Stress Relief Through Sceneryٹرین کے سفر میں مناظر کو دیکھنا ذہنی صحت کے لیے مفید، نئی تحقیق میں انکشاف
    • 83% of French Parents Report Verbally Abusing Their Childrenفرانس میں والدین کی بڑی تعداد بچوں کے ساتھ تشدد کا اعتراف، نئی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات
    سائنس اور ٹیکنالوجی
    • Elon Musk Summoned by French Justice in X Investigationایلون مسک: فرانسیسی عدالت کے سامنے پیشی کا نوٹس اور ایکس کے خلاف تحقیقات
    • Humanoid Robots Shatter World Record in Half-Marathonانسانی روبوٹس نے نصف میراتھن کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا، چین میں انقلابی پیشرفت
    • EU's Age Verification App "Technically Ready" to Block Minorsیورپی یونین کا عمر کی تصدیق کرنے والا ایپ تیار، پندرہ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا سے روکنے کی تیاری
    Geo Team
  • دیگر
    أوقات الصلاة
    بچوں کے نام
    • مسلم
    • عیسائی
    • ہندو
    فنانس
  • شاعری

یو اے ای: کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں میں اضافہ؛ لوگوں کو ماسک پہننے اور ویکسین لگوانے کی ہدایت

June 17, 2021 0 1 min read
UAE Corona Cases
Share this:

 UAE Corona Cases

یو اے ای (اصل میڈیا ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں کووِڈ-19 کے یومیہ کیسوں کی تعداد میں اضافے کے پیش نظر قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سیما) نے شہریوں اور مکینوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ وائرس سے بچاؤ کے لیے حفاظتی پروٹوکول کی پاسداری کریں، چہرے پر ماسک پہن کر رکھیں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں۔

این سیما نے بدھ کو ایک بیان میں کہا ہے کہ یو اے ای میں شامل تمام امارتوں میں مئی میں عیدالفطر کے بعد سے کووِڈ-19 کے کیسوں کی تعداد میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔اس نے اس کی بڑی وجہ یہ بیان کی ہے کہ لوگ کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کے لیے حفاظتی احتیاطی تدابیر کی پاسداری نہیں کررہے ہیں اور غیرذمہ داری کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

یو اے ای کے شعبہ صحت کی ترجمان ڈاکٹر فریدہ الحوسنی نے الگ سے ایک بیان میں اب تک ویکسین نہ لگوانے افرد سے اپیل کی ہے کہ وہ کرونا وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے دستیاب ویکسینوں میں سے کوئی ایک ویکسین ضرورلگوائیں۔

ڈاکٹرفریدہ الحوسنی کے مطابق اب تک یواے ای میں 16 سال سے زیادہ عمرکی اہل آبادی میں سے 87۰17 فی صد افراد اور 99۰52 فی صد ضعیف العمر افراد کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ یو اے ای اس وقت کووِڈ-19 کی وَبا سے نمٹنے میں عرب ممالک میں سب سے آگے ہے۔

تاہم این سیما کا کہنا ہے کہ کووِڈ-19 کی نئی شکلیں ان مکینوں کے لیے خاص طورپر خطرناک ثابت ہوسکتی ہیں جنھوں نے ابھی تک ویکسین نہیں لگوائی ہے۔اتھارٹی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ کووِڈ-19 کی ویکسینوں اوران کی اس وبا سے نمٹنے کی کاوشوں میں مؤثرہونے کی جانچ کے لیے محققین سے مل کرمطالعات کیے جارہے ہیں۔

اس ضمن میں یو اے ای میں اب تک 400 سے زیادہ سائنسی مطالعات کیے جاچکے ہیں۔ان کے نتائج سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانے اورپھرایک تقویتی انجیکشن لگوانے والے افراد اب اس مہلک وائرس کاشکار ہونے کے خطرے سے محفوظ ہوچکے ہیں،بہ نسبت ان لوگوں کے جنھوں نے ابھی تک ویکسین کی کوئی خوراک نہیں لگوائی ہے۔

دریں اثناء این سیما نے یواے ای میں گذشتہ 24 گھنٹے میں کروناوائرس کے 2011 نئے کیسوں کی تشخیص اور 1976 مریضوں کے صحت یاب ہونے کی اطلاع دی ہے جبکہ چار مریض وفات پاگئے ہیں۔یواے ای میں بدھ تک کووِڈ-19 کے کل تشخیص شدہ کیسوں کی تعداد 603961ہوگئی ہے۔ان میں سے 1738 وفات پاچکے ہیں اور 583115 صحت یاب ہوچکے ہیں۔

Share this:
Mohsin Mehr Ali Zada
Previous Post ایران کے صدارتی انتخاب کی دوڑ سے ایک اصلاح پسند اور ایک متشدد امیدوار دست بردار
Next Post اردن میں معط۔ل رکن پارلیمنٹ اسامہ العجارمہ گرفتار
Osama Al-Ajarmeh

Related Posts

Sarkozy Shifts Strategy in Libyan Funding Appeal Trial

نکولس سرکوزی کی لیبیا فنڈنگ کیس میں آزمائش: سابق صدر نے گوانٹ کے الزامات کی تردید کی لیکن پرانے ساتھی کو بچایا

April 29, 2026
US-Iran War: Truce Talks Continue Amid Strikes

امریکہ اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی کوششیں، ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطے کا انکشاف

April 29, 2026
Pakistan Strikes Afghan Taliban in Operation Ghazab lil-Haq

آپریشن غضب للہ حق: افغان طالبان کے 796 دہشت گرد ہلاک، 286 چوکیاں تباہ

April 29, 2026
Pakistan Transfers Three IHC Judges Amid Controversy

اسلام آباد ہائی کورٹ کے تین ججوں کی منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری

April 29, 2026

Popular Posts

1 Grant Flower

پاکستان ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کیلئے خطرہ دکھائی دے رہا ہے: بیٹنگ کوچ

2 Katrina Kaif

کترینہ کا پاکستانی اداکارہ بننے سے انکار

3 Manchester knife Attack

مانچسٹر میں چاقو کے حملے میں تین افراد زخمی

4 New Year's Celebration

دنیا بھر میں رنگا رنگ آتش بازی اور برقی قمقموں کی چکا چوند کے ساتھ نئے سال کا آغاز

5 Bilawal Bhutto

صدر زرداری اجازت دیں تو ایک ہفتے میں پی ٹی آئی حکومت گرا سکتے ہیں: بلاول بھٹو

6 Qadir Ali

پی بی 26 ضمنی انتخاب: ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے قادر علی نے میدان مار لیا

© 2026 Geo Urdu France. All rights reserved.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

ESC

Start typing to search...

↑↓ Navigate ↵ Open ESC Close

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.